Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام شمعیں روشن


آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام شمعیں روشن
 Posted on: 12/24/2014
آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام شمعیں روشن 
ایم کیو ایم دہشت گردی کی جنگ میں ملک کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ایم کیو ایم کینیڈا
کینیڈا ۔۔۔23دسمبر2014ء
ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام تمام چیپٹیرز بشمول ٹورانٹو، کیلگری، مونٹریال ، ایڈمنٹن، ونڈسر میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی اور شمعیں روشن کرنے کی تقاریب منعقد کی گئیں۔ ان تقاریب میں ایم کیو ایم کینیڈا کی سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ، تمام شعبہ جات کے ذمہ داران، چیپٹرز انچارجز، کارکنان اور پاکستانی ڈائیس پورا کی بڑی تعداد کے علاوہ کینیڈا کی مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمایندوں ، میئرز اور کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ ایک مشترکہ بیان میں اراکین کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ کی طرح اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ چاہے صوفی محمد کی خود ساختہ شریعت ہو یا ملک میں پھیلتی ہوئی طالبانائزیشن اور داعش کی سرگرمیاں، ہر معاملے پر متحدہ کے قائد نے سالوں پہلے اپنے سیاسی بصیرت اور دور اندیشی سے قوم کو آگاہ کیاہے جس کو وقت نے سو فیصد درست ثابت کردیا۔ انہوں نے کہاکہ اسی کی پاداش میں ایم کیو ایم کو اپنے جیالے بہادر کارکنوں ، اراکین اسمبلیوں کی قربانی دینی پڑی اور یہ بات دہشت گردبھی جان چکے ہیں کہ اگر کوئی تنظیم پاکستان میں ان کے ناپاک عزائم کی تکمیل میں رکاوٹ ہے تو وہ صرف ایم کیو ایم ہی ہے۔ اس موقع پر کینیڈین سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ایم کیو ایم کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو سراہا اور امید طاہرکی کہ پاکستان کی باقی سیاسی پارٹیاں بھی متحدہ کی طرح کھل کر دہشت گردوں کے خلاف بیانات اور جدوجہد کریں گی۔ اس موقع پر رقت آمیر مناظر دیکھنے میں آئے بچے بوڑھوں جوانوں سب نے ہی شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور ان کے بلند درجات اور بخشش کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر قائد تحریک کی صحت یابی ، سلامتی اور ملک کے استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

9/30/2024 6:13:30 AM