Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ہم کل بھی سندھ کی تقسیم کے خلاف تھے اور آج بھی سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے ،الطاف حسین
Posted on: 2/24/2013
متعصبانہ بیان سے حیدرآبادکے عوام کو جو دکھ اور صدمہ پہنچا ہے مجھے اس کا پوری طرح احساس ہے
پاکستان کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کو تعلیم، روزگار اورصحت کی سہولیات فراہم کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے
ہمیں جب بھی موقع ملا ہم حیدرآباد کے ساتھ ساتھ دادویونیورسٹی ، ٹھٹھہ یونیورسٹی ، لاڑکانہ یونیورسٹی ، جیکب آباد یونیورسٹی،
خیرپوریونیورسٹی اور کشموریونیورسٹی سمیت سندھ بھر اورپاکستان کے ایک ایک شہر میں یونیورسٹیاں تعمیرکریں گے
حیدرآباد کے عوام اشتعال انگیز بیان کے خلاف پرامن احتجاج کے دوران سرکاری ونجی املاک کو ہرگز نقصان نہ پہنچائیں، الطاف حسین
ایم کیوایم حیدرآبادزونل کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم کل بھی سندھ کی تقسیم کے خلاف تھے اور آج بھی سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے ، ہمارادل چھوٹا نہیں ہے جب بھی ہمیں موقع ملا ہم سندھ اورپاکستان بھر میں یونیورسٹیاں تعمیرکریں گے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایم کیوایم حیدرآباد زونل کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے صوبائی وزیرتعلیم کی جانب سے حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت پر مبنی متعصبانہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس متعصبانہ بیان سے حیدرآبادکے عوام کو جو دکھ اور صدمہ پہنچا ہے مجھے اس کا پوری طرح احساس ہے اور میں تعصب ونفرت کے اس مظاہرے سے حیدرآباد کی ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ،نوجوانوں بالخصوص طلباوطالبات میں پائی جانے والی بے چینی سے غافل نہیں ہوں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا دل چھوٹا نہیں ہے اورہمیں جب بھی موقع ملا ہم حیدرآباد کے ساتھ ساتھ دادویونیورسٹی ، ٹھٹھہ یونیورسٹی ، لاڑکانہ یونیورسٹی ، جیکب آباد یونیورسٹی،خیرپوریونیورسٹی اور کشموریونیورسٹی سمیت سندھ بھر اورپاکستان کے ایک ایک شہر میں یونیورسٹیاں تعمیرکریں گے اور تعلیم کو عام کریں گے۔ پاکستان کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کو تعلیم، روزگار اورصحت کی سہولیات فراہم کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے اور انشاء اللہ ایم کیوایم اپنے منشور کو عملی جامہ پہنائے گی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حیدرآباد میںیونیورسٹی کے قیام کی مخالفت کرنے والے جان لیں کہ ہم کل بھی سندھ کی تقسیم کے خلاف تھے اور آج بھی سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے اور سندھ کے عوام کے خلاف ناانصافیوں پر جمہوری احتجاج کا حق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے حیدرآباد کے عوام سے اپیل کی کہ وہ متعصبانہ اور اشتعال انگیز بیان کے خلاف پرامن احتجاج کے دوران سرکاری ونجی املاک کو ہرگز نقصان نہ پہنچائیں اوراپنے احتجاج کو ہرقیمت پر پرامن رکھیں۔
8/25/2026 12:25:35 PM
ایم کیوایم کی جانب سے ”یوم عزم وفا“ زبردست جوش وخروش سے منایاگیا
...
24 Aug 2026
میں مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ
...
24 Aug 2026
پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کوجیل میں محمدمرسی کی طرح مارنے سے بچا
...
23 Aug 2026
22 اگست ایم کیوایم کے سچے کارکنوں کے لئے یوم عزم وفاہے
...
23 Aug 2026
حکومت نے عمران خان کے علاج کے بارے میں سپریم کورٹ کے احکامات کے پرخچے
...
21 Aug 2026
میں ،بانی تحریک انصاف @PTIofficial عمران خان صاحب کے علاج ومعالجے ک
...
18 Aug 2026
میررضا شہید کے قاتل سامنے ہیں،قوم کوالو نہ بنایا جائے۔ الطاف حسین
...
18 Aug 2026
بدقسمتی سے پاکستان آزاد نہیں ہے بلکہ کرائے پرچل رہاہے، اس کاخرچہ، امر
...
18 Aug 2026
انگریزوں کی سازش اورتحریک پاکستان کی تاریخ ……کیا پاکستان حقیقی طور پ
...
17 Aug 2026
عمران خان Absolutely not کہنے کے جرم میں قید ہیں۔ الطاف حسین
...
17 Aug 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us