Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن غازی صلاح الدین کے بھائی ضیاء الدین شہید ، سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر محمد باؤ انور شہید اور چنیسر گوٹھ واقعہ میں شہید کارکنان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے، رابطہ کمیٹی


حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن غازی صلاح الدین کے بھائی ضیاء الدین شہید ، سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر محمد باؤ انور شہید اور چنیسر گوٹھ واقعہ میں شہید کارکنان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 12/15/2014
حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن غازی صلاح الدین کے بھائی ضیاء الدین شہید ، سیالکوٹ
ڈسٹرکٹ کے نائب صدر محمد باؤ انور شہید اور چنیسر گوٹھ واقعہ میں شہید کارکنان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے، رابطہ کمیٹی
کارکنان کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری تو کجا منتخب عوامی نمائندوں طاہرہ آصف شہید ، منظر امام شہید ، رضا حیدر شہید اورساجد قریشی شہید کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بھی وفاقی اور صوبائی حکومت کوئی اقدامات نہیں کررہی ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
اگر حکمرانوں کے گھر میں سے کسی فرد کا بہیمانہ قتل ہوتا تو کیا وہ اسی طرح خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہتے ، ؟رابطہ کمیٹی کا سوال
ایم کیوایم کے عوامی نمائندوں اور کارکنان کے قتل کی وارداتوں کی تحقیقات سرد خانے کی نذر کرنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکمران طبقہ اور متعلقہ ادارے کے تمام افسران اس قتل و غارتگری میں برابر کے شریک ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم قاتلوں کی گرفتاری کو محض خانہ پری تک محدود رکھا جارہا ہے ،ر ابطہ کمیٹی ایم کیوایم
منتخب عوامی نمائندوں اور کارکنان کے سفاکانہ قتل کی تفتیش سرد خانے میں ڈالنے اور اس سلسلے میں غفلت اور مجرمانہ لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے متعلقہ افسران کوفی الفور معطل کیاجائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔15، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن غازی صلاح الدین کے بھائی ضیاء الدین شہید ، ایم کیوایم سیالکوٹ ڈسٹر کٹ کے نائب صدرباؤ محمد انور شہید اور چنیسر گوٹھ واقعہ میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنان قادر بخش لاسی اور نعمان لاسی کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اورایم کیوایم کے منتخب عوامی نمائندوں ، ذمہ داران و کارکنان کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کو سرد خانے کی نذر کرنے کا گھناؤنی عمل بند کیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سانحہ14دسمبر 1986قصبہ و علی گڑھ اور 30ستمبر 1988ء سانحہ حیدآباد سمیت دیگر سانحات جن میں سیکٹر وں معصوم نوجوانوں ،بزرگوں ، خواتین اور بچوں کو مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا ان سانحات میں ملوث دہشت گرد اور ان کے سرپرست آج تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ماضی کے سانحات میں ملوث سفاک دہشت گردوں کی گرفتاری ، تحقیقات اور سزاؤں کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے جبکہ حالیہ دنوں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے بہیمانہ قتل کی وارداتوں میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری تو کجا منتخب عوامی نمائندوں طاہرہ آصف شہید ، منظر امام شہید ، رضا حیدر شہید اورساجد قریشی شہید کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بھی وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی مثبت اور ٹھوس اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں اور محض خانہ پری تک معاملہ کو محدود رکھا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے سوال کیا کہ اگر حکمرانوں کے گھر میں سے کسی فرد کا بہیمانہ قتل ہوتا تو کیا وہ اسی طرح خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہتے جس طرح ایم کیوایم کے عوامی نمائندوں اور کارکنان کے قتل پر ہاتھ پہ ہاتھ دھرکے بیٹھنے کاگھناؤنا عمل کیاجارہا ہے اور ایم کیوایم کے عوامی نمائندوں اور کارکنان کے قتل کی وارداتوں پر روایتی بیانات جاری کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کے عوامی نمائندوں اور کارکنان کے قتل کی وارداتوں کی تحقیقات سرد خانے کی نذر کرنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکمران طبقہ اور متعلقہ ادارے کے تمام افسران اس قتل و غارتگری میں برابر کے شریک ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میا ں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، گورنر پنجاب چوہدری سرور ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید ، غازی صلاح الدین کے بھائی ضیاء الدین شہید ، ایم کیوایم سیالکوٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور شہید اور چنیسر گوٹھ واقعہ میں شہید کارکنان کے سفاکانہ قتل کی تفتیش سرد خانے میں ڈالنے والے اور اس سلسلے میں غفلت اور مجرمانہ لاپروائی کا مظاہرہ کرنے والے متعلقہ افسران کو فی الفور معطل کیاجائے، قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں ۔ 

9/30/2024 4:24:48 AM