Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

داعش، طالبان اور القاعدہ کے خلاف جناب الطاف حسین کے جرأت مندانہ مؤقف کی تائید کرتے ہیں


 Posted on: 12/31/2014
داعش، طالبان اور القاعدہ کے خلاف جناب الطاف حسین کے جرأت مندانہ مؤقف کی تائید کرتے ہیں
جناب الطاف حسین نے کئی جہتوں سے عوام کے ذہنوں کو منور کیا ہے اور ملک میں دہشت گردی اورانتہاء پسندی کی فضا پیدا کرنے والوں کی نشاندہی کی ہے
ایم کیوایم سے کسی کو بھی اختلاف ہوسکتا ہے لیکن انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جناب الطاف حسین کے مؤقف سے قوم کو حوصلہ ملا ہے 
علمائے کرام کے اجتماع سے جناب الطاف حسین کے خطاب پر مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کے تاثرات اور جذبات
کراچی ۔۔۔31، اکتوبر2014ء
مختلف مکاتب فکر کے علمائے اور عوام سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد نے گزشتہ روز لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ربیع الاول کے مقد س مہینے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے برقرار رکھنے کے سلسلے میں منعقدہ علمائے کرام کے اجلاس سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کو زبردست انداز میں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے جناب الطاف حسین کا مدلل خطاب اہم ترین ہے جس کی ہر طبقہ فکر کے افراد کھلی حمایت کرتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جناب الطاف حسین کے خطاب کے بعد اپنے تحریری پیغامات کے علاوہ ای میل ، فیکس اور ٹیلی فون پر درج کرائے گئے تاثرات میں کیا ۔ جناب الطاف حسین کے خطاب پر پیغامات بھیجنے والے اور تاثرات درج کرانے والوں میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے ، تاجر ، صنعتکار ، وکلاء ، صحافی ، دانشور ، ادیب ، شعرا ء ، ڈاکٹر ز ، انجینئر ز اور دیگر افراد بہت بڑی تعداد میں شامل ہیں ۔ اپنے پیغامات میں ان کا کہنا تھا ہم داعش ، طالبان اور القاعدہ کے خلاف جناب الطاف حسین کے جرأت مندانہ مؤقف کی تائید کرتے ہیں جبکہ اس حوالے سے جناب الطاف حسین کا خطاب فکر انگیز تھا جس میں جناب الطاف حسین نے کئی جہتوں سے عوام کے ذہنوں کو منور کیا ہے اور ملک میں دہشت گردی اورانتہاء پسندی کی فضا پیدا کرنے والوں کی نشاندہی نہیں کی بلکہ انہیں بے نقاب بھی کردیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم سے کسی کو بھی اختلاف ہوسکتا ہے لیکن انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جناب الطاف حسین کے مؤقف سے قوم کو حوصلہ ملا ہے جبکہ آپ کا جذبہ نیک نیتی پر مشتمل اور قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لال مسجد اسلام آباد کے خطیب ملا عبد العزیز اور مدر سہ حفصہ سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بد ترین اور سنگین نوعیت کا کام کیاجارہا ہے اور ایسی تبلیغ کی جارہی ہے جس سے اسلام کا اصل تشخص مسخ ہورہا ہے لہٰذا ملا عبد العزیز کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور مدرسہ حفصہ اور لال مسجد کو بند کیاجائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی لال مسجد کا معاملہ آتا ہے توکراچی ہی نہیں ملک کے کئی شہروں میں کچھ مساجد کو لال کردیاجاتا ہے اور جو ایسا کرتے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے تاکہ امن و سلامتی کو مکمل طور پر قائم کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے فکر انگیز خطاب سے تمام علمائے کرام اور مسلم امہ کو اتحاد و اتفاق کی دعوت ملی ہے اور وہ اسلامی تشخص کو اس کی اصل روح کے مطابق اجاگر کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی ملک کیلئے بڑی کاوشیں اور خدمات ہیں جنہیں نفرت اور تعصب کی عینک لگا کر دیکھنے کے بجائے قومی یکجہتی اور ملک کے تحفظ اور استحکام کے تناظر میں دیکھا جائے ۔ ایم کیوایم کے تحت بارہ ربیع الاول اور محرم الحرام میں اتحادبین المسلمین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے علمائے کرام کے اجتماعات ہر سال باقاعدگی سے منعقد کرنا اتحاد اور رواداری کامستند ثبوت ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی خواہ طالبان کے نام پر ہو یا داعش کے نام سے یا کسی اور لشکر کے نام سے اس کی اسلام میں سختی سے ممانعت ہے اپنے پیغامات میں انہوں نے علمائے کرام کے اجتماع کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ، امن و امان کے قیام اور قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی کیلئے دعا ئیں بھی کیں ۔ 

9/30/2024 6:14:13 AM