Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

21ویں آئینی ترمیمی بل کے متفقہ طور پر منظور ہونے پر جناب الطاف حسین، حق پرست عوامی نمائندوں، ایم کیوایم کے کارکنان اور پاکستان کے عوام کو رابطہ کمیٹی کی بھرپور مبارکباد


21ویں آئینی ترمیمی بل کے متفقہ طور پر منظور ہونے پر جناب الطاف حسین، حق پرست عوامی نمائندوں، ایم کیوایم کے کارکنان اور پاکستان کے عوام کو رابطہ کمیٹی کی بھرپور مبارکباد
 Posted on: 1/6/2015 1
21ویں آئینی ترمیمی بل کے متفقہ طور پر منظور ہونے پر جناب الطاف حسین، حق پرست عوامی نمائندوں، ایم کیوایم کے کارکنان اور پاکستان کے عوام کو رابطہ کمیٹی کی بھرپور مبارکباد
بل کا پاس ہونا قائد تحریک کے حق پرستانہ مؤقف کی جیت ہے جس پر تمام کارکنان اللہ تعالیٰ کے حضور شکر گذار ہیں
کراچی۔۔۔6جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے21ویںآئینی ترمیمی بل کے متفقہ طور پرمنظور ہونے پرجناب الطاف حسین، حق پرست عوامی نمائندوں ، ایم کیوایم کے کارکنان اورپاکستان کے عوام اور دنیا بھر کے پاکستانیوں کو بھرپورمبارکباد پیش کی ہے اوراس بل کی منظوری کوظالموں اور دہشت گردوں کے ہاتھ شہید ہونے والے پاکستانیوں اور مسلح افواج کے جوانوں کی فتح کا دن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ آج اعتزاز حسن جیسے کم سن ہیرو کا دن ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین گزشتہ 10سالوں سے قوم کوطالبان کے خطرے سے آگا ہ کر تے رہے ہیں مگر ان کی بات پر توجہ نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں ہمارے ہزاروں پیارے ہم سے بچھڑ گئے ۔انہوں نے کہاکہ آج اس بل کاپاس ہوناقائد تحریک جناب الطاف حسین کی انتھک محنت وجدوجہداور حق پرستانہ موقف کی جیت ہے جس پر تمام کارکنان اللہ تعالیٰ کے حضورشکرگزارہیں کہ اللہ تعالیٰ نے قائد تحریک الطاف حسین جیسا مدبر، مفکر اور دوراندیش قائدعطاکیا۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اس بل کی تیاری کیلئے کئی راتیں جاگ جاگ کر اس کا جائزہ لیا ،اخبارات و ٹیلیویژن پر بیانات و انٹرویو بھی دیئے اور جید علمائے کرام ، اینکر حضرات و صحافیوں اور تجزیہ کاروں سے بھی مسلسل رابطے میں رہے ، انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ اور اراکین رابطہ کمیٹی کو بھی لمحہ بہ لمحہ اپنی آراء دیں اوران کی روشنی میں طالبان دہشت گردوں کی مکمل مخالفت اور انکے خاتمے کیلئے پاک افواج کی بھرپور حمایت جیسے اہم فیصلے بھی کیے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ آج پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہے اوربہت جلدانشاء اللہ پاکستان استحکام اور ترقی کی نئی منزل کی جانب گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بل کی منظوری ان معصوم وبے قصورپاکستانیوں اور مسلح افواج کے شہیدوں کے خون کا نتیجہ ہے لہٰذاخوشی کی اس گھڑی میں شہید پاکستانیوں اور مسلح افواج کے شہیدوں کوبھی یاد رکھا جائے۔ رابطہ کمیٹی نے بل کی منظوری پر صدرپاکستان ممنون حسین ، وزیرا عظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر اور پاکستانی قوم سمیت دنیابھرمیں مقیم پاکستانیوں کوبھی بھرپورمبارکباد پیش کی ہے۔

9/30/2024 6:12:53 AM