پیرمظہرالحق نے حیدرآبادمیں سرکاری یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت کااعلان کرکے سندھ کی تقسیم کی
بنیادرکھ دی ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
مؤرخین دیکھ لیں کہ اپنی نفرت ، متعصبانہ سوچ اوراقدامات کے ذریعے سندھ کوتقسیم کون کررہاہے ۔رابطہ کمیٹی
پیرمظہرالحق کابیان سندھ کے ساتھ دوستی نہیں بلکہ کھلی سندھ دشمنی ہے
شہری سندھ خصوصاًحیدرآباد سے کھلی نفرت اورتعصب پر مبنی ہے
لندن ۔۔۔ 23 فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان نے سندھ کے وزیرتعلیم پیرمظہرالحق کی جانب سے حیدرآبادمیں سرکاری یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت کے اعلان کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پیرمظہرالحق نے یہ بیان دیکرسندھ کی تقسیم کی بنیادرکھ دی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ سندھ سے لوکل گورنمنٹ کے نظام کے خاتمہ کے بعدپیپلزپارٹی کے وزیرتعلیم پیرمظہرالحق کی جانب سے یہ کہناکہ وہ حیدرآبادمیں سرکاری یونیورسٹی قائم نہیں ہونے دیں گے اوریونیورسٹی کے قیام کی راہ میں آہنی دیواربن جائیں گے ،شہری سندھ خصوصاًحیدرآباد سے کھلی نفرت اورتعصب پر مبنی ہے اوریہ بیان دیکرپیرمظہرالحق نے خودہی سندھ کی تقسیم کی بنیادرکھ دی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مؤرخین دیکھ لیں کہ اپنی نفرت اور متعصبانہ سوچ اوراقدامات کے ذریعے سندھ کوتقسیم کون کررہاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیرمظہرالحق کابیان سندھ کے ساتھ دوستی نہیں بلکہ کھلی سندھ دشمنی ہے ۔
جوش ملیح آبادی کی برسی کے موقع پر جناب الطاف حسین کا مرحوم کو زبردست خراج عقیدت
مرحوم حق و سچ کے علمبردار اور عظیم شاعر تھے ، الطاف حسین
لندن۔۔۔22، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے برصغیر کے معروف شاعر جوش ملیح آبادی کی برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ شبیر حسین خاں ’’جوش ملیح آبادی ‘‘حق و سچ کے علمبردار تھے اور مرحوم نے اپنی خداد صلاحیتوں کے ذریعے قومی اردو لغت کی ترتیب و تالیف میں بھر پور عملی معاونت کی جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جوش ملیح آبادی ایسے شاعر تھے جنہوں نے گیت ، غزل اورمرثیہ کو نئے افکار سے آشنا کیا ، مرحوم اردو کے نامور اور قادر الکلام شاعرہونے کے ساتھ اپنے عہد کے سب سے معروف اور نمایاں شاعر تھے لیکن ان کو کبھی بھی جائز مقام اور احترام نہیں دیا گیابلکہ انہیں تعصب اور ناانصافی کا نشانہ بنایا گیا ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جوش ملیح آبادی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے ۔
جناب الطاف حسین روز اول سے مذہبی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی کاوشیں کررہے ہیں، وسیم آفتاب ، توصیف خانزادہ
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے ٹاؤنز کی تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب
کراچی ۔۔۔22، فروری 2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان وسیم آفتاب اور توصیف خانزادہ نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین روز اول سے لے کر آج تک مذہبی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی کاوشیں کررہے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام کی جانب سے جناب الطاف حسین کا یہ مثبت اور عملی کردار قابل تعریف رہا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ ٹاؤنز کی تنظیم نو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ٹاؤنز کمیٹیوں ، یوسیز کمیٹیوں ، شعبہ خواتین اور ایلڈرزونگ کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس سے ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارج گردھاری لعل نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج عبد الاحد ، جوائنٹ انچارجز رشید خان ، پطرس مسیح اور اراکین بھی موجود تھے ۔ وسیم آفتاب اور توصیف خانزادہ نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم کیوایم میں زبان یا قومیت ہی نہیں بلکہ مذہب کی بنیاد پر بھی کوئی تفریق نہیں رکھی جاتی ہے جبکہ تمام مذاہب میں بھی اگر کوئی شے قدر مشترک ہے تو وہ انسانیت کی خدمت ہے اور جناب الطاف حسین ایم کیوایم کے کارکنان کو دکھی انسانیت کی بلاتفریق خدمت کا درس اور تعلیمات دیتے آئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں تلقین کی کہ وہ تحریکی مشن ، مقصد اور نظریئے کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے نمائندہ وفد کے ہمراہ موسی ٰ زمان امام بارگاہ جاکر سانحہ ہزارہ ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین علمائے کرام اور ہزارہ کمیونٹی کے رہنماؤں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا
ایم کیوایم کے وفد کا سانحہ ہزارہ ٹاؤن پر جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
ہزارہ کمیونٹی کے نوجوانوں ، بزرگوں اور شیعہ علمائے کرام کا ہزارہ برادری کے غم میں شریک ہونے پر جناب الطاف حسین سے تشکر کااظہار
کوئٹہ ۔۔۔22، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید سلیم اختر ایڈووکیٹ اور صوبائی تنظیمی کمیٹی کے رکن حاجی عبد المالک کے ہمراہ موسی زمان امام بارگاہ میں سانحہ ہزارہ ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین ،علمائے کرام اور ہزارہ کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان سے سانحہ ہزارہ ٹاؤن پر جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے سانحہ ہزارہ ٹاؤن کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور شہداء کے لواحقین اور ہزارہ کمیونٹی کے افراد سے بھر پور یکجہتی کااظہار کیا ۔ انہوں نے سانحہ ہزارہ ٹاؤن میں شہید ہونے والے افراد کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، انہیں انصاف کی فراہمی کے علاوہ زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ اس موقع پر ہزارہ کمیونٹی کے نوجوانوں ، بزرگوں اور شیعہ علمائے کرام نے ہزارہ برادری کے غم میں شریک ہونے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے کو مظلوموں کی ترجمانی کررہی ہے جبکہ جناب الطاف حسین مظلوموں کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں اور اس مثبت کردار پر ہم جناب الطاف حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے جیکب آباد کے احمد شاہ بروہی گوٹھ میں ممتاز عالم دین اور پیر حسین شاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے انکی خیریت دریافت کی ان کی صحت یابی کیلئے دعا اور پوتے کی شہادت پر تعزیت
کراچی۔۔۔22فروری2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے جیکب آباد کے احمد شاہ بروہی گوٹھ میں ممتاز عالم دین اور پیر حسین شاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ۔ پیر حسین شاہ سے گفتگو میں وسیم آفتاب نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے انکی خیریت دریافت کی اوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے ان پوتے کی شہادت پر دلی تعزیت کااظہارکیا ۔ وسیم آفتاب نے جلسے کے باہر یکے بعد دیگر ے بم دھماکوں کو کھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہاکہ اس میں ملوث دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ ممتاز عالم دین اور پیر حسین شاہ نے وسیم آفتاب سے گفتگو میں دکھ کی گھڑی میں یاد رکھنے پرجناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیا۔
سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ 2012ء کا قانون ختم کرنے کا اقدام سندھ دوستی نہیں بلکہ سندھ دشمنی ہے،حق پرست اراکین قومی اسمبلی
لوکل گورنمٹ کا قانو ن ختم کر کے سندھ کے غریب عوام کو نچلی سطح پر ان کے حق حکمرانی سے محروم کردیاہے
حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے سندھ کی مستقل باشندوں سے کہاکہ وہ مایوس نہ ہو ں اور اپنے اتحاد ویکجہتی سے سندھیوں اور مہاجروں کے درمیان خلیج کی سازشوں کو ناکام بنادیں
کراچی۔۔۔22فروری2013
متحدہ قومی موومنٹ اراکین قومی اسمبلی نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ 2012ء کا قانون ختم کرکے 1979ء کابلدیاتی نظام بحال کرنے کے اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اس کایہ اقدام سندھ دوستی نہیں بلکہ سندھ دشمنی کے مترادف ہے ۔ ایک بیان میں اراکین قومی اسمبلی نے کہاکہ ایم کیوایم سندھ کے تمام مستقل باشندوں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کوشاں رہی ہے لیکن سندھ میں لوکل گورنمنٹ کاقانون ختم کرکے پیپلزپارٹی نے سندھیوں اورمہاجروں کے درمیان خلیج پیداکرنے کی کوشش کی ہے ۔اراکین اسمبلی نے کہاکہ لوکل گورنمٹ کا قانو ن ختم کر کے سندھ کے غریب عوام کو نچلی سطح پر ان کے حق حکمرانی سے محروم کردیاہے اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام کوتقویت دی ہے اوراب سندھ کے غریب ہاری ،کسان ، جاگیرداروں ،وڈیروں اوران کی بیوروکریسی کے رحم وکرم پرہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کایہ اقدام سندھ میں محبتوں کونہیں بلکہ نفرتوں اوردوریوں کوجنم دے گا۔ ایم کیوایم لوکل گورنمنٹ کے نظام کوختم کرنے کے حکومتی اقدام کے خلاف آئینی ، قانونی اور ہر سطح پرجمہوری جدوجہدکرے گی اورسندھ کے عوام کونچلی سطح پر اختیارات دلانے کیلئے ہرجمہوری طریقہ اختیارکرے گی۔حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے سندھ کی مستقل باشندوں سے کہاکہ وہ مایوس نہ ہو ں اور اپنے اتحاد ویکجہتی سے سندھیوں اور مہاجروں کے درمیان خلیج کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی نہ کر نے کی اطلاعات پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کا اظہارتشویش
مسلم لیگ نواز گر وپ ملک بھر میں دہشت گر دی کو فرو غ اور دہشت گردوں کی سر پرستی میں مصروف ہے
پنجاب حکومت اور مسلم لیگ ن کے ارکان قتل وغارتگری کی ذمہ دار کا لعدم تنظیموں سے انتخابی اتحاد پر ملک بھر کے عوام بالخصوص دہشت گردی کا شکار افرادکے لواحقین سے معافی مانگیں،ارکان سندھ اسمبلی
کراچی :۔۔۔۔22 فروری 2013ء
حق پرست ارکان سند ھ اسمبلی نے پنجاب حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی نہ کر نے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز گر وپ ملک بھر میں دہشت گر دی کو فرو غ اور دہشت گردوں کی سر پرستی میں مصروف ہے ۔اپنے مشتر کہ بیان میں انہوں کہا کہ ملک بھر کے عوام اچھی طر ح جانتے ہیں کہ ملک بھر میں فرقہ واریت کی بنیاد پر قتل و غارتگری اور دہشت گردی میں کالعدم تنظیمیں ملو ث ہیں لیکن کرا چی ،کوئٹہ ،پشاور اور ملک کے دیگر شہروں میں امن امان کی صورتحال پر مگر مچھ کے آنسوبہانے والی مسلم لیگ نواز گر وپ کو صوبہ پنجاب میں بے گنا ہ شہریوں کے قتل اور امن وامان کی بگڑتی صورتحال دکھائی نہیں دیتی ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نواز گر وپ ملک بھر میں دہشت گردی اور قتل و غارتگری کی ذمہ دار فرقہ برست تنظیموں کی نہ صرف سرپرستی کر رہی ہے بلکہ ان کالعدم تنظیموں سے انتخابی اتحاد بھی کررہی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ نواز گروپ اس دہشت گردی میں برابر کی ملو ث ہے ۔ حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ پنجاب حکومت اور مسلم لیگ ن کے ارکان دوسروں پر انگلی اٹھانے سے قبل اپنے گریباں میں جھا نکیں اور قتل وغارتگری کی ذمہ دار کا لعدم تنظیموں سے انتخابی اتحاد پر ملک بھر کے عوام بالخصوص دہشت گردی کا شکار افرادکے لواحقین سے معافی مانگیں ۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے مولانا دالفراز اور مولانا ابوبکر کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
مسلک اور عقیدہ کی بنیاد پر قتل و غارتگری میں ملوث دہشت گرد شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرکے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
مولانا دالفراز شہید اور مولانا ابو بکر شہید کے سوگوار لواحقین ، طالب علموں اور عقیدت مندوں سے رابطہ کمیٹی کا دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
کراچی ۔۔۔22، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سائیٹ کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے جامعہ بنوریہ سائٹ کے فارغ التحصیل مولانا دلفراز اور جامع مسجد صدیق سائٹ کے پیش امام مولانا ابوبکر کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورعلمائے کرام کے بہیمانہ قتل کی اس واردات کو شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو سبوتاژکرنے کی گھناؤنی سازشوں کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مولانا دلفراز اور مولانا ابو بکر کی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہادت کا واقعہ کھلی دہشت گردی ہے اور سفاکانہ قتل کی اس واردات میں ملوث دہشت گرد اتحاد بین المسلمین کے کھلے دشمن ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مسلک اور عقیدہ کی بنیادپر قتل و غارتگری میں ملوث دہشت گرد شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرکے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مولانا دالفراز اور مولانا ابو بکر کی شہادت پر ان کے سوگوار لواحقین ، طالب علموں اور عقیدت مندوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، قائم مقام گورنر سندھ نثار کھوڑو اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے مولانا دالفرازاور مولانا ابوبکر کی شہادت کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
پشاوربڈھنی میں باراتیوں کی بس نہرمیں گرنے سے ہلاکتوں پررابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
کراچی:۔۔۔22، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پشاورمیں چارسدہ روڈپربڈھنی میں باراتیوں سے بھربس نہرگرنے کے باعث خواتین اوربچوں سمیت متعددباراتیوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے ناگہانی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے تمام افرادکے سوگوارلواحقین دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی ،سوگواران کے صبرجمیل اورتمام زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاکی ۔رابطہ کمیٹی نے خیبرپختونخواہ کی حکومت سے مطالبہ کیاکہ نہرمیں بس گرنے والے باراتیوں کونکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرریسکیوآپریشن کرکے زخمی ہونیوالے باراتیوں کے علاج معالجے سہولیات فراہم کیں جائیں اورعوام کے جان
ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات بروئے کارلائیں جائیں۔
لاہور میں اے آ ر وائی کے رپورٹر واسف محمود کے تایا عبدالغفور کے انتقال پر رابطہ کمیٹی اظہار افسوس
کراچی ۔۔۔22، فروری 2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے لاہور میں اے آ ر وائی کے رپورٹر واسف محمود کے تایا عبدالغفور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگور لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)
ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے کارکن محمد عمر کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔22، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 69کے کارکن محمد عمر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)
ایم کیوایم سچل سیکٹر کے کارکن کی والدہ محترمہ ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن کی اہلیہ اور کورنگی سیکٹر کے کارکن محمد عمر کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔22، فروری 2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 69کے کارکن محمد عمر ، ایم کیوایم سچل سیکٹر یونٹ کے جوائنٹ سیکٹر انچارج میر بیگ ڈومکی کی والدہ محترمہ سومری خاتون اور ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے کارکن محمد قاسم کی اہلیہ محترمہ فرزانہ قاسم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگور لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)
*****