سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کی رکن ڈاکٹر لیلیٰ پروین کے والد کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن :۔۔۔8،مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹیوکونسل کی رکن ڈاکٹرلیلیٰ پروین کے والدمحمداقبال سواتی کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرلیلیٰ پروین سمیت مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ہے اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان دکھ اورافسوس کی اس گھڑی کے موقع پرآپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمداقبال سواتی مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹیوکونسل کے اراکین نے بھی ڈاکٹرلیلیٰ پروین سے ان کے والدمحمداقبال سواتی کے انتقال پردلی تعزیت اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے دعائیں کیں۔