Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حافظ حسین احمد قرآن و حدیث کی روشنی میں جناب الطاف حسین کے بیان کا مطالعہ کرکے حقائق پر بات کریں ، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی


حافظ حسین احمد قرآن و حدیث کی روشنی میں جناب الطاف حسین کے بیان کا مطالعہ کرکے حقائق پر بات کریں ، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی
 Posted on: 12/23/2014
حافظ حسین احمد قرآن و حدیث کی روشنی میں جناب الطاف حسین کے بیان کا مطالعہ کرکے حقائق پر بات کریں ، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی 
نبیﷺؐؐ نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے صحابہ کرامؓ کومنافقوں کی بنائی ہوئی مسجد ضرار ڈھانے کاحکم دیاتھاجو مسلمانوں کو نقصان
پہنچانے کیلئے قائم کی گئی تھی
اسلام اورمسلمانوں کونقصان پہنچانے کادرس اور تبلیغ کرنے والوں کیخلاف کار روائی کا مطالبہ کسی طور بھی غلط نہیں ہے
حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی کا حافظ حسین احمد کے لال مسجد سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر تشویش کا اظہار 
کراچی ۔۔۔23دسمبر2014ء
حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کی جانب سے جناب الطاف حسین کے لال مسجد سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے قرآن مجیدکی 63ویں سورہء المنافقون اورسورۃ نمبر9 سورۃ توبہ میں آیت نمبر107سے 110 منافقوں کی تعمیرکردہ مسجد ضرار کے متعلق واقعہ بیان کیاتھاجو درحقیقت اسلام اورمسلمانوں کونقصان پہنچانے کیلئے قائم کی گئی تھی جس کے بعد نبیﷺؐؐ نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے صحابہ کرامؓ کومنافقوں کی بنائی ہوئی اس مسجد کو ڈھانے کاحکم دیاتھا ۔حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے کہاکہ اسلام اورمسلمانوں کونقصان پہنچانے کادرس اور تبلیغ کرنے والوں کیخلاف کار روائی کا مطالبہ کسی طور بھی غلط نہیں ہے حافظ حسین احمد قرآن و حدیث کی روشنی میں جناب الطاف حسین کے بیان کا مطالعہ کرکے حقائق پر بات کریں اور لوگوں کو گمراہ کرنے کا عمل ترک کردیں کیونکہ ایسا عمل دین کی خدمت نہیں بلکہ دین کو مزید نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔

9/30/2024 6:15:00 AM