Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سید سردار احمد کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر رابطہ کمیٹی کی مبارکباد


سید سردار احمد کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر رابطہ کمیٹی کی مبارکباد
 Posted on: 3/5/2013 1
سید سردار احمد کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر رابطہ کمیٹی کی مبارکباد
کراچی۔۔۔5؍ مارچ 2013ء 
متحدہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ اسمبلی میں سیدسرداراحمدکواپوزیشن لیڈرمقررہونے پرمبارکبادپیش کی ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم جمہوریت پسندجماعت ہے جواقتدارکی سیاست پریقین نہیں رکھتی بلکہ اقتدارسے باہررہ کربھی عوام کے مسائل حل کوشاں ہے اوران کی بے لوث خدمت کرتی رہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے سیدسرداراحمدکوسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمقررہونے پردل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی اورامید ظاہرکی کہ سیدسرداراحمدسندھ اسمبلی میں بطوراپوزیشن مثبت اپوزیشن لیڈرکاکرداراداکرینگے اورتمام اپوزیشن جماعتوں کوساتھ لیکرآئین و قانون کے مطابق سندھ کے مظلوم عوام کامقدمہ انتہائی ایمانداری اوردیانتداری سے لڑیں گے۔
 
جامعہ کراچی کے فنڈز جاری نہ کئے جانے کے سبب اساتذہ کرام اور غیر تدریسی عملے کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش 
لندن۔۔5؍ مارچ 2013ء 
متحدہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جامعہ کراچی کے اساتذہ کرام اور غیر تدریسی عملے کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ( HEC) کی جانب سے جامعہ کراچی کے فنڈز جاری نہ کئے جانے کے سبب جامعہ کراچی کے اساتذہ کرام اور غیر تدریسی عملے اور انکے اہل خانہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے حکومت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جامعہ کراچی کے فنڈز فی الفور ریلیز کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ اپنے فرائض منصبی بغیر کسی مالی مشکلات کے جاری رکھ سکے۔ 
 
حق پرست عوام و کارکنان شاہدہ بیگم کی صحتیابی کیلئے دعا کریں ، الطاف حسین 
لندن۔۔5؍ مارچ 2013ء 
متحدہ قو می موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ناظم آباد گلبہار سیکٹر انچارج فیصل کی والدہ شاہدہ بیگم کی علالت پر تشویش کا اظہارکیا ہے اور ان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام ،ماؤں ، بہنوں ،بزرگوں اور نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ شاہدہ بیگم کی مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا ئیں کریں۔
 
حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔5، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی کی پھوپھی محترمہ نجمہ خاتون کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لوحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)
 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا تنظیم عزاء کراچی کے جنرل سیکریڑی سربراہ سلیمان مجتبیٰ کے والد مشتاق مجتبیٰ کے انتقال پر اظہار تعزیت 
کراچی ۔۔۔5، مارچ2013 ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیم عزاء کراچی کے جنرل سیکریڑی سربراہ سلیمان مجتبیٰ کے والد مشتاق مجتبیٰ انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کاظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مشتاق مجتبیٰ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)

12/22/2024 5:25:48 PM