Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ119کے کارکن ندیم احمدکے قتل کانوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ119کے کارکن ندیم احمدکے قتل کانوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی
 Posted on: 1/8/2015 1
ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ119کے کارکن ندیم احمدکے قتل کانوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی
ندیم احمددہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پرتھے اور2012میں عائشہ منزل بم دھماکہ میں ملوث لشکرجھنگوی اورٹی ٹی پی کے گرفتاردہشت گردوں کے کیس میں اہم گواہ تھے
شہرمیں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں اورپولیس کی بھاری نفری کے باوجودکارکنان کاسرعام قتل لمحہ فکریہ ہے،رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔8جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ119کے کارکن ندیم احمدولدفضل احمدکوکالعدم تنظیم کے موٹرسائیکل سواردہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ندیم احمدکے بہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ندیم احمد2012میں عائشہ منزل پرہونے والے بم دھماکہ میں ملوث لشکرجھنگوی اورتحریک طالبان پاکستان کے گرفتاردہشت گردوں کی شناخت کے کیس میں اہم گواہ تھے جنھوں نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظرامام شہیدکے ہمراہ سی آئی ڈی سینٹرمیں چوہدری اسلم شہیدکے پاس جاکر وہاں گرفتاردہشت گردوں کی شناخت بھی تھی جس کے بعد سے وہ دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پرتھے اورانہیں قتل کی مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہرمیں قانون نافذکرنے والے اداروں اورپولیس کی بھاری نفری کے باوجودسرعام ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنان کے قتل کے واقعات روزکامعمول بن گئے ہیں جبکہ ان دہشت گردوں کوگرفتارکرنے والاکوئی نہیں ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ندیم احمد کو اس وقت دہشت گردی کانشانہ بنایاگیاجب وہ رحمت چوک پرواقع دودھ کی دکان پردیگرلوگوں کے ساتھ موجودتھے جس کے نتیجے میں ندیم احمدشہیدہوگئے جبکہ دیگرتین لوگ فائرنگ سے زخمی ہوئے گئے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ معروف چوک پرسرعام کالعدم تنظیموں کے موٹرسائیکل سواردہشت گردایم کیوایم کے کارکنان کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں اورقانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور پولیس وانتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے ندیم احمدشہیدکے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ ندیم احمدشہیدکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔رابطہ کمیٹی نے واقعے میں زخمی ہونے والے افرادکی جلدومکمل صحت یابی کے لئے بھی دعاکی۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ اورنگی ٹاؤن کے کارکن ندیم احمدکے بہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے اور قتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔
دریں اثناء ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن ندیم احمدکومسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کہف الوریٰ،حق پرست اراکین اسمبلی ریحان ظفر اورسیف الدین خالدنے عباسی شہیداسپتال جاکر موقع پرموجودعینی شائدین سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اورواقعے میں زخمی ہونے والے افرادکی عیادت کی اورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پرمیڈیکل کمیٹی کے ڈاکٹرزاورایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکمیٹی کے ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

9/30/2024 8:20:38 AM