Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی ائیر پورٹ سے سادہ لباس میں ملبوث پولیس اہلکاروں ہاتھوں گرفتاری کے بعد ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے ہر دل عزیز کارکن سید قاصد علی کے ماورائے عدالت قتل پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


کراچی ائیر پورٹ سے سادہ لباس میں ملبوث پولیس اہلکاروں ہاتھوں گرفتاری کے بعد ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے ہر دل عزیز کارکن سید قاصد علی کے ماورائے عدالت قتل پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 12/30/2014
کراچی ائیر پورٹ سے سادہ لباس میں ملبوث پولیس اہلکاروں ہاتھوں گرفتاری کے بعد ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے ہر دل عزیز کارکن سید قاصد علی کے ماورائے عدالت قتل پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
سید قاصد علی عرف سکندر کوجناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ کی پارکنگ سے تقریباً 10بجے کے قریب گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا، رابطہ کمیٹی 
پیر و منگل کی درمیانی شب تقریباصبح 4بجے قاصد علی عرف سکندر کی تشدد زدہ نعش کراچی کے ویران علاقے مواچھ گوٹھ بلدیہ ٹاؤن سے برآمد ہوئی،
 رابطہ کمیٹی سید قاصد علی شہید کے بھائی کو بھی چند ماہ قبل بیدردی سے شہید کردیا گیا تھا ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف سید قاصد علی کے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ماروائے عدالت قتل کا سنجیدگی سے نوٹس،رابطہ کمیٹی 
کارکنان کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو فی الفور گرفتار کیاجائے
جرائم پیشہ عناصر پولیس کی سرپرستی میں جرائم کی وارداتیں کھلے عام کررہے ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس بھی جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتے کرتے ان کے نقش قدم پر چل نکلی ہے اور آئین ، قانون 
اور عدالتوں کو فراموش کر بیٹھی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کارکنان کے تسلسل کے ساتھ ماورائے عدالت قتل کے واقعات کو جمہوری ، سیاسی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ، رابطہ کمیٹی 
کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے واقعات سے کارکنان و عوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے ، رابطہ کمیٹی 
سید قاصد علی شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت 
کراچی ۔۔۔30، دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی ایئر پورٹ سے سادہ لباس میں ملبوث پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعدایم کیوایم قصبہ کے ہر دل عزیز کارکن علی گڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن سید قاصد علی کو بہیمانہ تشدد اور گلا گھونٹ کر ماورائے عدالت قتل کئے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ایم کیوایم کے کارکنان کے تسلسل کے ساتھ ماورائے عدالت قتل کے واقعات کو جمہوری ، سیاسی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ رات پولیس کی سادہ وردی میں ملبوث اہلکاروں نے ایک عدد پولیس موبائل اور ڈبل کیبن VIGO کے ہمراہ سفید رنگ کی Carollaکار نمبر SP-1975 میں ایم کیو ایم یونٹ 131قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے 38سالا ہر دل عزیز کارکن سید قاصد علی عرف سکندر کوجناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ کی پارکنگ سے تقریباً 10بجے کے قریب گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھااور تمام تر کوششوں کے باوجود ان کا کچھ معلوم نہیں ہوپار ہا تھااور پولیس
جاری ہے 


(۲)
اہلکار مسلسل ان کی گرفتاری اور لاپتا کرنے کے واقعہ سے لاعلمی ظاہر کرتے رہے ۔سید قاسم علی جو علاقے کے لوگوں کی ہر مصیبت کے کام آنے والے اور ہر مشکل گھڑی میں مصیبت زادہ لوگوں کی مدد کرنے اور ان کی داد رسی کرنے والی شخصیت کے حامل فرد تھے۔ اسی دوران پیر و منگل کی درمیانی شب تقریباصبح 4بجے قاصد علی عرف سکندر کی تشدد زدہ نعش کراچی کے ویران علاقے مواچھ گوٹھ بلدیہ ٹاؤن سے برآمد ہوئی جس کا علم ہمیں اور شہید کے اہل خانہ کو بذریعہ ٹیلیویژ ن اور ریسکیو ذرائع سے ہوا ۔رابطہ کمیٹی سید قاصد علی شہید کے بھائی کو بھی چند ماہ قبل بیدردی سے شہید کردیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی پولیس اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے متعدد کارکنان کو مختلف مقامات سے گرفتار ی کرنے کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بیدردی سے ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے اور ان کی لاشوں کو سنسان اور ویران جگہوں پر پھینک دیا جاتا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سید قاصد علی شہید کا آخر کیا قصور تھا ؟ جو اور ایم کیوایم کے کارکنان کو کب تک ریاستی مظالم کے تحت ماورائے عدالت قتل کیاجاتا رہے گا؟۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک جانب جرائم پیشہ عناصر پولیس کی سرپرستی میں جرائم کی وارداتیں کھلے عام کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس بھی جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتے کرتے ان کے نقش قدم پر چل نکلی ہے اور آئین ، قانون اور عدالتوں کو فراموش کر بیٹھی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے واقعات سے کارکنان و عوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے جو صرف اور صرف جناب الطاف حسین کی صبر کی تلقین پر ضبط کئے بیٹھے ہیں اگر کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے اور اس کے بعد کی تمام ذمہ داری ایم کیوایم پرہرگز عائد نہیں کی جاسکتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے سید قاصد علی شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن سید قاصد علی کے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ماروائے عدالت قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور پولیس اہلکاروں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایم کیوایم کے سیاسی ، جمہوری اور قانونی حقوق پیروں تلے روندنے کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ۔ 


9/30/2024 6:13:48 AM