Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مذہبی انتہاء پسند دہشت گردوں کی دھمکیوں کے باعث کراچی سے خیبر اور خیبر سے کشمیر تک تمام اسکولوں کو سیکوریٹی فراہم کی جائے، الطاف حسین


مذہبی انتہاء پسند دہشت گردوں کی دھمکیوں کے باعث کراچی سے خیبر اور خیبر سے کشمیر تک تمام اسکولوں کو سیکوریٹی فراہم کی جائے، الطاف حسین
 Posted on: 12/26/2014
مذہبی انتہاء پسند دہشت گردوں کی دھمکیوں کے باعث کراچی سے خیبر اور خیبر سے کشمیر تک تمام اسکولوں کو سیکوریٹی فراہم کی جائے، الطاف حسین
وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنر حضرات، آرمی چیف، آئی ایس آئی و ایم آئی کے چیف، وفاقی و صوبائی ایجنسیوں کے سربراہان اور اسلام آباد سمیت تمام صوبوں کے آئی جی حضرات سے اپیل
تمام چھوٹے بڑے اسکولوں کے پرنسپل صاحبان کو مذہبی انتہاء پسند دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ وہ اپنے اسکول فی الفور بند کردیں ورنہ وہ آرمی پبلک اسکول جیسا سانحہ ان کے اسکولوں میں بھی دہرائیں گے، الطاف حسین
تواتر کے ساتھ موصول ہونے والی ان اطلاعات پر میں نے کچھ اسکولوں کے پرنسل صاحبان سے رابطہ کیا تو وہ ٹیلی فون پر بات کرنے سے گھبرا رہے تھے، الطاف حسین
بہت سے اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کے والدین کے فون بھی مجھے موصول ہورہے ہیں جو ان دھمکیوں کے باعث شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں، الطاف حسین
میری اس اپیل پر حکومت، عسکری ذرائع و ایجنسیاں فوری توجہ دیکر سب کو ذہنی اذیت سے نجات دلائیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔26، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ارباب اختیار اور اقتدارسے اپیل کی کہ مذہبی انتہاء پسند دہشت گردوں کی دھمکیوں کے باعث کراچی سے کشمور تک تمام اسکولوں کو سیکوریٹی فراہم کی جائے ۔لندن سے جاری ہونے والے اپنے ایک ہنگامی بیان میں وزیراعظم محمد نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، گورنر حضرات،خصوصاً چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، آئی ایس آئی کے چیف جنرل رضوان اختر، ایم آئی کے چیف میجرجنرل سرفراز ستار،فاقی وصوبائی ایجنسیوں کے سربراہان اور اسلام آباد سمیت تمام صوبوں کے آئی جی حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی سے کشمور تک تمام چھوٹے بڑے اسکولوں کے پرنسپل صاحبان، ہیڈ ماسٹرزاور ہیڈ مسٹریسس کو مذہبی انتہاء پسند دہشت گرد تنظیموں خصوصاً طالبان اور داعش کے لوگوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ وہ اپنے اسکول فی الفور بند کردیں ورنہ وہ آرمی پبلک اسکول جیسا سانحہ ان کے اسکولوں میں بھی دہرائیں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ مجھے تواتر کے ساتھ موصول ہونے والی ان اطلاعات پر شدید تشویش ہوئی اور میں نے کچھ اسکولوں کے پرنسل صاحبان اورذمہ داران سے رابطہ کیا تو وہ ٹیلی فون پر بات کرنے سے گھبرا رہے تھے ۔ اس کے ساتھ ساتھ بہت سے اسکولوں میں زیرتعلیم طلبا وطالبات کے والدین کے فون بھی مجھے موصول ہورہے ہیں جو ان دھمکیوں کے باعث نہ صرف شدید خوف وہراس کا شکار ہیں بلکہ شدید ذہنی اذیت میں بھی مبتلا ہیں، لہٰذا میں ملک کے امن وامان ، کاروبارحکومت اور انتظام حکومت سنبھالنے والی شخصیات سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ کراچی سے خیبراورخیبرسے کشمیر تک تمام اسکولوں کو سیکوریٹی فراہم کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں یہ بات خوب جانتا ہوں کہ ملک کے اتنے سارے اسکولوں کو سیکوریٹی فراہم کرنے میں شدید دشواریاں پیش آئیں گی کیونکہ تمام صوبوں میں آبادی کے لحاظ سے پولیس کی نفری بہت کم ہے لہٰذا دیگر ایجنسیوں سے مدد لیکر پولیس کی نفری میں کمی کو پورا کیا جائے ۔ اسی طرح ہی اسکولوں کے اساتذہ بلاخوف وخطر بچوں کو دی جانے والی تعلیم پر توجہ دے سکتے ہیں اور بچوں کے والدین بھی خوف وہراس اور شدید ذہنی اذیت سے نجات پاسکتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے ارباب اختیار واقتدار سے کہاکہ براہ کرم میری اس اپیل پر حکومت،عسکری ذرائع وایجنسیاں فوری توجہ دیکر سب کو ذہنی اذیت سے نجات دلائیں ۔ دریں اثناء جناب الطاف حسین نے تمام پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے مالکان، ایڈیٹرصاحبان اور دن رات کے ڈیسک انچارجز سے گزارش کی کہ میرے اس اہم اور ہنگامی بیان کا مکمل متن شائع اور نشر کرکے شکریہ کا موقع دیں۔

9/30/2024 6:14:10 AM