Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کی قیادت اورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادمیں اختلافات کے بار ے میں بیہودہ اورشرانگیزباتیں سراسرمن گھڑت،بے بنیاداورسفید جھوٹ ہیں جن کاحقیقت سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے ۔رابطہ کمیٹی
Posted on: 2/26/2013
کراچی ۔۔۔ 25 فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایک نجی ٹی وی پرپیرکونشرہونے والے ایک تجزیاتی پروگرام میں دیئے جانے والے اس تاثرکوقطعی طورپر من گھڑت،بے بنیاد اورگمراہ کن قراردیاہے جس کے مطابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکے استعفے کے بارے میں گورنرسندھ اورایم کیوایم کی قیادت میں شدیداختلافات پائے جاتے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دنوں ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے مابین سیاسی اختلافات کو بعض عناصر ایک ایسارخ دے رہے ہیں اورکارکنان وعوام میں وسوسے اورگمراہی پھیلانے کیلئے یہ شرانگیز تاثردے رہے ہیں کہ قائدتحریک الطاف حسین اب ڈاکٹرعشرت العبادکوکسی بھی صورت میں گورنر کے عہدے پر دیکھنانہیں چاہتے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ بیہودہ اورشرانگیزباتیں ایم کیوایم کے خلاف ڈس انفارمیشن مہم کاحصہ ہیں جوسراسرمن گھڑت، بے بنیاداورسفید جھوٹ ہیں جن کاحقیقت سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے ، یہ بے بنیاداورجھوٹی باتیں ایم کیوایم کی صفوں میں انتشارپھیلانے کی سنگین کوشش ہیں۔مذکورہ تجزیہ سراسر بددیانتی کی سنگین ترین مثال ہے اوراس گمراہ کن پروپیگنڈے کااصل مقصد عوام کی توجہ اصل عوامی مسائل سے ہٹانااور عوام میں شکوک وشبہات پیداکرناہے۔رابطہ کمیٹی نے واضح الفاظ میں کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی پوری قیادت کاگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد پرجواعتماد کل تھا وہی آج بھی ہے اوران خبروں میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین ڈاکٹرعشرت العبادکوان کے عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے واضح کیاکہ ایم کیوایم ایک جمہوریت پسندجماعت ہے اوراس میں ہونے والے تمام سیاسی فیصلے اجتماعی طورپرہونے والے مباحثے کے بعد عوام میں لائے جاتے ہیں ۔جہاں تک ڈاکٹرعشرت العبادکے استعفے کا تعلق ہے تواس سے متعلق انہوں نے جوبھی فیصلہ کیاہے وہ اپنے ضمیر کے مطابق کیاہے۔رابطہ کمیٹی نے کارکنان وعوام سے کہاکہ وہ اپنی صفوں میں انتشارپھیلانے کی سازشوں سے ہوشیاررہیں اوران سازشوں کا شکار ہرگزہرگز نہ ہوں۔
8/30/2026 12:09:58 PM
حکومت کا کرکٹ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کاانٹرویونشرہونے سے روک
...
30 Aug 2026
میررضا علی شہید کے قاتل پیپلزپارٹی کی صفوں میں ہیں۔الطا ف حسین
...
30 Aug 2026
مسائل پر آوازاٹھاتا تھا تواسٹیبلشمنٹ نے لاہورہائیکورٹ کے ذریعے ستمبر
...
29 Aug 2026
کراچی کی یہ صورتحال دیکھ کرمجھے بہت دکھ ہوتا ہے، شہریوں کواچھی طرح معل
...
29 Aug 2026
پمزاسپتال کے سانحے پر وزیراعظم سمیت محکمہ صحت کے تمام ذمہ داروں کو اس
...
29 Aug 2026
پمزاسپتال اسلام آباد میں معصوم ببچوں کے جل کرجاں بحق ہونے کاواقعہ بہت
...
28 Aug 2026
میررضاعلی شہید کے قاتلوں کوگرفتارکرنے کے بجائے پرامن احتجاج کرنے والے
...
28 Aug 2026
بلوچ خواتین کے سروں کی قیمت لگانا قابل مذمت ہے۔الطاف حسین
...
28 Aug 2026
سپریم کورٹ کاعمران خان کی صحت کے بارے میں پٹیشن کی سماعت کے لئے آئند
...
24 Aug 2026
ایم کیوایم کی جانب سے ”یوم عزم وفا“ زبردست جوش وخروش سے منایاگیا
...
24 Aug 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us