Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین کی کراچی سمیت ملک بھر کے مخیر حضرات سے ایک مرتبہ پھر ٹمبرمارکیٹ آتشزدگی کے متاثرین کی امدادکیلئے درمندانہ اپیل


ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین کی کراچی سمیت ملک بھر کے مخیر حضرات سے ایک مرتبہ پھر ٹمبرمارکیٹ آتشزدگی کے متاثرین کی امدادکیلئے درمندانہ اپیل
 Posted on: 1/4/2015 1
ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین کی کراچی سمیت ملک بھر کے مخیر حضرات سے ایک مرتبہ پھر ٹمبرمارکیٹ آتشزدگی کے متاثرین کی امدادکیلئے درمندانہ اپیل
ٹمبر مارکیٹ میں کچھ متاثرین کے پاس آتشزدگی کے وقت صر ف وہی کپڑا بچا جو انکے تن پر تھا باقی انکا سب کچھ راکھ ہوگیا
مخیر حضرات ٹمبر مارکیٹ پر قائم ایم کیوا یم کے امدادی کیمپ یا پھر کے کے ایف کے مرکز پر ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کیلئے امدادی سامان ،خشک اجناس ،گرم کپڑے ودیگر اشیاء حسب توفیق جمع کروائیں، الطاف حسین
مخیر حضرات متاثرہ مقام پر جاکر جن لوگوں کی کفالت کر سکتے ہیں انکی کفالت کا از خود اہتمام کریں،الطاف حسین
اگر مخیر حضرات ایک ایک گھر کی آبادکا ری کا ذمہ لے لیں تو بہت آسانی سے متاثرین کی دوبارہ آبادکاری ہوسکتی ہے، الطاف حسین
لندن۔۔۔4جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی سمیت ملک بھر کے مخیر حضرات سے ایک مرتبہ پھر دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ آتشزدگی کے سبب راکھ کا ڈھیر بن جانے والی ٹمبر مارکیٹ اور ٹمبر مارکیٹ سے ملحقہ رہائشی علاقوں کے متاثرین کی بھر پور امداد کریں۔ اپنی اپیل میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ میں کچھ مکانات تو ایسے بھی ہیں جہاں کے مکینوں کے پاس آتشزدگی کے وقت صر ف وہی کپڑا بچا جو انکے تن پر تھاتاہم اس کے علاوہ انکا سب کچھ جل کر راکھ ہوگیا اور انکے پاس پہننے کو دوسرا جوڑا بھی نہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں پھر ایک مرتبہ مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ و ہ پرانہ حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ پر قائم ایم کیوا یم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائے گئے امدادی کیمپ یا پھر بلاک 14فیڈرل بی ایریا میں واقع کے کے ایف کے مرکز پر ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کیلئے امدادی سامان ،خشک اجناس ،سردی سے بچاؤکیلئے کپڑے ، کھانے پینے کی اشیاء سمیت ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء حسب توفیق جمع کروائیں یا وہ خود متاثرہ مقام پر جاکر جن لوگوں کی کفالت کر سکتے ہیں انکی کفالت کا از خود اہتمام کریں ۔انہوں نے کہا کہ جو مخیر شخص راکھ کا ڈھیر بنے ہوئے گھروں کو دوبارہ آباد کرنے میں متاثرین کی معاونت کرنا چاہے تو وہ خود لوگوں کے پاس جاکر ایک ایک گھر کی آبادکا ری کا ذمہ لے تو بہت آسانی سے ٹمبر مارکیٹ سانحہ متاثرین کی دوبارہ آبادکاری اور انکے رہنے کا ٹھکانا ہو سکتا ہے۔
وڈیو


9/30/2024 6:13:06 AM