Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا


سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا
 Posted on: 12/16/2014
سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا
رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور و اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، سیاسی جماعتوں کے وفود، علمائے کرام ، بزنس کمیونٹی کے نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت
کرکے شہداء کی یاد میں اپنے حصہ کی شمع روشن کی
سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب میں فضا سوگوار تھی ، نائن زیرو اور اطراف کی گلیوں اور سڑکوں پر سانحہ پشاور کے سوگ میں سیاہ پرچم لہرائے گئے اور مذمتی بینرز آویزاں کئے گئے
تقریب کے شرکاء نے سانحہ پشاورکو دہشت گردی کا بد ترین واقعہ قرار دیا اور شہداء کے سوگوار لواحقین سے مکمل دلی یکجہتی کااظہاربھی کیا
حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے نائن زیرو پر سانحہ پشاور کے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خشو ع و خضوع کے ساتھ دعا کرائی
کراچی ۔۔۔16، دسمبر2014ء
پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے معصوم طلباء اور اساتذہ کرام کی یاد میں منگل کی شب متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور ، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر نصرت ، غازی صلاح الدین ، اسلم آفریدی ، کہف الوریٰ ، عارف خان ایڈووکیٹ ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت علمائے کرام ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے وفود ،تاجر ، صنعتکار ، امعات ، کالجز کے پروفیسرز ، اساتذہ کرام ، فنکاروں ، ادیبوں ، دانشوروں،معصوم بچے بچیوں ، خواتین، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے اراکین ، سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء کی یاد میں اپنے حصے کی شمع روشن کی۔ تقریب میں معصوم بچے بچیاں،خواتین اور معذور افراد نے بھی خصوصی طورپر شریک ہوئے ۔اس موقع پر فضا سوگوار تھی ، نائن زیرو اور اطراف کی گلیوں اور سڑکوں پر سانحہ پشاور کے سوگ میں سیاہ پرچم لہرائے گئے اور مذمتی بینرز آویزاں کئے گئے ۔ تقریب کے شرکاء نے سانحہ پشاورکو دہشت گردی کا بد ترین واقعہ قرار دیا اور شہداء کے سوگوار لواحقین سے مکمل دلی یکجہتی کااظہاربھی کیا ۔شمعیں روشن کرنے کے بعد حق پرست سینٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے خشو ع و خضوع کے ساتھ دعا کرائی جس میں سانحہ پشاور کے شہید وں کے بلنددرجات ، زخمیوں کی جلد صحت یابی ، سوگوار لواحقین کیلئے صبر جمیل ،سانحہ پشاور پر شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے جذبے اور ایم کیوایم کی کاوشوں کی بارگاہِ الہیٰ میں قبولیت ، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ،پاک فوج کے بلند حوصلے ، پاکستان کے استحکام کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔


9/30/2024 4:23:40 AM