Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناح اسپتال کے ملازمین کے مطالبات منظور کئے جائیں اور انہیں انکے الاؤنسز سمیت تمام واجبات ادا کئے جائیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


جناح اسپتال کے ملازمین کے مطالبات منظور کئے جائیں اور انہیں انکے الاؤنسز سمیت تمام واجبات ادا کئے جائیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 12/26/2014
جناح اسپتال کے ملازمین کے مطالبات منظور کئے جائیں اور انہیں انکے الاؤنسز سمیت تمام واجبات ادا کئے جائیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
حکومت سندھ جناح اسپتال اور اس کے ملازمین کے مسائل پر کسی قسم کی توجہ نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے اسپتال کی کارکردگی دن بدن متاثر ہورہی ہے 
ملازمین کے الاؤنسز اور دیگر واجبات کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے اور ان ملازمین کی کوئی سننے والا نہیں ہے
اگر صوبائی حکومت جناح اسپتال کی حالت پر توجہ نہیں دے سکتی اور اسے سنبھال نہیں سکتی تو اسے چاہیے کہ وہ اسپتال کو واپس وفاقی حکومت کے حوالے کردے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔ 26 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ جناح اسپتال کے ملازمین کے مطالبات منظورکئے جائیں اورانہیں انکے الاؤنسز سمیت تمام واجبات اداکئے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جناح اسپتال وفاق کے تحت چلنے والا کراچی کاایک سب سے بڑا اور مرکزی اسپتال ہے جسے 18ویں ترمیم کے تحت صوبہ سندھ کی تحویل میں دیدیا گیا ہے، صوبائی حکومت نے جناح اسپتال کوتحویل میں تولے لیاہے لیکن اسپتال اوراس کے ملازمین کے مسائل پر کسی قسم کی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے اس کی کارکردگی دن بدن متاثرہورہی ہے ۔ ملازمین کے الاؤنسز اوردیگرواجبات کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے اوران ملازمین کی کوئی سننے والا نہیں ہے ۔ اس افسوسناک صورتحال کے باعث آج جناح اسپتال کے پیرامیڈیکل اسٹاف اوردیگرملازمین سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جس سے مریضوں کاعلاج معالجہ بھی متاثرہورہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگرصوبائی حکومت جناح اسپتال کی حالت پر توجہ نہیں دے سکتی اوراسے سنبھال نہیں سکتی تواسے چاہیے کہ وہ اسپتال کوواپس وفاقی حکومت کے حوالے کردے۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ جناح اسپتال کی صورتحال پر فوری توجہ دی جائے، اسپتال کے ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں اوران کے تمام الاؤنسزاورتمام واجبات اداکئے جائیں۔

9/30/2024 6:12:35 AM