Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی پیرس میں مقامی جریدے Charlie Hebdo کے دفتر پر مسلح دہشتگردوں کے حملے کی مذمت


متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی پیرس میں مقامی جریدے Charlie Hebdo کے دفتر پر مسلح دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
 Posted on: 1/8/2015 1
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی پیرس میں مقامی جریدے Charlie Hebdo کے دفتر پر مسلح دہشتگردوں کے حملے کی مذمت 
ایم کیوایم گزشتہ تین دہائیوں سے دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی انتہاء پسند ی اور دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کررہی ہے، الطاف حسین 
پیرس میں پیش آنے والا سانحہ انتہائی افسوس ناک ہے، الطاف حسین
مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان اور تمام حق پرست پاکستانی عوام فرانسیسی صدر فرانکوئس ہالینڈ، فرانسیسی عوام اور فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین 
لندن۔۔۔8جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پیرس میں مقامی جریدے Charlie Hebdoکے دفتر پر مسلح دہشتگردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذ مت کی ہے ۔ اپنے ایک بیا ن میں جناب الطا ف حسین نے کہا کہ ایم کیوا یم نہ صرف ایک سچی ڈیموکریٹک پارٹی ہے بلکہ انسانیت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ایم کیو ایم بلا امتیاز رنگ ونسل ، مذہب، زبان، علاقے، جنس حتیٰ کہ تمام مذاہب کا کھلے دل سے احترام کرتی ہے اور تعصب کی ہر لعنت سے پاک جماعت ہے جو گزشتہ تین دہائیوں سے دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاء پسند ی اور دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے جس کی پاداش میں ایم کیوایم کے سینکڑوں کا رکنان بشمول 4اراکین اسمبلی طالبان اوران جیسی انتہاء پسند جماعتوں کے ہاتھوں دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ پیر س میں پیش آنے والاسانحہ انتہائی افسوس ناک ہے اور مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان اورتمام حق پرست پاکستانی عوام فرانسیسی صدر فرانکوئس ہالینڈ،فرانسیسی عوام اور دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

9/30/2024 6:13:59 AM