Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی لاہور میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی چوتھی برسی پر خراج عقیدت پیش کرنیوالے پر امن شہریوں پرانتہاء پسندوں کے حملے کی مذمت


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی لاہور میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی چوتھی برسی پر خراج عقیدت پیش کرنیوالے پر امن شہریوں پرانتہاء پسندوں کے حملے کی مذمت
 Posted on: 1/4/2015 1
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی لاہور میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی چوتھی برسی پر خراج عقیدت پیش کرنیوالے پر امن شہریوں پرانتہاء پسندوں کے حملے کی مذمت
واقعہ پر پنجاب حکومت کی بے بسی سے لگتا ہے کہ حکمرانوں نے شہریوں کو انتہاء پسندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاہے
اگر میاں محمد شہباز شریف اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے بھی فوج کے نوٹس لینے کا انتظار کر رہے ہیں تو مستعفی ہوکر کور کمانڈر پنجاب کوصوبے کا اقتدار دے دیں، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی
کم از کم کور کمانڈر پنجاب صوبے کے پر امن عوام کوانتہاء پسندوں سے چھٹکارا دلا کرعوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کر سکیں گے، رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔04جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہور میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی چوتھی برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہونے والے پر امن شہریوں پر انتہاء پسند وں کے حملے اورتشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مظاہر ین پر حملے کے وقت جائے واقعہ پر پولیس کی نفری موجود تھی تاہم انہوں نے حملہ آوروں کے خلاف کوئی کار روائی نہیں کی جبکہ مذکورہ واقعہ پر پنجاب کی صوبائی حکومت کی بے بسی سے ایسامعلوم ہوتا ہے جیسے حکمرانوں نے معصو م شہریوں کو انتہاء پسندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ برسی کی کورریج کرنے والے صحافیوں اورفوٹوگرافرزاورکیمرہ مینوں کوکورریج سے روکاگیااورانہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں شریک تمام سیاسی جماعتوں بشمول سول سوسائٹی کے افرادکوچاہئے کہ وہ اس واقعے کی بھرپورمذمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف مذکورہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے بھی فوج کے نوٹس لینے کا انتظار کر رہے ہیں تو وہ فوری اپنی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہوکر کورکمانڈر پنجاب کو پنجاب کا اقتدار سنبھالنے دیں تاکہ وہ کم از کم صوبے کے پر امن عوام کوانتہاء پسندوں سے چھٹکارا دلا کرعوام اورصحافیوں کو جان و مال کو تحفظ فراہم کر سکیں۔ 

9/30/2024 6:15:58 AM