Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑے گی اور متاثرین کی بحالی تک ان کے ساتھ ہے، خالد مقبول صدیقی


ایم کیوایم ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑے گی اور متاثرین کی بحالی تک ان کے ساتھ ہے، خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 12/29/2014
ایم کیوایم ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑے گی اور متاثرین کی بحالی تک ان کے ساتھ ہے، خالد مقبول صدیقی
اگر سندھ حکومت بروقت اقدامات کرتی تو 90فیصد نقصان سے بچا جاسکتا تھا، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے اور ان کی دل جوئی کرنے پر الطاف حسین کے ممنون و مشکور ہیں، جمیل پراچہ
ٹمبر مارکیٹ پرانا حاجی کیمپ پر متاثرین کے ہمراہ پریس کانفرنس
کراچی :۔۔۔29، دسمبر2014ء 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ ایم کیوایم ٹمبرمارکیٹ کے متاثرین کوکسی صورت تنہاء نہیں چھوڑے گی اورایک ایک فردکے نقصانات کے ازالے اورمتاثرین کی بحالی تک ان کے ساتھ ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرمحمد فاروق ستار اور تاجر اتحاد کے صدرجمیل پراچہ کے ہمراہ پیرکی شب آتشزدگی سے متاثرہ ٹمبرمارکیٹ پراناحاجی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ تین دن کے اندرنقصانات کا تخمینہ لگاکرمتاثرین کونقصان کاازالہ کیا جائے ،اس سلسلے میں ایم کیوایم متاثرین کی بحالی تک ان کے ساتھ ہے ،ہم عملی کام کررہے ہیں اورپوری ایم کیوایم یہاں ہمہ وقت موجودہے۔انہوں نے کہاکہ ٹمبرمارکیٹ حادثے پر سیاست وہ لوگ کررہے ہیں جو ڈرائنگ روم میں بیٹھے ہیں ،سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ اس طرح کے سانحات آئندہ بھی ہوتے رہینگے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ایک مئیرہوناچاہئے اوراگر مئیر نہیں ہے تواس کی ذمہ داری وزیراعلیٰ اوروزیر بلدیات کوقبول کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین مسلسل جاگ رہے ہیں اوراس حوالے سے مکمل رابطے میں ہیں جومختلف چینلزپرآکر متاثرین کی دل جوئی کررہے ہیں۔پریس کانفرنس سے حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے خطاب میں کہاکہ اگرسندھ حکومت بروقت اقدامات کرتی تو90فیصدنقصان سے بچاجاسکتالیکن گاڑیوں میں ڈیزل نہ ہونے ،ڈرائیورنہ ہونے اورپانی نہ ہونے سے بڑانقصان ہواجس کی تمام ترذمہ داری موجودہ سندھ حکومت پرعائدہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کواپنی نااہلی کااعتراف کرتے ہوئے90فیصدامدادکی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔ایم کیوایم اورجناب الطاف حسین کے نمائندے صرف اس موقع پرنہیں بلکہ جب سے ٹمبرمارکیٹ میںآتشزدگی کاواقعہ ہواہے یہاں موجودہیں،دوسرادن ختم ہورہاہے ٹمبر مارکیٹ کی دکانوں،گودام اور رہائشی مکانوں کے متاثرین خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں،رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست نمائندوں اوردیگرذمہ داران وکارکنان نے جس طرح قائدتحریک الطا ف حسین کی ہدایت پررات دن کام کیا اورٹمبرمارکیٹ کے دکانوں کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کے مکینوں،ان کے قیمتی سازوسامان کوجو آگ کی لپیٹ سے محفوظ رکھنے کے لئے امدادی کاموں اور سرگرمیاں انجام دی وہ سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس طرح فائربگیڈیرکے عملے نے آگ کوبجھایااس میں بھی ڈیزل سے لیکر پانی کی فراہمی تک کو قائد تحریک الطاف حسین کی اپیل پرلوگوں نے تعاون کیا۔انہوں نے کہاکہ امدادی سرگرمیوں کے بعدیہاں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے کیمپ لگایاگیا ہے جس میں متاثرین کوریلیف کاسامان فراہم کیاجارہاہے اوران میں ضرورت کی اشیاء تقسیم کی جارہی ہیں جبکہ متاثرین کورہنے کے لئے عارضی طورپرآبادبھی کیاجارہاہے اوریہ سب کچھ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پرہورہاہے جومسلسل اس واقعے کی مانیٹرنگ کررہے ہیں اورلمحہ بہ لمحہ فکرمندہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہاں ہمارے ذمہ داران و کارکنان ہی نہیں بلکہ مائیں،بہیں،بھائی ،بزرگ اوربچے بھی موجوہیں نہ صرف متاثرین کے ساتھ اظہاریکجہتی کاثبوت دے رہے ہیں بلکہ ان کی ہرممکن مددبھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے بھائی ،بہنیں جوبالکل تباہ و بربادہوگئے ہیں اوران کاسب کچھ جل گیاہے ہم ان کے نقصان کے ازالہ کے لئے قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پرہمہ وقت یہاں موجود ہیں اور اس وقت تک یہاں سے نہیں جائیں گے جب تک ایک ایک فردکے نقصان کاازالہ نہ کردیاجاتااورانہیں ویسے ہی دوبارہ آبادنہ کردیاجائے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ہائی کورٹ کے ججوں پرمشتمل ایک جوڈیشل پینل تشکیل دیاجائے جواس کی تحقیقات کرے کہ آیایہ حادثہ تھایاتخریب کاری ؟انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ آگے بڑھ کرمتاثرین کی مددکرے یہ وہ متاثرین ہیں جن کاشہرقومی خزانے کو70فیصدکاٹیکس دے رہاہے۔ پریس کانفرنس سے سندھ تاجراتحادکے صدرجمیل پراچہ نے بھی مختصرخطاب کیااورقائدتحریک الطاف حسین کاتہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین کی ہدایت پرانکی پوری ٹیم یہاں لگی ہوئی ہے ،ہم یہ امیدآگے بھی رکھتے ہیں کہ جب تک نقصانات کے ازالہ کا عمل نہ ہوجائے قائدتحریک الطاف حسین بھی ہمارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت کو72گھنٹے کاا لٹی میٹم دیاہے جس کے بعداحتجاج کاسلسلہ شروع کیاجائیگا۔


9/30/2024 6:17:36 AM