Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ اسمبلی کے باہر جیونیوز کے کیمرہ مین اور دی نیوز کے فوٹو گرافر پر پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ تشدد پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت ۔


سندھ اسمبلی کے باہر جیونیوز کے کیمرہ مین اور دی نیوز کے فوٹو گرافر پر پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ تشدد پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت ۔
 Posted on: 3/7/2013 1
سندھ اسمبلی کے باہر جیونیوز کے کیمرہ مین اور دی نیوز کے فوٹو گرافر پر پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ تشدد پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
صحافیوں کو پولیس نے جس بہیمانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آزادی صحافتی کو ریاستی طاقت 
کے بل بوتے پر دبایا جارہا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
صحافیوں پر پولیس تشدد کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے ۔رابطہ کمیٹی کا پولیس کے تشدد سے زخمی ہونے والے جاوید عمرانی اور زاہد رحمان سے دلی ہمدردی کااظہار اور صحت یابی کیلئے دعا 
کراچی ۔۔۔7، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ اسمبلی کے باہر جیو نیوز کے کیمرہ مین جاوید عمرانی اور دی نیوز کے فوٹو گرافر زاہد رحمان پر پولیس اہلکاروں کے وحشیانہ تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے آزادی صحافت پر کھلی قدغن قرار دیا ہے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پولیس نے صحافت کے معزز پیشے سے وابستہ افراد کو جس بہیمانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ آزاد صحافت کو ریاستی طاقت کے بل بوتے پر دبایا جارہا ہے اور صحافیوں کو جائز احتجاج کے حق سے محروم رکھاجارہاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پولیس کے تشدد سے شدید زخمی ہونے والے جاوید عمرانی اور زاہد رحمان سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ سندھ اسمبلی کے باہر صحافیوں پر پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ تشدد کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اور اس میں ملوث پولیس اہلکاروں اور ذمہ داروں کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 
 
میٹرو ون ٹی وی کے نمائندے شجاعت قریشی کے بھائی شرافت علی قریشی کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کاظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔7، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے میٹرو ون ٹی وی کے نمائندے شجاعت قریشی کے بھائی شرافت علی قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)

12/22/2024 6:01:23 PM