Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہری حکومت بنانے کا موقع ملا تو سب سے پہلے فائر بریگیڈ کو جدید گاڑیوں اور جدید آلات سے لیس کرینگے۔ الطاف حسین


شہری حکومت بنانے کا موقع ملا تو سب سے پہلے فائر بریگیڈ کو جدید گاڑیوں اور جدید آلات سے لیس کرینگے۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/30/2014
شہری حکومت بنانے کا موقع ملا تو سب سے پہلے فائر بریگیڈ کو جدید گاڑیوں اور جدید آلات سے لیس کرینگے۔ الطاف حسین
یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ اب تک نہ ہی وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور نہ ہی ان کے وزراء ٹمبر مارکیٹ کے مصیبت زدہ لوگوں کے آنسوپونچھنے آئے، وزیراعلیٰ سندھ اگر نہیں آسکتے توکم ازکم متعلقہ اداروں کے حکام کوبھیج کرامدادی کارروائیاں کروائیں
ہم اس وقت نہ حکومت میں ہیں اورنہ ہی بلدیات میں ہیں لیکن جوہمارے بس میں ہے وہ ہم کررہے ہیں
اگرہمیں سندھ کی حکومت بنانے کاموقع ملاتوہم سندھ کے چپے چپے کی خدمت کریں گے
ضرورت پڑنے پرکراچی سے کشمورتک اورخیبرسے کشمیرتک مصیبت زدہ عوام کی بلاامتیازخدمت کرتے رہیں گے 
مشکلات کے وقت دوسروں کے کام آنا اور مصیبت میں گھرے ہوئے لوگوں کی مددکرناہی دراصل انسانیت ہے
پیراورمنگل کی درمیانی شب پراناحاجی کیمپ کی ٹمبرمارکیٹ میں ایم کیوایم کے امدادی کیمپ پرذمہ داروں وکارکنوں اور متاثرین سے گفتگو
قائدتحریک الطاف حسین نے کیمپ پر موجود ارکان اسمبلی اور لیاری سیکٹرکے ذمہ داروں سے امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات معلوم کیں
متاثرین کوامدادی سامان کی فراہمی پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، ارکان اسمبلی، ذمہ داروں، کارکنوں، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اور تمام شعبہ جات کے ارکان کوزبردست خراج تحسین
متاثرین کی مددکرنے والے مخیرحضرات اورتعاون کرنے پر پولیس اوررینجرزکے افسران اوراہلکاروں کا شکریہ 
سانحہ کی تفصیلات سے پوری قوم کوآگاہ کرنے پر الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاکے اینکرز، رپورٹرز، کیمرہ مینزاورٹیکنیشنز کوخراج تحسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جب بھی ایم کیوایم کوشہری حکومت بنانے کاموقع ملاتوہم ایک بارپھرسب سے پہلے فائربریگیڈ کوجدیدگاڑیوں اورآگ بجھانے کے جدیدآلات سے لیس کریں گے تاکہ شہرمیں ٹمبرمارکیٹ جیسے سانحات سے بچاجاسکے اور آتشزدگی کے کسی بھی واقعہ کی صورت میں عوام کی جان ومال کوہرقیمت پر محفوظ بنایاجاسکے۔ انہو ں نے یہ بات پیراورمنگل کی درمیانی شب پاکستان وقت کے مطابق تین بج کر50منٹ پر پراناحاجی کیمپ کی ٹمبرمارکیٹ میں ایم کیوایم کے امدادی کیمپ پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، لیاری سیکٹرکے ذمہ داروں ،کارکنوں اورعلاقے کے متاثرین سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے امدادی کیمپ پر موجودذمہ داران وکارکنان سے امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات دریافت کیں۔اس موقع پر موجود ایم کیوایم کے ار کان اسمبلی محمدکامران فاروقی، مزمل قریشی،سفیان یوسف اورایم کیوایم لیاری سیکٹر کے ذمہ داروں نے جناب الطاف حسین کوآج دن بھرایم کیوایم کی جانب سے سانحہ ٹمبرمارکیٹ کے متاثرین کوامدادی سامان اورکھانے پینے کی اشیاء ، ادویات اوردیگر امدادی سامان کی فراہمی اورمتاثرین کی خبرگیری کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات اوراس حوالے سے علاقے کے عوام کے نہایت مثبت جذبات سے آگاہ کیا۔ جناب الطاف حسین نے متاثرین کوامدادی سامان کی فراہمی اوران کی خبرگیری پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، ارکان قومی صوبائی اسمبلی، لیاری سیکٹرکے ذمہ داروں، کارکنوں ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں،نیوزکمیٹی،وڈیوکمیٹی، فوٹوسیکشن اور اور اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے دیگر تمام شعبہ جات کے کارکنوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کارکنوں اورذمہ داروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں نے اپنی جانوں کوخطرے میں ڈال کرجس طرح آگ میں گھرے ہوئے لوگوں کی جانوں اوراملاک کوبچانے میں ان کی مددکی اوراب بھی اپناگھربارچھوڑکر جس طرح متاثرین کی دن رات ہرممکن مدد کررہے ہیں وہ نہایت قابل تعریف ہے ،اللہ تعالیٰ آپ کواس انسانی خدمت کااجرضرور دے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم خودغرضی میں مبتلاہوکراپنی تکلیف میں تورات کوجاگتے ہیں لیکن دوسروں کی تکلیف کے وقت بے فکر ہو کر خواب خرگوش کے مزے لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دوسروں کی مشکلات کے وقت ان کے کام آنا اورقدرتی اورزمینی حادثات و آفات میں گھرے ہوئے لوگوں کی مددکرناہی دراصل انسانیت ہے۔انہوں نے کہاکہ نبی کریمؐ کی حدیث مبارکہ ہے کہ ’’ انسانوں کی خدمت کرنا افضل عباد ت ہے ‘‘ ۔ ہم نبی کریم ؐ کی تعلیمات کاذکرتوکرتے ہیں لیکن اس پر عمل نہیں کرتے اسی لئے ہم پررحمتیں نازل نہیں ہوتیں۔انہوں نے ہمیں نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل کر تے ہوئے مصیبت زدہ، فاقہ زدہ اورمفلوک الحال لوگوں، یتیموں، بیواؤں اور مصیبت میں گھرے ہوئے لوگوں کی اپنی بساط کے مطابق جتنی ممکن ہو مددکرنی چاہیے ۔اس موقع پر موجود بعض متاثرین نے بھی جناب الطاف حسین سے گفتگوکی اورمصیبت کے اس وقت میں ان کی بھرپورمددکرنے پرشکریہ اداکیا۔ متاثرین کاکہناتھاکہ جب آگ لگی توآپ ہی نے اپنے ٹی وی انٹرویوز کے ذریعے تمام لوگوں کی توجہ اس سانحہ پرمبذول کرائی اوراپنے ساتھیوں کوہماری مددکوبھیجاجواب تک ہماری مددکررہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے متاثرین سے ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ ہم اس وقت نہ حکومت میں ہیں اورنہ ہی بلدیات میں ہیں لیکن جوہمارے بس میں ہے وہ ہم کررہے ہیں اوراپنی بساط کے مطابق متاثرین کی مددکررہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ اب تک نہ ہی وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرہ علاقے کادورہ کیا اورنہ ہی ان کے وزراء ٹمبرمارکیٹ کے مصیبت زدہ لوگوں کے آنسوپونچھنے آئے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ اگروہ نہیں آسکتے توکم ازکم متعلقہ اداروں کے حکام کوبھیج کرامدادی کارروائیاں کروائیں ۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جب بھی ایم کیوایم کوشہری حکومت میں ملی توہم سب سے پہلے فائربریگیڈ کواسنارکل ،جدیدگاڑیوں اور جدیدآلات سے لیس کریں گے تاکہ ایسے واقعات کی صورت میں شہریوں کی جان ومال کوفوری طورپرمحفوظ بناسکیں۔ اگرہمیں سندھ کی حکومت بنانے کاموقع ملاتوہم سندھ کے چپے چپے کی خدمت کریں گے۔ ہمیں پورے ملک کی حکومت نہ بھی ملی تب بھی ہم ضرورت پڑنے پرکراچی سے کشمورتک اورخیبرسے کشمیرتک مصیبت زدہ عوام کی اسی طرح بلاامتیاز خدمت کرتے رہیں گے جیسے ہم نے آزادکشمیرمیں آنے والے زلزلے ،سیلاب اوردیگرقدرتی آفات کے موقع پر کی تھی۔جناب الطاف حسین نے متاثرین کی مددکرنے والے مخیرحضرات ،اس سانحہ کی بھرپورکوریج کرکے اسکی تفصیلات سے پوری قوم کوآگاہ کرنے پر الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاکے اینکرز، رپورٹرز، کیمرہ مینزاورٹیکنیشنز اوراس موقع پر بھرپورتعاون کرنے پر پولیس اوررینجرزکے افسران اوراہلکاروں کابھی شکریہ اداکیا۔ 
پرانا حاجی کیمپ کے دلخراش سانحہ کی تصاویر اور عوام کے تاثرات

9/30/2024 6:17:56 AM