Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیر اعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اختر اور وزیرداخلہ چوہدری نثار ایم کیوایم کے کارکن سکندرعلی کے سفاکانہ ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائیں۔ الطاف حسین


وزیر اعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اختر اور وزیرداخلہ چوہدری نثار ایم کیوایم کے کارکن سکندرعلی کے سفاکانہ ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/30/2014
وزیر اعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اختر اور وزیرداخلہ چوہدری نثار ایم کیوایم کے کارکن سکندرعلی کے سفاکانہ ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائیں۔ الطاف حسین
سکندرعلی کے سفاکانہ قتل میں ملوث پولیس اورسرکاری اداروں کے افسران واہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ قائم کیا جائے
پولیس، رینجرز یا کسی بھی سرکاری ایجنسی کو یہ حق نہیں کہ کسی بھی فرد کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کرنے کے بجائے تشدد کرکے قتل کردیا جائے
پیپلزپارٹی کی حکومت نے پولیس اور پولیس کے مختلف محکموں میں خاص طور پر ایسے افسران کو مقرر کیا ہے جو معصوم و بے گناہ لوگوں کے ماورائے عدالت قتل اورسفاکیت وبربریت میں اپنی شہرت رکھتے ہیں
ایسے افسران کوخاص طورپرکراچی میں تعینات کیا گیا ہے اورانہیں ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرنے، سرکاری ٹارچرسیلوں میں انسانیت سوز تشدد کرنے اورماورائے عدالت قتل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے
کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کوپکڑ پکڑ کرغائب کیا جارہا ہے اور اس طرح ایم کیوایم کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے
لندن۔۔۔30، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹرکے کارکن سکندرعلی کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور وزیراعظم میاں نوازشریف،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ،آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اختراور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیاہے کہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے سنگین واقعات کافی الفورنوٹس لیاجائے اوراس سفاکانہ قتل میں ملوث پولیس اوردیگرسرکاری اداروں کے افسران واہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سکندر علی ولدسید ارتضٰی حسین پیرکی شب اپنے کسی رشتہ دار کولینے کراچی ایئرپورٹ گئے تھے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اوردیگرسرکاری اداروں کے اہلکاروں نے انہیں ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ چندگھنٹوں بعد سکندرعلی کی تشددزدہ لاش مواچھ گوٹھ سے ملی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کچھ دنوں قبل بھی ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن ساجد کو اسی طرح کراچی ایئرپورٹ سے پولیس اورسرکاری ایجنسیوں نے گرفتارکرکے انہیں تشددکرکے شہید کردیاتھااور انکی لاش کورنگی میں پھینک دی گئی تھی اور آج پھراسی طرح ایم کیوایم کے ایک اورکارکن کوگرفتارکرکے ماورائے عدالت قتل کیاگیاہے۔ انہوں نے ایم کیوایم کے کارکن سکندر کے بہیمانہ اور سفاکانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نے کراچی میں قیام امن کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کی بھرپورحمایت کی اوربارہاکہاکہ اگرایم کیو ایم کا کوئی کارکن بھی کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہونے کاالزام ہوتواس کے خلاف بھی قانون کے تحت کارروائی کی جائے اورگرفتارکرکے عدالت میں پیش کیاجائے لیکن پولیس، رینجرزیاکسی بھی سرکاری ایجنسی کو یہ حق نہیں کہ کسی بھی فردکوگرفتارکرنے کے بعدقانون کے تحت عدالت میں پیش کرنے کے بجائے تشددکرکے قتل کردیاجائے ۔یہ سراسرظلم ہے اورایم کیوایم اس ظلم کی کسی بھی طورپرحمایت نہیں کرسکتی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ شہرکابچہ بچہ اس حقیقت سے واقف ہے کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے پولیس اور پولیس کے مختلف محکموں میں خاص طورپر ایسے افسران کومقررکیاہے جو معصوم وبے گناہ لوگوں کے ماورائے عدالت قتل اورسفاکیت وبربریت میں اپنی شہرت رکھتے ہیں اورایسے افسران کوخاص طورپرکراچی میں تعینات کیاگیاہے اورانہیں ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرنے، سرکاری ٹارچرسیلوں میں انسانیت سوز تشدد کرنے اورماورائے عدالت قتل کرنے کاٹاسک دیاگیاہے،اس پالیسی کے تحت کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کوپکڑ پکڑ کرغائب کیاجارہاہے اوراس طرح ایم کیوایم کوانتقامی کارروائیوں کانشانہ بنایاجارہاہے۔جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں نوازشریف،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ،آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اختراور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکن سکندرکے سفاکانہ ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے ،اس سفاکانہ واقعہ میں ملوث پولیس اورسرکاری اداروں کے افسران واہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان پر قتل کامقدمہ قائم کیاجائے۔ جناب الطاف حسین نے سکندرشہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ سکندر شہید کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے، تمام لواحقین کو صبرجمیل عطاکرے اورسکندرشہید کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث سفاک سرکاری افسران واہلکاروں پر اپناعذاب نازل کرے۔ 

9/30/2024 6:13:32 AM