Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی کے متاثرین کو 25لاکھ روپے فی گھر امدادی رقوم فی الفور ادا کی جائے، حق پرست سینٹر بابر خان غوری


ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی کے متاثرین کو 25لاکھ روپے فی گھر امدادی رقوم فی الفور ادا کی جائے، حق پرست سینٹر بابر خان غوری
 Posted on: 12/29/2014
ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی کے متاثرین کو 25لاکھ روپے فی گھر امدادی رقوم فی الفور ادا کی جائے، حق پرست سینٹر بابر خان غوری
ٹمبر مارکیٹ میں آگ لگنے سے آٹھ ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ سندھ حکومت کا کوئی بھی وزیر متاثرین سے اظہار ہمدردی کیلئے ابھی تک نہیں آیا ہے، بابر خان غوری 
ایک لاکھ یا 50ہزار روپے کی امداد سے ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا، بابر خان غوری 
ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کیلئے لگائے گئے ایم کیوایم کے امدادی کیمپ کے دوسرے روز پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی :۔۔۔29، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست سینٹر بابر خان غوری نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی کے متاثرین کو 25لاکھ روپے فی گھر امداد ی رقوم فی الفور ادا کی جائے تاکہ متاثرین اپنے معمولات زندگی کو بحال کرسکیں ۔ یہ مطالبہ انہوں نے پیر کے روز ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے قائم کئے گئے ایم کیوایم کے امدادی کیمپ کے دوسرے روزپرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ بابرخان نے غوری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹمبر مارکیٹ میں آگ لگنے سے آٹھ ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ سندھ حکومت کا کوئی بھی وزیر متاثرین سے اظہار ہمدردی کیلئے ابھی تک نہیں آیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے وزراء کی ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کی عملی مدد کرنے کے بجائے پریس کانفرنسیں کرنا اور ہیلے بہانے پیش کرکے وقت ضائع کرنا جلتی پر تیل چھڑکنے کا عمل ہے جو کہ انتہائی غلط اقدام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ این ایف سی ایواڑ کے مطابق کراچی کا قومی خزانے میں حصہ 1500ارب ہے لیکن کراچی کے لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاجاتا ہے ، حکومت سندھ کی ناانصافی اب مزید نہیں چلے گی ، ایک لاکھ یا 50ہزار روپے کی امدادسے ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا ، حکومت سندھ کو چاہے کہ متاثرہ خاندانوں کو فی کس 25لاکھ روپے فی الفور ادا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ اصل بات یہ ہے کہ حکومت سندھ اور اس کے وزراء کو ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین سے ذرا برابر لگاؤ نہیں ہے اگر لگاؤ ہوتا تو وزیراعلیٰ سندھ متاثرین سے ملتے اور ان کے نقصانات اور دکھوں کامداوا کرتے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی کا اتنا بڑا واقعہ ہوا ہے اگرحکومت سندھ اور اس کے وزراء نقصانات کاازالہ کرنے میں سنجیدہ ہوتے تو تخمینہ لگانے میں کتنی دیر لگتی ہے جتنی دیر حکومت سندھ اور اس کے وزرا لگائیں گے اتنے ہی دن متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار پڑے رہیں گے اور ان کے گھر میں فاقے ہوتے رہیں گے ۔ بابر خان غوری نے کہاکہ حکومت سندھ اور اس کے وزراء کی بے حسی اور طرز عمل سے متاثرین میں شدید غم وغصہ پایاجارہا ہے ، قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی ہدیات پر ایم کیوایم اور اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار آگ لگنے کی رات سے ہی یہاں موجود ہیں اور متاثرین کو کھانے پینے ، ادویات سمیت ضروریات زندگی کا دیگر سامان فراہم کررہے ہیں ، اب حکومت سندھ کو اپنی بے حسی کا سلسلہ بند کردینا چاہئے، کراچی کے عوام سے نفرت بند کرکے متاثرین ٹمبر مارکیٹ کو فی کس 25لاکھ روپے دینے میں مزید تاخیر سے کام نہ لیاجائے۔ 


9/30/2024 6:16:44 AM