Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہرکےمختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران رینجرز،پولیس او رسی آئی ڈی کے ہاتھوں متعدد کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


شہرکےمختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران رینجرز،پولیس او رسی آئی ڈی کے ہاتھوں متعدد کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 12/24/2014
شہرکےمختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران رینجرز،پولیس او رسی آئی ڈی کے ہاتھوں متعدد کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
23دسمبرکی شب 4بجے رینجرز نے ملیر سیکٹر کے کارکن آصف علی خان اور عاطف علی خان کو ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کرگرفتار کیا 
سی آئی ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 23دسمبر کی شب 4بجے ہی ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 133-Cکے کارکن محمد طلحہ مرزا کو گرفتارکیا
پولیس نے ایم کیوایم لیبر ڈویژن ڈی ایم سی کے یونٹ انچارج آفتاب عالم کو ڈی ایم سی آفس اور پاک کالونی سیکٹر یونٹ 186کے کارکن کاشف کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا
24، دسمبر کی شب بھی لانڈھی سیکٹر یونٹ 89کے کارکن محمد عمرکو ان کی عارضی رہائش گاہ واقع رنچھوڑ لائن جبکہ ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی یونٹ عبد الرحیم بروہی کی یونٹ کمیٹی کے رکن غلام نبی بخش کو گرفتار کرلیا گیا 
کارکنان کی بلاجواز گرفتاریاں ، انہیں مسلسل نامعلوم مقام پر منتقل کرنا اور اہل خانہ کو ان کے بارے میں کچھ معلومات نہ دینا باعث تشویش ہے بلکہ یہ عمل کارکنان کی زندگیوں کو لاحق خطرات کی نشاندہی بھی کرتا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
سیاسی بنیادوں پر ایم کیوایم کے کارکنان کو تسلسل کے ساتھ گرفتار کرنا اور گرفتاریوں کے بعد قانون و عدالتی تقاضے پورے نہ کرنا کہاں کا انصاف ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کئی کارکنان کوگرفتار کرنے کے بعد ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے ، رابطہ کمیٹی 
متعدد کارکنان آج بھی گرفتاریوں کے بعد سے لاپتا ہیں جس کے باعث ان کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب اور اذیت میں مبتلا ہیں ،رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے، رابطہ کمیٹی کا خطاب 
کراچی ۔۔۔24، دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہر کے مختلف علاقوں سے چھاپہ مار کاررائیوں کے دوران رینجرز اور پولیس کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گرفتاریوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ23دسمبر کی شب 4بجے رینجرز نے ایم کیوایم ملیر سیکٹر کے کارکن آصف علی خان ولد شرافت علی خان اور عاطف علی خان کو ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کرگرفتار کیا۔سی آئی ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 23دسمبر کی شب 4بجے ہی ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 133-Cکے کارکن محمد طلحہ مرزا ولد محمد ندیم کو گرفتار کرلیا جبکہ اسی طرح پولیس نے ایم کیوایم لیبر ڈویژن ڈی ایم سی کے یونٹ انچارج آفتاب عالم ولد وکیل احمد کو ڈی ایم سی آفس اور پاک کالونی سیکٹر یونٹ 186کے کارکن کاشف ولد عبد الرزق کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج 24دسمبرکی شب بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 89کے کارکن محمد عمر ولد محمد یوسف کو ان کی عارضی رہاہشگاہ واقع رنچھوڑ لائن جبکہ ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی یونٹ عبد الرحیم بروہی کی یونٹ کمیٹی کے رکن غلام نبی ولد حسین بخش کو بلاجواز اور غیر قانونی طور پر گرفتارکر لیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے مختلف اداروں کے ہاتھوں کارکنان کی روزانہ بلاجواز گرفتاریاں اور انہیں مسلسل نامعلوم مقام پر منتقل کرنا اور اہل خانہ کو ان کے بارے میں کچھ معلومات نہ دینا نہ صرف باعث تشویش ہے بلکہ یہ عمل کارکنان کی زندگیوں کو لاحق خطرات کی نشاندہی بھی کرتا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کئی کارکنان کوگرفتار کرنے کے بعد ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے جبکہ متعدد کارکنان آج بھی گرفتاریوں کے بعد سے لاپتا ہیں جس کے باعث ان کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب اور اذیت میں مبتلا ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مجرم کوئی بھی ہو اسے قانون کی گرفت میں لینا قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بنیادی فرض ہے لیکن سیاسی بنیادوں پر ایم کیوایم کے کارکنان کو تسلسل کے ساتھ گرفتار کرنا اور گرفتاریوں کے بعد قانون و عدالتی تقاضے پورے نہ کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم رینجرز ، پولیس او ر سی آئی ڈی کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے اور کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد آئینی ، قانونی اور عدالتی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور گرفتار کارکنان کو فی الفور بازیاب کرایاجائے ۔ 

9/30/2024 6:17:25 AM