Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کرنل(ر)سینیٹر طاہر مشہدی اور سینیٹر نسرین جلیل کی آج سینٹ میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات


کرنل(ر)سینیٹر طاہر مشہدی اور سینیٹر نسرین جلیل کی آج سینٹ میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات
 Posted on: 12/31/2014
کرنل(ر)سینیٹر طاہر مشہدی اور سینیٹر نسرین جلیل کی آج سینٹ میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات
حق پرست سینیٹرزنے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کے ماؤرائے عدالت قتل، سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں بے گناہ کارکنان کے اغواء اور دوران حراست تشدد پر تشویش سے آگاہ کیا
وزیراعظم نوازشریف نے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا
معاملات کی فوری چھان بین کرینگے اور کراچی آمد کے موقع پرمتعلقہ اداروں کے اجلاس میں اس اہم مسئلہ کو اٹھائینگے، وزیر اعظم کی یقین دہانی 
اسلام آباد ۔۔۔31؍ دسمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سینٹ کرنل(ر) طاہر مشہدی اورنسرین جلیل نے آج سینٹ میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کوکراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل ، سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں بے گناہ کارکنان کے اغواء اور دوران حراست تشدد پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا ۔ سینیٹر نسرین جلیل نے وزیر اعظم سے ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل اور اغواء کے بالخصوص کراچی میں بڑھتے ہوئے واقعات پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ امسال ایم کیو ایم کے 400سے زائد کارکنان اور ذمہ داران کو سادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے اغواء کیا اور ان میں سے سیکڑوں افراد کی چند دنوں بعد تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں یا پھر آج تک ان کارکنان کے متعلق کسی کو کچھ نہیں بتایاگیا۔ سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ گزشتہ روز بھی ایم کیو ایم کے کارکن سکندر علی کو ایئرپورٹ کے قریب سادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے اغواء کیا اور تقریباً 12گھنٹے بعد سکندر علی کی تشدد زدہ بوری بند لاش حب ریور روڈ سے ملی جنہیں گلا گھونٹ کرشہید کیا گیا تھا ۔ وزیراعظم نوازشریف نے اس موقع پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے اراکین سینٹ کویقین دہانی کروائی کہ وہ معاملات کی فوری چھان بین کرینگے اور کراچی آمد کے موقع پرمتعلقہ اداروں کے اجلاس میں اس اہم مسئلہ کو اٹھائینگے۔دریں اثناء ایم کیو ایم کے اراکین سینٹ نے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل ، اغواء اور گمشدگی پر احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا ۔

9/30/2024 6:16:08 AM