Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مدرسہ حفصہ اسلام آباد کی یرغمال طالب علم لڑکی کے والد کی جانب سے ہیومن رائٹس ،سپریم کورٹ میں بیٹی کی بازیابی کیلئے درخواست دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ مدرسہ حفصہ کے ملا عبد العزیز اور ام احسان نے متعدد بچیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


 Posted on: 12/31/2014
مدرسہ حفصہ اسلام آباد کی یرغمال طالب علم لڑکی کے والد کی جانب سے ہیومن رائٹس ،سپریم کورٹ میں بیٹی کی بازیابی کیلئے درخواست دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ مدرسہ حفصہ کے ملا عبد العزیز اور ام احسان نے متعدد بچیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
مدرسہ حفصہ اور لال مسجد میں دین اسلام کی اصل روح اور تشخص اور مسلمانوں کے خلاف بد ترین کام کیاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
وزیراعظم ، چیف آف آرمی اسٹاف ، آئی ایس آئی کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ مدرسہ حفصہ میں یرغمال بنائی گئی تمام طالب علم بچیوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے فی الفور عملی اقدامات کریں ، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
ملا عبد العزیز اور ام احسان نے انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کیا ہے اور انہیں گھر واپس جانے کی اجازت تک نہیں دی جارہی ہے اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔31، دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ مدرسہ حفصہ اسلام آباد کی یرغمال طالب علم لڑکی کے والد کی جانب سے ہیومن رائٹس ،سپریم کورٹ میں بیٹی کی بازیابی کیلئے درخواست دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ مدرسہ حفصہ کے ملا عبد العزیز اور ام احسان نے متعدد بچیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے جن کی زندگی شدید خطرات سے دوچار ہیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں مدرسہ حفصہ میں یرغمال بنائے جانے والی طالب علم بچیوں میں سے ایک کے والد نے ہیو من رائٹس سپریم کورٹ سے ان کی بازیابی کیلئے فریاد کی ہے جو جناب الطاف حسین کے مؤقف کی تائید ہے جبکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین بھی گزشتہ دنوں مدرسہ حفصہ میں طالب علم بچیوں کو یرغمال بنائے جانے پر مدرسہ حفصہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرچکے ہیں لیکن ابھی تک مدرسہ حفصہ سے طالب علم بچیوں کی بازیابی کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مدردسہ حفصہ اسلام آباد میں یرغمال طالب علم لڑکی کے والد کی جانب سے بیٹی کی بازیابی کیلئے درخواست دینے سے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مدرسہ حفصہ اور لال مسجد میں دین اسلام کی اصل روح اور تشخص اور مسلمانوں کے خلاف بد ترین کام کیاجارہا ہے اور اس کے خلاف کارروائی عین اسلامی اور قرآن و سنت کی روشنی میں ہوگی ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ماضی میں لال مسجد پر آپریشن کیا گیا تو اس وقت بھی ملا عبد العزیز اور ام احسان بے گناہ طالبات کو یرغمال بنا کر ان سہارا لے کر مظلوم بننے کی کوشش کی تھی اور آج مدرسہ حفصہ میں بھی انہوں نے یہی روش اختیار کی ہوئی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مزید کہاکہ مدرسہ حفصہ سے طالب علم بچیوں کی بازیابی کیلئے ان کے والدین تڑپ رہے ہیں لیکن ملا عبد العزیز اور ام احسان نے انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کیا ہے اور انہیں گھر واپس جانے کی اجازت تک نہیں دی جارہی ہے اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، آئی ایس آئی کے سربراہ رضوان اختر اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا کہ مدرسہ حفصہ میں یرغمال بنائی گئی تمام طالب علم بچیوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے فی الفور عملی اقدامات کئے جائیں اور مدرسہ حفصہ اور لال مسجد کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 


9/30/2024 6:15:05 AM