Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے سانحہ عباس ٹاؤن میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین سے ان کے گھر وں پر جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی


متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے سانحہ عباس ٹاؤن میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین سے ان کے گھر وں پر جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
 Posted on: 3/4/2013 1
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے سانحہ عباس ٹاؤن میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین سے ان کے گھر وں پر جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
کراچی ۔۔۔04، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی اراکین رابطہ کمیٹی کے ارکان شاہد لطیف اور جاوید کاظمی نے گذشتہ روز سانحہ عباس ٹاؤن میں شہید ہونے والے افراد کے گھر جاکرایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کی اور شہداء کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔اراکین رابطہ کمیٹی کے اراکین نے عباس ٹاؤن کے اندوہناک سانحے کے نتیجے میں شہید ہونے والے نارتھ ناظم آباد میں کاشف رضا اور نیو کراچی کے جلال الدین اورمحمد سہیل کے گھر جاکرشہداء کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔اراکین نے شہداء کے لواحقین سے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سوگوار لواحقین نے اس موقع پر ایم کیو ایم کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہمارے دکھوں میں شریک ہونے پرہم اپنے تہہ دل سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔اس موقع پرکراچی تنظیمی کمیٹی کے ذمہ داران اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کے علاوہ متعلقہ سیکٹرز کے ذمہ داران و کارکنان بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)
 

12/22/2024 5:12:04 PM