Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ کی مذمت


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ کی مذمت
 Posted on: 1/2/2015 1
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ کی مذمت
کراچی کے عوام پہلے سے کے الیکٹرک، واٹراینڈ سیوریج بورڈ اور دیگر اداروں کے متعصبانہ رویے سے سخت اذیت کا شکا ر ہیں
سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی میں کمی و بندش نے عوام کی اذیت میں اضافہ کردیا ہے 
عوام کو بنیادی سہو لتوں سے محروم رکھنا ملک کی تعمیرو ترقی میں فائدہ مند نہیں ،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
اگر کراچی کے شہری اداروں کے ناروا سلوک کے خلاف اپنے حق کیلئے سڑکوں پر آگئے تو ملک کی ترقی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے
سوئی سدر ن گیس کمپنی کراچی کے عوام سے متعصبانہ رویہ فوری ترک کرکے شہرمیں گیس کی آنکھ مچولی بند کرے
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کراچی کے شہریوں سے سوئی سدرن کی زیادتیوں کا نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی پاکستان کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔2جنوری 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو گیس کی فراہمی کم کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی کے عوام پہلے ہی کے الیکٹرک، واٹراینڈ سیوریج بورڈ اور دیگر اداروں کے متعصبانہ رویے سے سخت اذیت کا شکا ر ہیں جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی میں شدید حد تک کمی اور بندش نے شہریوں کی اذیت میں کئی گناہ اضافہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں بجلی، پانی ، گیس کی فراہمی کے ادارے عوامی خدمت کیلئے اولین سمجھے جاتے ہیں جو عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک میں عوامی خدمت کے ادارے عوام کے لئے زحمت بن چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہو لتوں سے محروم رکھنے کا عمل کسی ملک کی تعمیرو ترقی میں فائدہ مند نہیں ہوتا بلکہ اس قسم کے عمل سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے تاہم کراچی کے شہریوں نے اداروں کے ناروا سلوک کے خلاف آواز احتجاج بلند کی اور اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے سڑکوں پر آئے تو اس سے ملک کی معیشت و ترقی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے۔رابطہ کمیٹی نے سوئی سدر ن گیس کمپنی کی انتظامیہ سے کہاہے کہ وہ کراچی کے عوام سے اپنے متعصبانہ رویے کو فوری ترک کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی آنکھ مچولی فوری بند کریں۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کے عوام سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی زیادتیوں کا نوٹس لیکر شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔


9/30/2024 6:15:19 AM