Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شکارپورمیں درگاہ حاجن شاہ ماری کے قریب بم دھماکہ پرجناب الطاف حسین کااظہارمذمت


شکارپورمیں درگاہ حاجن شاہ ماری کے قریب بم دھماکہ پرجناب الطاف حسین کااظہارمذمت
 Posted on: 2/25/2013
شکارپورمیں درگاہ حاجن شاہ ماری کے قریب بم دھماکہ پرجناب الطاف حسین کااظہارمذمت 
بم دھماکے ملک وقوم کوغیرمستحکم کرنے کی سازش کاحصہ ہے
شکار پورمیں درگاہ حاجن شاہ ماری کے قریب بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے
بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے متعدد افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت ،زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا
لندن۔۔25فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے صوبہ سندھ کے شہر شکارپورمیں درگاہ حاجن شاہ ماری کے قریب بم دھماکہ کی سخت ترین الفا ظ میں مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ کارروائی قراردیتے ہوئے دھماکہ کے نتیجے میں متعددافراد کے جاں بحق اورگدی نشین سمیت متعددافرادکے شدیدزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک میں انتہاء پسندی اوردہشت گردی کی کاروائیاں عرج پرپہنچ گئیں اور انتہاء پسند سفاک دہشت گرد ملک وقوم کوغیرمستحکم کرنے اور مذموم مقاصدکی تکمیل کیلئے تسلسل کے ساتھ خودکش حملے،بم دھماکے اوردہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں جس میں معصوم وبے گناہ شہریوں،سیاسی ومذہبی اور سماجی شخصیات سمیت سیکوریٹی فورسیزکے متعددجوانوں کوسفاکی سے شہیدکیاجاچکاہے۔انہوں نے شکار پورمیں درگاہ حاجن شاہ ماری کے قریب بم دھماکہ کوکھلی دہشت گردی قراردیا ہے ۔انہوں نے درگاہ حاجن شاہ ماری کے قریب دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے فرد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے انہیں صبرکی تلقین کی اوردھماکے کے تمام زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکی۔جناب الطاف حسین نے صدرمملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے مطالبہ کیاکہ شکارپورمیں درگاہ حاجن شاہ ماری کے قریب بم دھماکہ کانوٹس لیاجائے اور دھماکے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔
 
حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت کے حوالہ سے پیرمظہرالحق کی معذرت اور وضاحت خوش آئند ہے، رابطہ کمیٹی
امید ہے صوبائی وزیرتعلیم جلد ہی سندھ اسمبلی میں حیدرآبادمیں یونیورسٹی کے قیام کابل منظورکرواکرحیدرآبادکے عوام کے ساتھ روا رکھی گئی ناانصافی کا ازالہ کریں گے
کراچی ۔۔۔25، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت کے حوالہ سے صوبائی وزیرتعلیم پیرمظہرالحق کی معذرت اور وضاحت کا خیرمقدم کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیر کوایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیرمظہرالحق نے جووضاحت کی ہے وہ خوش آئندہے اورامید ہے کہ حق پرست عوام اس وضاحت کو قبول کرلیں گے۔رابطہ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ صوبائی وزیرتعلیم جلد ہی سندھ اسمبلی میں حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کابل منظورکرواکر حیدرآباد کے عوام کے ساتھ برسوں سے روا رکھی گئی ناانصافی کا ازالہ کریں گے۔ 
 
 دہشت گردوں کی فائرنگ سے قاری ضیاء کے صاحبزادے قاری عبید کے شدید زخمی ہونے اور ان کے ڈرائیور کی شہادت پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
فرقہ وارانہ بنیاد پر قتل و غارتگری میں ملوث دہشت گردوں کو لگام دی جائے اور فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ، رابطہ کمیٹی 
رابطہ کمیٹی نے شدید قاری عبید کی صحت یابی اور شہید ڈرائیور کے بلنددرجات کیلئے دعا کی 
کراچی ۔۔۔25، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کشمیر روڈ پر واقع الفلاح مسجد کے پیش امام قاری ضیاء کے صاحبزادے قاری عبید پر خداد ا د کالونی چورنگی کے قریب دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور قاتلانہ حملے کے نتیجے میں قاری عبید کے شدید زخمی ہونے اور ان کے ڈرائیور کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر کراچی میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور افراد کے قتل کی وارداتیں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی گھناؤنی سازشوں کا تسلسل ہے اور مسلک بنیاد پر قتل و غارتگری کی مسلسل وارداتیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر کھلا سوالیہ نشان ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے قاری ضیاء کے صاحبزادے قاری عبید کی جلد ومکمل صحت یابی اور ان کے شہید ہونیو الے ڈرائیور کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ،قائم مقام گورنر سندھ نثار کھوڑو اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ قاری ضیاء کے صاحبزادے قاری عبید پر خداد اد کالونی چورنگی کے قریب دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے اور اس کے نتیجے میں ان کے ڈرائیور کی شہادت کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، فرقہ وارانہ بنیاد پر قتل و غارتگری ملوث دہشت گردوں کو لگام دی جائے اور انہیں فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 
 
معروف قوال ذکی محمد تاجی کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کااظہار افسوس 
لندن۔۔۔25، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مشہور و معروف قوال ذکی محمد تاجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)
 
ایم کیوایم لیبر ڈویژن نے 26ویں ’’سالانہ لیبر کنونشن ‘‘ کے موقع پر دیدہ زیب پوسٹر اور ٹیبل کلینڈر کااجراء کردیا 
پوسٹر اور ٹیبل کلینڈر کا اجراء رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں کیا 
کراچی ۔۔۔25، فروری 2013ء 
ایم کیوایم لیبر ڈویژن کی جانب سے لیبر ڈویژن کے 26ویں’’سالانہ لیبر کنونشن ‘‘کے موقع پر دیدہ زیب پوسٹر اور خوبصورت ٹیبل کلینڈر کا اجراء کردیا گیا ہے ۔ پوسٹر اور کلینڈر کا اجراء خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی نے کیا ۔پوسٹر میں پاکستان کا نقشہ بنا ہوا ہے جس کے درمیان میں صحت سمیت تعلیمی اور صنعتی میدان میں پاکستان کو ترقی و خوشحالی کا محور و مرکز بنا دکھایا گیا ہے جبکہ کے اوپر ’’جہانِ نو ہورہا ہے پیدا ‘‘ جلی حروف میں تحریر ہے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الواریٰ ، لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا اور لیبر ڈویژن کی سینٹرل کو آرڈی نیشن کے اراکین بھی موجود تھے ۔ 
 
سندھ میں تعلیمی اداروں کو اوطاق اور جانوروں کے باڑے بنانے والے سندھ دھرتی کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں، انچارج و اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی
صوبائی وزیر تعلیم کے حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کے مخالفانہ اور متعصبانہ بیان پر شدید اظہارمذمت 
کراچی ۔۔۔25، فروری 2013ء 
ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین نے صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی جانب سے حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت اور متعصبانہ بیان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سندھ میں تعلیمی اداروں کو اوطاق اور جانوروں کے باڑے بنانے والے سندھ دھرتی کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے درسگاہ کے قیام کی مخالفت میں بیان دینا سراسر علم اور سندھ دشمنی کا عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیرمظہر الحق کے بیان سے واضح ہوگیا ہے کہ سندھ اور پاکستان کو علم ، تعلیم اورہنر سے روکنے والی قوتیں کون ہیں ، آج سندھ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام پیپلزپارٹی اورپیر مظہر الحق کی جاگیردارانہ اوروڈیرانہ سوچ سے اچھی طرح واقف ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے لبادے میں جاگیردارانہ اور وڈیرانہ سوچ کا حاوی ہونا ملک بھر کے محب وطن عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے اور اسی سوچ کے حامل افراد تعلیم دشمنی کا نہ صرف کھلا مظاہرہ کررہے ہیں بلکہ تعلیم کے فروغ کو روکنے کیلئے آہنی دیواربناکر کے دنیا بھر میں جگ ہنسائی کے بیانات دے رہے ہیں جو نہ صرف سندھ بھر کے عوام کیلئے دکھ اور صدمے کا باعث ہے بلکہ پیپلزپارٹی کیلئے بھی باعث شرم ہے ۔ ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین نے کہاکہ کوئی بھی جاگیردار اور وڈیرہ درسگاہوں کے قیام میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرے گا تو وہ اسے باشعور عوام متحد ہوکر اپنی طاقت سے ناکام بنا دیں گے ۔ 
 
ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی ابتر ہے اور اندرونی بیرونی سازشوں کا شکا رہے، سلیم شہزاد
ایم کیوایم ملک سے جاگیر دارانہ ،وڈیرانہ اورمورثی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے 
ایم کیوایم نے ملک کے وسیع تر مفاد اور جمہوریت کو مستحکم کیلئے پیپلزپارٹی سے اتحاد کیا
حیدر آباد میں یونیورسٹی نہ بنانے کا اعلان سندھ کی تقسیم کے متراد ف ہے، ڈاکٹرسلیم دانش 
ایم کیوایم بر طانیہ کے ذمہ داران وکارکنان کے اجلا س سے اظہارخیال
لندن۔۔25فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہز اد نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال انتہائی ابتر ہے اورملک اندرونی بیرونی سازشوں کا شکا رہے جوقتل و غارتگری ، انتہاپسندی ،معیشت سمیت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام لندن آفس ایجو ئیر میں منعقدہ ذمہ داران وکارکنان کے اجلا س سے اظہار خیال کر تے ہوئے کہی ۔اجلاس میں ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سلیم دانش ،جوائنٹ آرگنائزر فیض احمد،آرگنائز نگ کمیٹی کے ارکان،ایم کیوایم برمنگھم ،مانچسٹر اور لندن کے مختلف یونٹوں ساؤتھ ہال، ایجوئیر، ٹوٹنگ،ایسٹ لندن کے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ملک سے جاگیر دارانہ ،وڈیرانہ اورمورثی سیاست کا خاتمہ اور غریب متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے پڑے لکھے عوام کی حکمرانی چاہتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم نے ہر عام انتخابات میں متوسطہ طبقہ کے پڑے لکھے نوجوانوں کو کامیاب کروا کر ایوانوں میں بھیجا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے ملک کے و سیع ترمفاد اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے پیپلزپارٹی سے اتحاد کیا اور حکومت کو پانچ سال مکمل کرنے کیلئے ہر کڑے اور برے وقتوں میں اس کا ساتھ دیا لیکن افسوس کہ ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پی پی پی نے ایم کیوایم کو اتحاد ی ہونے کے باوجود اسے اہم فیصلوں میں شامل کرناتوکجا مشاورت تک گوارا نہیں کی، ایم کیوایم کو مسلسل نظرانداز کیا جاتا رہا اور مسائل کو حل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے متحدہ قومی موومنٹ کو حکومت سے علیحدگی اختیار کرنا پڑی۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ آئندہ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور ملک بھر سے متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے پڑے لکھے افراد کو ٹکٹ دے گی تاکہ وہ ملک کی ترقی ،خوشحالی ،استحکام اور صحیح معنوں میں جمہوریت کو پنپنے کیلئے کردار ادا کریں گے ۔ سلیم شہزا د نے کہا کہ کارکنان موجودہ صورتحال پر مکمل نظر رکھیں اور تنظیمی لڑ یچر کا مطالعہ کریں اور قائد تحریک جناب الطا ف حسین کا پیغام عام کریں۔ اس موقع پر ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش نے کہا کہ ملک میں تاریخی کرپشن ،ناانصافی ،تعلیم کا دہرا معیار کاعروج پر ہے جبکہ پی پی پی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیرتعلیم کی جانب سے حیدر آباد میں یونیورسٹی نہ بنانے کا اعلان نہ صرف سندھ کی تقسیم کے متراد ف ہے بلکہ حید رآباد کے عوام سے سر اسر ظلم و زیادتی اور انہیں علم سے محروم رکھنے کی سازش ہے۔
پیر مظہرا لحق کا بیان سیاسی ، سماجی اور اخلاقی سطح پر ہی قابل مذمت نہیں بلکہ قابل گرفت بھی ہے ، ایم کیوایم برطانیہ 
حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کا بل فی الفور سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے ، مزید تاخیری حربے استعمال کرنے کا عمل بند کرکے 
طلبہ و طالبات اور عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا فی الفور خاتمہ کیاجائے 
لندن۔۔۔25، فروری 2013ء 
ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر و آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہرا لحق کی جانب سے حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں دیئے گئے متعصبانہ بیان سے سندھ اور پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مقیم علم دوست پاکستانیوں کو شدیددھچکا لگا ہے اور وہ ابھی تک اسی صدمے سے دوچار ہیں کہ ایک وزیرتعلیم کس طرح سے تعلیم دشمنی کا مظاہرہ کرسکتا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پیر مظہرا لحق کا بیان سیاسی ، سماجی اور اخلاقی سطح پر ہی قابل مذمت نہیں بلکہ قابل گرفت بھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اگر تعلیم کے حصول اور اس کے فروغ پر واقعتا یقین رکھتی ہے تو اسے پیر مظہر الحق کی جانب سے علم دشمنی پر مبنی مخالفانہ بیان اور اس پر عوامی احتجاج کا فی الفور نوٹس لینا چاہئے اور حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کے بل کو فی الفور سندھ اسمبلی سے منظور کراکر عوام کی خواہشات اور امنگوں کااحترام یقینی بناناچاہئے ۔ ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر اور آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے حکومت پاکستان اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کا بل فی الفور سندھ اسمبلی میں پیش کیاجائے اور اس سلسلے میں مزید تاخیری حربے استعمال کرنے کا عمل بند کرکے طلبہ و طالبات اور عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا فی الفور خاتمہ کیاجائے ۔ 
  
ایم کیوایم کے کارکنان شبیرخان، عبداللہ بھٹ اورمحمدشاہدشیخ کے انتقال پرالطا ف حسین کااظہارافسوس
لندن ۔۔۔25، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کیماڑی سیکٹرجیکس مارکیٹ یوسی3کے آفس سیکریٹری شبیرخان ولدنواب خان ،ایم کیوایم جامشوروزن سہون ٹو یونٹ کے انچارج عبداللہ بھٹ اورایم کیوایم شہدادپورزون یوسی ون کے کارکن محمدشاہدشیخ کے انتقال پرگہرے رنج و غم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان دکھ اورافسو س کی اس گھڑی میں آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شبیرخان مرحوم ،عبداللہ بھٹ اورمحمدشاہدشیخ کواپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوار لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)
 
ایم کیوایم کے سوگوارکارکنان سے رابطہ کمیٹی کے اظہارتعزیت
کراچی ۔۔۔25، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کیماڑی سیکٹرجیکس مارکیٹ یونٹ کے آفس سیکریٹری شبیرخان،ایم کیوایم جامشوروزون سہون یونٹ کے انچارج عبداللہ بھٹ،ایم کیوایم شہدادپورزون یوسی ون کے کارکن محمدشاہدشیخ،سانگھڑزون ٹنڈوآدم یونٹ کے کارکن محمدرمضان کے والدمحمدسلمان،لانڈھی سیکٹریونٹ82کے کارکن بشارت علی کے والد لیاقت علی ،گلشن ریزیڈنٹس کمیٹی کی جوائنٹ انچارج مہ جبین غوری کی والدہ راشدہ صدیقی اورنواب شاہ زون یوسی نوابشاہ کے کارکن لونگ خان چنہ کے ماموں خمیسوخان چنہ کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کاا ظہارکیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں جگہ عطاکرے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)
 

12/22/2024 5:54:27 PM