Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مذہبی انتہاء پسندی ملک کی بقاء وسلامتی کے لئے سب سے بڑاخطرہ ہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


مذہبی انتہاء پسندی ملک کی بقاء وسلامتی کےلئے سب سے بڑاخطرہ ہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
 Posted on: 1/2/2015 1
مذہبی انتہاء پسندی ملک کی بقاء وسلامتی کےلئے سب سے بڑاخطرہ ہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
 قائدتحریک الطاف حسین طالبانائزیشن کے بارے میں 10سالوں سے جوبات کہہ رہے تھے وہ آج سب کی سمجھ میں آگئی کچھ جماعتیں دائیں بائیں ہورہی تھیں کہ آئینی ترمیم نہیں ہونی چاہیے لیکن ہماراموقف مضبوط تھا
 تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے منظورشدہ آئینی ترمیم کا دستاویز کل قومی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا،فروغ نسیم
 قومی سلامتی کے حوالے سے آل پارٹیزکانفرنس کے بعد ڈاکٹرمحمدفاروق ستار اور فروغ نسیم کی میڈیاسے گفتگو
 اسلام آباد ۔۔۔2جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی, ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ مذہبی انتہاء پسندی ملک کی بقاء وسلامتی کیلئے سب سے بڑاخطرہ ہے ،شترمرغ کی طرح آنکھیں بندکرنے سے یہ خطرہ نہیں ٹلے گا۔قائدتحریک الطاف حسین گزشتہ 10سالوں سے اس طرف توجہ دلاتے رہے لیکن کسی نے ان کی بات نہیں مانی لیکن آج کے اجلاس میں الطاف بھائی کی یہ بات کسی کی سمجھ میںآگئی۔ان خیالات اظہارڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے بیرسٹر سینیٹر فروغ نسیم کے ہمراہ اسلام آبادمیں قومی سلامتی کے حوالے سے وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والی آل پارٹیزکانفرنس کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاورمیں 140 معصوم بچوں سمیت اساتذاہ کرام کودہشت گردی کانشانہ بنایاگیاتو تمام جماعتوں کواس پرمکمل اتفاق ہوااورالطاف بھائی جو بات گزشتہ 10 سالوں سے کہہ رہے تھے وہ سب کی سمجھ میںآگئی۔انہوں نے کہاکہ کچھ جماعتیں دائیں بائیں ہو رہی تھیں کہ آئینی ترمیم نہیں ہونی چاہیے لیکن ہمارا مؤقف مضبوط تھا۔انہوں نے کہاکہ صورتحال یہ ہے کہ 12جنوری سے اسکولوں میں موسم سرماکی چھٹیاں ختم ہورہی ہیں اور والدین پریشان ہیں کہ وہ بچوں کو اسکول بھیجیں یانہیں بھیجیں؟12جنوری سے قوم کے بچے اسکول جارہے ہیں،ہمیں شتر مرغ کی طرح آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئے اس سے خطرہ ٹلے کا نہیں بلکہ مزیدبڑھ جائیگا۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے دشمن سے جنگ ہے جس نے پاکستان پر جنگ مسلط کردی ہے ، یہ غیرمعمولی حالات ہیں لہٰذا ملک کو بچانے کے لئے اقدام اٹھایاگیاہے ۔ ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کا جوموقف تھا یہی موقف متحدہ قومی موومنٹ کا بھی ہے جس سے آصف علی زرداری نے بھی اتفاق کیا،ہماری بات کوماناگیاہے کہ یہ عدالتیں سیاسی جماعتوں کے خلاف استعمال نہیں ہونگی،فوجی عدالتوں کے قیام پرتمام جماعتیں متفق ہوگئی ہیں۔بیرسٹرسینیٹر فروغ نسیم نے کہاکہ تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے آئین اورآرمی ایکٹ میں منظور شدہ آئینی ترمیم کا دستاویزکل قومی اسمبلی میں پیش کیاجائے گااورآئندہ روز سینیٹ میں پیش کیاجائیگا،اس پرپہلے ہمارے بھی تحفظات تھے جن کو تسلیم کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ غیرمعمولی اقدامات ملک کوبچانے کے لئے کئے جارہے ہیں،مولانافضل الرحمن کے کچھ تحفظات تھے جنہیں دورکردیا گیاہے۔

9/30/2024 6:14:14 AM