Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جی پی او سمیت کراچی کے کسی بھی ڈاک خانے میں پوسٹل آرڈرز دستیاب نہ ہونا کراچی کے نوجوانوں کو نیوی اور پولیس میں نوکریوں سے روکنے کا متعصبانہ عمل ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


جی پی او سمیت کراچی کے کسی بھی ڈاک خانے میں پوسٹل آرڈرز دستیاب نہ ہونا کراچی کے نوجوانوں کو نیوی اور پولیس میں نوکریوں سے روکنے کا متعصبانہ عمل ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 12/14/2014
جی پی او سمیت کراچی کے کسی بھی ڈاک خانے میں پوسٹل آرڈرز دستیاب نہ ہونا کراچی کے نوجوانوں کو نیوی اور پولیس میں نوکریوں سے روکنے کا متعصبانہ عمل ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے حصول کیلئے مختلف بہانوں اور غیر منطقی اقدامات کے ذریعے روکا جاتا رہا ہے، رابطہ کمیٹی 
سرکاری ملازمتوں کے حصول میں کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ سنگین مذاق اور دھوکا کیاجارہا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
تعلیم یافتہ اور میرٹ و قابلیت پر پورا ترنے کے باوجود سرکاری ملازمتوں کے حصول میں جو تعصب برتا جارہا ہے وہ شہر کے نوجوانوں میں پائے جانے والے احساس محرومی کی شدت میں مزید اضافے کا سبب بنے گا ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
پاکستان نیوی میں ملازمت کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے ،جی پی او سمیت کراچی کے کسی بھی ڈاک خانے میں پوسٹل آرڈرز نہ ہونے کی تحقیقات کرائی جائیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں سے محروم رکھنے کی متعصبانہ منصوبہ بندی میں ملوث عناصرکے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی۔۔۔14، دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ جنرل پوسٹ آفس (جی پی او ) سمیت کراچی کے کسی بھی ڈاک خانے میں پوسٹل آرڈرز دستیاب نہ ہونا کراچی کے نوجوانوں کو نیوی اور پولیس میں نوکریوں سے روکنے کا متعصبانہ عمل ہے جس کا حکومت وقت کو فی الفور نوٹس لیکر سدباب کرنا چاہئے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے نوجوانوں کو پہلے ہی سرکاری ملازمتوں کے حصول کیلئے مختلف بہانوں اور غیر منطقی اقدامات کے ذریعے روکا جاتا رہا ہے اور اب نیوی اور پولیس میں ملازمت کے خواہش مند کراچی کے نوجوانوں کے لئے پوسٹل آرڈرز اپنی درخواستوں کے منسلک کرکے بھیجنے کی شرط اور اس کے بعد جی پی او سمیت کراچی کے کسی بھی ڈاک خانے میں پوسٹل آرڈرز نہ ملنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ سرکاری نوکریوں کے حصول میں سنگین مذاق اور دھوکا کیاجارہا ہے اور انہیں سرکاری ملازمتوں میں جائز حق سے محروم رکھنے کی منظم سازش کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے نوجوانوں کو تعلیم یافتہ ، باشعور اور میرٹ و قابلیت پر پورا ترنے کے باوجود سرکاری ملازمتوں کے حصول میں جس طرح تعصب اور نفرت کا نشا نہ بنایا جارہا ہے وہ شہر کے نوجوانوں میں پائے جانے والے احساس محرومی کی شدت میں مزید اضافے کا سبب بنے گا اور اس کے نتائج کے کسی صورت مثبت برآمد نہیں ہوسکتے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، پاکستان پوسٹ کے ویزر مملکت مولانا عبد الغفور حیدری ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ پاکستان نیوی میں ملازمت کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے ،جی پی او سمیت کراچی کے کسی بھی ڈاک خانے میں پوسٹل آرڈرز نہ ہونے کی تحقیقات کرائی جائیں اورکراچی کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں سے محروم رکھنے کی متعصبانہ منصوبہ بندی میں ملوث عناصرکے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

9/30/2024 4:23:53 AM