Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزارت بلدیات اور واسا کے کرپٹ افسران حیدرآباد کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


وزارت بلدیات اور واسا کے کرپٹ افسران حیدرآباد کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 12/31/2014
وزارت بلدیات اور واسا کے کرپٹ افسران حیدرآباد کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
وزارت بلدیات نے واسا کے تمام صارفین کیلئے بلوں میں 20سے 40فیصدتک ہوشربا اضافہ کر کے زیادتی کی ہے 
حیدر آباد کے عوام کے بلوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2014ء سے کر کے صارفین پر 6ماہ کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے
مقامی حکومتوں کے بعد صوبائی حکومت نے واسا میں اعلیٰ عہدوں پر نا اہل افراد کو تعینات کردیا ہے
نااہل عہدیداران 2ارب کے نادہندگان سے رقم کی وصولی کر سکے ہیں اور نا ہی ایسے عناصر کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی 
حیدرآبادمیں واسا صارفین کے بلوں میں اضافہ فوری واپس لیکر وزارت بلدیات اورواساکے کرپٹ افسران کے ظلم وستم سے حیدرآبادکے شہریوں کونجات دلائی جائے، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔31دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزارت بلدیا ت اور واسا کے کرپٹ افسران کی جانب سے حیدر آباد کے عوام سے متعصبانہ رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزارت بلدیات اورواساحیدرآبادکے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک بندکرے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ روز وزارت بلدیات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واسا کے تمام صارفین کیلئے بلوں میں 20سے 40فیصدتک ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے جوان کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اور یہی نہیں بلکہ اس اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2014ء سے کیا گیا ہے جس کے سبب بل کی ادائیگی کرنے والے صارفین پر 6ماہ کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔، رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسی طرح واسا کی جانب سے عام صارفین کے بلوں میں 20فیصد ،کمرشل صارفین کے بلوں میں 30فیصد جبکہ بلاک صارفین کے بلوں کی مد میں 40فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے تاہم صوبے میں مقامی حکومتوں کے نظام کے خاتمے کے بعد سے واسا کے ادارے کو صوبائی حکومت نے لاوارث چھوڑ رکھا ہے اور یہاں اعلیٰ عہدوں پر نا اہل افراد کو تعینات کردیا ہے جو نہ تو بلوں کے 2ارب سے زائد کے نادہندگان سے رقم کی وصولی کر سکے ہیں اور نا ہی ایسے عناصر کے خلاف کسی کار روائی پر آمادہ ہیں جبکہ یہ نا اہل افسران حیدر آباد کے عوام کی بہتری کیلئے کوئی اقدام نہیں کررہے بلکہ ادارے پربوجھ بن کررہ گئے ہیں جو علاقوں میں سیوریج لائینوں کی صفائی کے کاموں اور عوام کوپینے کا صاف پانی فراہم کرنے سے بھی قاصرہیں جس کے باعث حیدرآبادکے شہریوں کوشدیدمشکلات وپریشانیوں کاسامناہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سندھ حکومت سے واسا کے ادارے کی بہتری کے لئے 93کروڑ روپے کی رقم مانگی تھی لیکن آج تک صوبائی حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو رقم فراہم نہیں کی جبکہ آج صارفین پر اضافی بلوں کا بوجھ ڈال دیا۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ حیدرآبادمیں واسا صارفین کے بلوں میں20سے 40فیصدتک اضافہ فی الفورواپس لیا جائے، وزارت بلدیات اورواساکے کرپٹ اورنااہل افسران کے ظلم وستم سے حیدرآبادکے شہریوں کونجات دلائی جائے،شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کویقینی بنایاجائے اورگٹرلائنوں کی صفائی ستھرائی کروائی جائے۔ 

9/30/2024 6:12:33 AM