Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

علمائے کرام کے اجتماع سے قائد تحریک الطاف حسین کے خطاب کے اہم نکات


علمائے کرام کے اجتماع سے قائد تحریک الطاف حسین کے خطاب کے اہم نکات
 Posted on: 12/30/2014
علمائے کرام کے اجتماع سے قائد تحریک الطاف حسین کے خطاب کے اہم نکات
تصاویر
مورخہ :30دسمبر2014ء
طالبان دراصل ظالمان ہیں، انسانیت کے دشمن ہیں،سب کو ان کی کھل کرمذمت کرنی چاہیے۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ قرآن مجیدمیں اللہ تعالیٰ نے سرکاردوعالمؐ کی شان رسالت کے بارے میں فرمایا ’’وما ارسلنا کَ الا رحمت اللعالمین‘‘ ۔ ’’ اورہم نے تمہیں تمام عالم کیلئے رحمت بناکر بھیجا ‘‘ ۔ یعنی سرکاردوعالم ؐ صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ تمام عالم کے لئے۔۔۔ تمام جہانوں کے لئے رحمت بناکربھیجے گئے ۔۔۔ لیکن بدقسمتی سے ہم نے حضورؐ کوبھی مسلمانوں تک سکیڑ دیا ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ نبی کریم کااصل درس، اصل تعلیم آخری خطبہ حجتہ الوداع ہے ، جس میں انہوں نے فرمایاتھا،’’ ۔۔۔تم میں کوئی چھوٹا بڑا نہیں ۔۔۔ عربی کوعجمی پر ۔۔۔عجمی کوعربی پر۔۔۔گورے کوکالے پر۔۔۔کالے کوگورے پر ۔۔۔امیرکوغریب پر ۔۔۔غریب کوامیرپر ۔۔۔کوئی فوقیت نہیں ۔۔۔ فوقیت اس کوہے جوتقوے میں اعلیٰ ہے ۔۔۔‘‘ گویافوقیت کامعیار عربی یاعجمی ہونانہیں۔۔۔پنجابی ،سندھی،بلوچ ،مہاجرہونا نہیں بلکہ تقویٰ ہے ۔ میرٹ ہے۔۔۔اس خطبہ میں میرٹ کادرس دیاگیاہے لہٰذا ہمیں تمام شعبوں میں میرٹ پر عمل کرناچاہیے۔ 
انہوں نے کہاکہ جولوگ معصوم شہریوں اورفوجیوں کے گلے کاٹنے والے ، ان کے سروں سے فٹبال کھیلنے والے، طالبان دہشت گردوں کوشہیداورشہید فوجیوں کوہلاک کہنے والوں،مساجد،امام بارگاہوں، بازاروں اورفوجی تنصیبات پر خودکش حملے کرنے والے طالبان دہشت گردوں اورالقاعدہ اورداعش کی حمایت کرنے والوں اورانہیں اپنابھائی اوربچہ کہنے والوں کاسوشل بائیکاٹ کیاجاناچاہیے۔ انہوں نے یہ قراردادپیش کی جس کی تمام علمائے کرام نے تائیدکی۔
انہوں نے کہاکہ ایک جماعت کے سابق امیرنے جلسہ میں اپنی تقریرمیں کہاکہ ملک میں قتال فی سبیل اللہ کاکلچرعام ہوناچاہیے ، اس تقریر کے ایک ہفتہ بعد پشاورمیں آرمی پبلک اسکول میں اللہ اکبرکہہ کر معصوم بچوں کوبیدردی سے شہید کیا گیا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ دوروزقبل تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین کااجلاس ہواجس میں وزیراعظم ،آرمی چیف اورآئی ایس آئی چیف موجودتھے جس میں عمران خان، پیپلزپارٹی اوراے این پی نے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کی۔ ایم کیوایم نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور سب سے آخرمیں فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کی ۔ آج عمران خان، پیپلزپارٹی اوراے این پی سب بدل گئے اوراب وہ فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کررہے ہیں۔ اگرہمارے رہنماؤں کایہی حال رہاتواس ملک میں مارشل لاء کے آنے کوکوئی نہیں روک سکے گا۔ آرمی چیف کی موجودگی میں ہاں اوران کی غیرموجودگی میں ناں، یہ منافقت ہے ، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ 
انہوں نے کہاکہ تمام مسالک کے علمائے کرام کوبٹھاکرقرآن مجیدکی سورہ المنافقون اورسورہ توبہ کوپڑھالیاجائے اوریہ ثابت ہوجائے کہ اسلام آبادکی لال مسجد ، مسجدضرارکی طرح منافقوں کی مسجدہے جہاں اسلام کی تعلیمات کے بجائے اس کی تعلیمات کے خلاف درس دیاجاتاہے اسی طرح جامعہ حفصہ بھی منافقوں کامدرسہ ہے توپھرلال مسجد اورجامعہ حفصہ پر تالالگادیاجائے ، اسے گندے لوگوں سے پاک کیاجائے اوراس کی جگہ ایسی مسجدبنائی جائے جہاں سرکاردوعالم ؐ کی تعلیمات کی روشنی میں امن وآشتی، پیارمحبت اورانسانیت کادرس دیاجائے۔
اجتماع میں موجودتمام مکاتب فکرکے علمائے کرام، مشائخ اورزاکرین نے دہشت گردوں سے نبردآزماچیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، پاک فوج، فضائیہ ، نیوی، پیراملٹری فورسز،رینجرزاورپولیس سے اظہاریکجہتی کیا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ افسوس ہے کہ ابھی تک وزیراعلیٰ سندھ اوران کے وزراء نے ٹمبرمارکیٹ کا دورہ تک نہیں کیا، ابھی تک آصف زرداری کااظہارافسوس کاکوئی بیان نہیں آیا۔انہوں نے علمائے کرام سے بھی شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کوبھی وہاں جاکر متاثرین کی دلجوئی کرناچاہیے تھااورانکے زخموں پر مرہم رکھناچاہیے تھا۔انہوں نے انارکلی بازارلاہور میں چارمنزلہ عمارت میں آتشزدگی کے واقعہ اوراس میں 13افراد کی شہادت پردلی افسوس کااظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کواس کے دوسرے پہلوپرغورکرناچاہیے کہ انارکلی بازارکے پلازہ کے چارمنزلوں میں چارسے پانچ منٹ میں اتنی شدت سے آگ پھیلی۔ اس کی تحقیق ہونی چاہیے۔ اسی طرح کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں بھی آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیق ہونی چاہیے کہ آگ لگی ہے یالگائی گئی ہے ۔ 

9/30/2024 6:13:11 AM