Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی جانب سے کراچی کے سابق ٹاؤن ناظمین پر زمینوں پر قبضےکے الزامات جھوٹ کاپلندہ اورحکومت کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی ناکام سازش ، خواجہ اظہار الحسن


صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی جانب سے کراچی کے سابق ٹاؤن ناظمین پر زمینوں پر قبضےکے الزامات جھوٹ کاپلندہ اورحکومت کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی ناکام سازش ، خواجہ اظہار الحسن
 Posted on: 12/25/2014
صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی جانب سے کراچی کے سابق ٹاؤن ناظمین پر زمینوں پر قبضےکے الزامات جھوٹ کاپلندہ اورحکومت کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی ناکام سازش ، خواجہ اظہار الحسن
شرجیل انعام میمن اپنی حکومت کی صوبائی محکموں میں بڑھتی ہوئی کرپشن کو میڈیا کی نظروں سے بچانے کیلئےایم کیوا یم کے سابق حق پرست ٹاؤن ناظمین پر بے بنیا د الزامات لگا رہے ہیں، خواجہ اظہار الحسن
سابق حق پرست ٹاؤن ناظمین نے اپنے دور اقتدار میں جتنا کام کیا اس کی تعریف قومی و بین الاقوامی سطح پر کی گئی، خواجہ اظہار الحسن
پیپلز پارٹی کی حکومت میں محکموں میں ہونیوالی غیر قانونی دہ بھرتیوں اور کرپشن کا تمام ریکارڈ بھی میڈیا کے پاس موجود ہے، خواجہ اظہار الحسن
تمام فنڈز کی تقسیم کے باوجود گزشتہ 50برسوں بعد بھی لاڑکانہ ، خیرپور اور اندرون سندھ کے دیگر علاقوں کی صورتحال ابتر ہے
سندھ کے عوام کو اب پرانے نعروں اور دعوؤں سے مزید دھوکا نہیں دیا جاسکتا ،سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن
کراچی ۔۔۔25دسمبر2014ء
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی جانب کراچی کے سابق حق پرست ٹاؤن ناظمین پر زمینوں پر قبضے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بیان کوجھوٹ کاپلندہ اورحکومت کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی ناکام سازش قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ شرجیل انعام میمن اپنی حکومت کی صوبائی محکموں میں کرپشن اور اپنے اراکین اسمبلی کی جانب سے وزارتوں کے حصول کیلئے بڑھتی ہوئی کھینچا تانی کو میڈیا کی نظروں سے بچانے کیلئے ایم کیوا یم کے سابق حق پرست ٹاؤن ناظمین پر بے بنیا د الزامات لگا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب تک ایم کیوا یم سند ھ حکومت میں پیپلز پارٹی کے ساتھ رہی تب تک انہیں ایم کیو ایم میں کوئی برائی اور اس کے منتخب عوامی نمائندوں کی کوئی کرپشن یا خرابی نظر نہیں آئی اور آج جب ایم کیو ایم اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے تو ایسے میں شرجیل انعام میمن سابق ٹاؤن ناظمین کو بدنام کر رہے ہیں ۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سابق حق پرست ٹاؤن ناظمین نے اپنے دور اقتدار میں جتنا کام کیا اس کی تعریف قومی و بین الاقوامی سطح پر کی گئی جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں محکموں میں ہونیوالی غیر قانونی اور گنجائش سے سے زیادہ بھرتیوں اور کرپشن کا تمام ریکارڈ بھی میڈیا کے پاس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فنڈز کی تقسیم کے باوجود گزشتہ 50برسوں بعد بھی اگر لاڑکانہ ، خیرپور اور اندرون سندھ کے دیگر علاقوں کی صورتحال آج بھی ابتر ہے تو یہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی ناکامی ہے جس سے اب سندھ کے عوام واقف ہوچکے ہیں تاہم اب انہیں پرانے نعروں اور دعوؤں سے مزید دھوکا نہیں دیا جاسکتا ۔

9/30/2024 6:15:22 AM