Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام خصوصاً مخیر حضرات عباس ٹاؤن کے متاثرین کے لئے زیادہ سے زیادہ بستر، چادریں، کمبل، بچوں کے لئے دودھ اور کھانے پینے کا سامان پہنچائیں ، الطاف حسین کی اپیل

عوام خصوصاً مخیر حضرات عباس ٹاؤن کے متاثرین کے لئے زیادہ سے زیادہ بستر، چادریں، کمبل، بچوں کے لئے دودھ اور کھانے پینے کا سامان پہنچائیں ، الطاف حسین کی اپیل
 Posted on: 3/4/2013 1
عوام خصوصاً مخیر حضرات عباس ٹاؤن کے متاثرین کے لئے زیادہ سے زیادہ بستر، چادریں، کمبل، بچوں کے لئے دودھ اور کھانے پینے کا سامان پہنچائیں ، الطاف حسین کی اپیل 
سانحہ عباس ٹاؤن میں بے گھر ہونے والوں کی مدد کرنا تما م پاکستانیوں کا انسانی ، مذہبی اور قومی فر یضہ ہے
سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی امداد اس وقت تک جاری رکھیں جب تک ان متاثرین کی مستقل بحالی کا بندوبست نہیں ہوجاتا، الطاف حسین 
لندن ۔۔4مارچ 2013 
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ ء عباس ٹاؤن میں بے گھر ہونے والے افراد کے لئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں بستر ،چادریں ، کمبل بچوں کے لئے دودھ ، فیڈر اورکھانے پینے کا سامان پہنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گر دی کے اس بھیانک واقعہ میں سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں جن کی مدد کرنا تما م پاکستانیوں کا انسانی ، مذہبی اور قومی فر یضہ ہے ۔ جناب الطاف حسین نے متاثر ین کی امداد اور دیکھ بھال میں مصروف ایم کیوایم کے ذمہ داران سمیت تما م افراد کوخراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے ان کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے متاثرین کو غذائی اجناس اور دیگر اشیاء پہنچائی ہیں ۔انہوں نے عوام خصوصاً مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی امداد اس وقت تک جاری رکھیں جب تک ان متاثرین کی مستقل بحالی کا بندو بست نہیں ہوجاتا ۔

12/22/2024 5:17:59 PM