پاکستان پر جبراً مسلط فرسودہ نظام خواتین کی آزادی اور ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو جاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ داروں اور کرپٹ بیوروکریسی نے دہشت گردی اور کرپشن کا پاکستان بنادیا
ایم کیوایم واحد جماعت ہے جو شروع دن سے جاگیردارانہ ،وڈیرانہ ،سرمایہ دارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے کے ساتھ ساتھ خواتین کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جامعہ کراچی میں وومن اسٹیڈیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت منعقدہ سیمینارسے خطاب
کراچی:۔۔۔08 مارچ2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ پاکستان پرجبراً مسلط فرسودہ نظام خواتین کی آزادی اورترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔یہ بات انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پرجامعہ کراچی میں دیپارٹمنٹ آف وومن اسٹدیڈیزکے زیراہتمام منعقدہ سیمینارسے خطاب میں کہی۔سیمینار میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینرسینیٹرنسرین جلیل،جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد قیصر،اساتذاہ کرام اورطلبہ وطالبات نے بڑ ی تعدادمیں شرکت کی۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے قیام پاکستان کے فوری بعدہی جاگیرداروں،وڈیروں،سرمایہ داروں اوربیوروکریسی پرمشتمل دوفیصداشرفیہ نے گھناؤنی سازش کے تحت پورے ملک پرقبضہ جمالیااورقائداعظم محمدعلی جناح کے پاکستان کوجاگیرداروں،وڈیروں،سرمایہ داروں اورکرپٹ بیوروکریسی نے دہشت گردی اورکرپشن کا پاکستان بنادیاجہاں ہرطرف دہشت گردی،بدامنی اورکرپشن کاراج ہے اوراسی نظام سے وابستہ لوگ خواتین کی ترقی اوران کی آزادی میں سب بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج کاپاکستان دنیاکے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں خواتین کے ساتھ غیرمساوی سلوک برتاجاتاہے اورانہیں وہ حقوق حاصل ہی نہیں جوترقی یافتہ ممالک میں خواتین کوحاصل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کی ترقی اورانہیں مساوی حقوق کی فراہمی کیلئے ضرورت اس بات کی ہے پوری قوم مل کرکام کرے اوریہ جب ہی ہوسکتاہے جب ملک سے فرسودہ نظام کاخاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جوشروع دن سے جاگیردارانہ ،وڈیرانہ ،سرمایہ دارانہ نظام اورموروثی سیاست کے خاتمے کے ساتھ ساتھ خواتین کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے،ایم کیوایم میں شامل خواتین تحریک کاوہ قیمتی اثاثہ ہیں جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اوران پرڈھائے جانیوالے کاروکاری،ونی ، قرآن سے شادی جیسے ظالمانہ مظالم پر آواز احتجاج بلندکیا اورانہیں تحفظ دینے کیلئے قومی اسمبلی سے قانون سازی کرکے حقوق نسواں کاقانون پاس کرایا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ارفع کریم اور ملالہ یوسف زئی جیسی بیٹیوں کوجنم دیاہے جنہوں نے پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق دلانے میں اہم کرداراداکیاہے۔ قبل ازیں ڈاکٹر محمدفاروق ستاراورسینیٹرنسرین جلیل نے جامعہ کراچی میں طالبات کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور اسٹالز پر موجود اشیاء کابغورجائزہ لیتے ہوئے معلومات حاصل کی اور سوالات بھی کیے۔