Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

درگاہ پیر حاجن شاہ کے گدی نشین پیر حاجن شاہ ماری والاکے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس


درگاہ پیر حاجن شاہ کے گدی نشین پیر حاجن شاہ ماری والاکے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 3/4/2013 1
درگاہ پیر حاجن شاہ کے گدی نشین پیر حاجن شاہ ماری والا کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔۔ 04مارچ، 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گذشتہ دنوں شکار پور میں بم دھماکے کے نتیجے میں شدیدزخمی ہونیوالے پیر حاجن شاہ کی درگاہ کے گدی نشین پیر حاجن شاہ ماری والاکے دوران علاج انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین ،غم زدہ مریدین اوردیگر عقیدت مندوں سے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہا کہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کاایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطاکرے ،ان کے درجات بلند عطا فرمائے اور مرحوم کے سوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطا فرمائے۔ آمین 
 
نجی ٹی وی نیوز کے رپورٹنگ ٹیم پر حملہ کرکے رپورٹر معراج اختر کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ادارے کی وین کو نذرآتش کرنے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
کراچی ۔۔۔4، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم افرادکی جانب سے نجی ٹی وی نیوزکی رپورٹنگ ٹیم پر حملہ کرکے رپورٹرمعراج اخترکوتشددکانشانہ بنانے اورپیشہ وارانہ استعمال کی اشیاء کی توڑ پھوڑکے بعدادارے کی وین کو نذر آتش کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے آزادی صحافت کے منافی قراردیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے نجی ٹی وی کی پوری ٹیم اوربہیمانہ تشددکانشانہ بنے والے رپورٹرمعراج اخترسے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی اورمطالبہ کیاکہ نجی ٹی وی نیوزکی ٹیم پرحملے رپورٹرمعراج اخترکوتشددکانشانہ بنانے اورادارے کی وین کونذرآتش کرنے والے شرپسندوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزادی جائے ۔

12/22/2024 6:06:24 PM