ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان توصیف خانزادہ اور افتخار اکبر رندھاوا نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر کا دورہ کرکے سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کیلئے لگائے گئے کیمپ میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے رضاکاروں سے ملاقات ، جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا
کراچی ۔۔۔7، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان توصیف خانزادہ اور افتخاراکبررندھاوا خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر کا دورہ کیا اور سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیخ محمد افضل اور ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا او امدادی سامان جائزہ لیا ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف رضاکارون سے ملاقات کی اور انہیں دکھی انسانیت کی خدمت میں عملی طور پر حصہ لینے پرقائد تحریک جناب الطاف حسین کی زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔