ملک بھرمیں آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ نے عوامی رابطہ مہم آغاز کر دیا
ایم کیوایم جمہوریت پسند جماعت ہے جوملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجودکام کررہی ہے
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی مظاہرامیر،سیف الدین خالد،خواجہ اظہارالحسن اورمحمدجمال کاعوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں قصبہ علیگڑھ اورنارتھ کراچی میں خطاب
کراچی: ۔۔۔27؍ فروری 2013ء
ملک بھرمیں آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے تحت عوامی رابطہ مہم کاآغاز کر دیا ہے اوراس سلسلے میں ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر زکے یر اہتمام بنارس کلاتھ مارکیٹ 9/Eمین روڈ اور نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 136/Aمیں عوامی رابطے مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی مظاہر امیر،سیف الدین خالد، خواجہ اظہار الحسن،محمد جمال احمدنے شر کت کی۔عوامی رابطہ مہم میں حق پرست عوام ماؤں بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی جبکہ اس موقع پر ایم کیوایم کے علاقوئی سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ عوامی رابطے مہم سے اظہار خیال کر تے ہوئے حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ آئندہ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور ملک بھر سے متوسط طبقے کے پڑے لکھے افراد کو ٹکٹ دے گی تاکہ وہ ملک کی ترقی ، خوشحالی،استحکام اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے لئے کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ فنڈ کی عدم فراہم کے باوجودترقیاتی کاموں کوجاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم جمہوریت پسند جماعت ہے جوملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے تمام تر مصائب ومشکلات کے باوجودکام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی موجودہ صورتحال انتہائی ابتر ہے اورملک اندرونی بیرونی سازشوں کا شکا رہے جو قتل و غارتگری ، انتہاپسندی ،معیشت سمیت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ عوامی رابطے مہم کے تمام شرکاء نے ایم کیوایم کی بھر پورحمایت کرتے ہوئے قائد تحریک جناب الطاف حسین پراپنے اعتمادکااظہارکیا۔