Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئٹہ میں گزشتہ چار روز سے بجلی اور گیس بندش ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش


کوئٹہ میں گزشتہ چار روز سے بجلی اور گیس بندش ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش
 Posted on: 12/24/2014
کوئٹہ میں گزشتہ چار روز سے بجلی اور گیس بندش ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش
بجلی اور گیس بندش کے باعث سرد ہواؤں کی لپیٹ میں آکر کئی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
صوبائی حکومت بلوچستان بجلی اورگیس بندش کے خالصتا انسانی مسئلے خصوصی توجہ دیکر کوئٹہ شہر کے عوام کو بجلی وگیس کی فراہمی فی الفور یقینی بنائے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
کراچی:۔۔۔24، دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں گزشتہ چار روز سے بجلی اور گیس کی بندش پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور صوبائی حکومت بلوچستان کی توجہ بجلی اورگیس بندش کے خالصتاً انسانی مسئلے کی طرف خاص طور پر مبذول کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کے عوام کو بجلی اور گیس کی فراہمی فی الفور یقینی بنائی جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سخت سردی کے باعث کوئٹہ شہر کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے جس کے باعث کئی شہری شدید سرد موسم اور یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں آکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے بجلی اور گیس بندش کے باعث سردی کی لپیٹ میں آکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے شہریوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندگی اور سوگوار لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ رابطہ کمیٹی نے صوبائی حکومت بلوچستان کی کوئٹہ شہر میں بجلی اورگیس بندش پر ناقص حکمت عملی اپنانے اور انسانی جانوں کے ضیائع پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ بجلی اور گیس بندش کے خالصتاً انسانی مسئلہ پر فوری توجہ دے کر شہریوں کی جانوں کو بچانے کا بندوبست کیاجائے اور گیس کے ادارے میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لاکر قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔ 

9/30/2024 6:13:17 AM