Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی جل رہا ہے اور حکومت سندھ کے وزراء اور مشیر سورہے ہیں۔ الطاف حسین


کراچی جل رہا ہے اور حکومت سندھ کے وزراء اور مشیر سورہے ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/28/2014
کراچی جل رہا ہے اور حکومت سندھ کے وزراء اور مشیر سورہے ہیں۔ الطاف حسین
پراناحاجی کیمپ کے علاقے میں لگنے والی آگ پر حکومت سندھ کی بے حسی افسوسناک ہے
حکومت سندھ کونااہلی کاایوارڈدیناچاہیے جوکئی گھنٹے گزرجانے کے باوجودغائب ہے 
گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادجاگ رہے ہیں مگرانکے پاس اختیارات نہیں ہیں، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد آگ پر قابو پانے کیلئے جوبس میں ہو اقدامات کریں
پاک فوج، نیوی اورایئرفورس اوردیگرعسکری اداروں کے حکام آگ پر قابوپانے کیلئے اپنے فائرٹینڈرزکو بھیجیں
آئی جی سندھ اورڈی جی رینجرز بھی اپنے افسروں اورجوانوں کو متاثرہ علاقے میں بھیجیں 
واٹرٹینکرزکے مالکان سے بھی اپیل کی کہ وہ آگ پرقابو پانے کیلئے فوری طورپر پانی کے ٹینکرعلاقے میں بھیجیں
امدادی سرگرمیوں حصہ لینے پر ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی محمدکامران ،محمددلاور اور ذمہ داران وکارکنان کو شاباش اور خراج تحسین پیش کرتاہوں
کراچی دودھ دینے والی گائے ہے جس کادودھ توخوب نچوڑاجاتاہے لیکن اسے کچھ نہیں دیاجاتا۔الطاف حسین
Altaf Hussain Beeper on ARY News
Altaf Hussain Beeper on GEO News
Altaf Hussain Beeper on SAMAA News
Altaf Hussain Beeper on Metro News
لندن۔۔۔ 28 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پراناحاجی کیمپ پر آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے حکومت سندھ کے وزراء، مشیروں اورسندھ کے تمام ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پراناحاجی کیمپ میں آگ پر قابوپانے اور رہائشی علاقے کے مکینوں کوآگ سے بچانے کیلئے فوری طورپر ہنگامی اقدامات کریں۔ ہفتہ کی شب آتشزدگی کے واقعہ پرمختلف ٹی وی چینلزپراظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پراناحاجی کیمپ میں لکڑی کے گودام میں آگ کولگے ہوئے کئی گھنٹے گزرچکے ہیں،فائربریگیڈ،واٹربورڈ،کے ایم سی کے افسران،کمشنرکراچی اورشہری انتظامیہ کے دیگرحکام غائب ہیں ، حکومت سندھ کے وزرا، مشیراورمعاون خصوصی نیندکی دوائیاں پی کرسورہے ہیں،ان کے اہل خانہ اور سیکریٹریزانہیں جگائیں تاکہ وہ موقع پر پہنچیں اور افسران کوبھی بجھوائیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ کونااہلی کاایوارڈدیناچاہیے جوکئی گھنٹے گزرجانے کے باوجودغائب ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ کے وزراء سورہے ہیں،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادجاگ رہے ہیں اوررات رات بھرجاگ کرکام کرتے ہیں مگرانکے پاس اختیارات نہیں ہیں اوروہ ’’فیتہ کاٹ گورنر‘‘ بنکر رہ گئے ہیں ۔ میں پھربھی گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادسے اپیل کرتاہوں کہ وہ اس آگ پرقابوپانے کیلئے جوبس میں ہو اقدامات کریں ، ا پنااثررسوخ ستعمال کرتے ہوئے شہربھر سے فائرٹینڈرکومتاثرہ علاقے میں پہنچائیں تاکہ پراناحاجی کیمپ میں آگ پرقابوپایاجاسکے اور علاقے کے مکینوں کو بچایاجاسکے ۔انہوں نے کہاکہ فائربریگیڈکی چندگاڑیاں آگ پر قابوپانے کی اپنی سی کوششیں کررہی ہیں لیکن ان میں پانی ختم ہوچکاہے۔ انہوں نے پاک فوج، نیوی اورایئرفورس اوردیگرعسکری اداروں کے حکام سے اپیل کی کہ وہ اس ہولناک آگ پر قابوپانے کیلئے اپنے فائرٹینڈرزکوآگ بجھانے کے آلات لیکروہاں بھیجیں ،آگ کوبجھائیں اورانسانوں کی جانوں کو بچائیں۔انہوں نے متاثرہ علاقے کے مکینوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں سے قیمتی کاغذات اور دیگر قیمتی اشیاء لیکرگھروں سے نکل جائیں اور اپنی جانیں بچائیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ اورڈی جی رینجرز سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے افسروں اورجوانوں کو متاثرہ علاقے میں بھیجیں جووہاں انسانوں کی جانوں کو بچانے کیلئے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں۔ انہوں نے واٹرٹینکرزکے مالکان سے بھی اپیل کی کہ وہ آگ پرقابو پانے کیلئے فوری طورپر پانی کے ٹینکرعلاقے میں بھیجیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ حکومت سندھ کے وزراء ، کمشنرکراچی اور پولیس وانتظامیہ کے حکام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ بھی بچے والے ہیں، آپ لوگ دوسروں کے بچوں کااحساس کریں اورمتاثرہ علاقے میں پہنچ کرلوگوں کی جان ومال بچانے کیلئے جوکچھ کرسکتے ہیں وہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں صرف ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی محمدکامران اورمحمددلاور اورسیکٹرکے ذمہ داران اورکارکنان موجودہیں جواس مصیبت میں گھرے ہوئے لوگوں کی مددکررہے ہیں۔انہوں نے ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی اورذمہ داروں کو شاباش اورخراج تحسین پیش کیااوران کیلئے دعائیں کیں۔ انہوں نے دیگرسیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی پراناحاجی کیمپ میں متاثرہ لوگوں کی مدد کریں۔پہلے ہی ہماراملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہاہے اوراب یہ دوسری آگ نے ملک کے سب سے بڑے شہرکے ایک علاقے کوآگ کی لپیٹ میں لے لیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ جس ملک میں کرپشن دیمک کی طرح ملک کوچاٹ رہاہواس ملک کے حکمراں بھی دیمک زدہ ہوجاتے ہیں،جس طرح دیمک زدہ لکڑی پر عمارت قائم نہیں کی جاسکتی اسی طرح دیمک زدہ لیڈروں کے ذریعے ملک کی عمارت کونہیں بچایاجاسکتا۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ کراچی ملک کامعاشی حب اور دودھ دینے والی گائے ہے جس کادودھ توخوب نچوڑاجاتاہے لیکن اسے کچھ نہیں دیاجاتااورکراچی کے ساتھ دوسرے تیسرے چوتھے درجے کاسلوک کیاجارہاہے اوراتنے بڑے شہرکواس کی بنیادی ضرورتوں سے محروم رکھاجارہاہے۔انہوں نے شہرکے عوام خصوصاًنوجوانوں سے کہاکہ وہ اپنی مددآپ کے تحت اپنے بچوں اورماؤں بہنوں بزرگوں کوبچانے کے لئے خودکوششیں کریں۔ 

9/30/2024 6:16:50 AM