Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے اڈے وجود میں آرہے ہیں حکومت سندھ کوئی کار روائی نہیں کر رہی،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے اڈے وجود میں آرہے ہیں حکومت سندھ کوئی کار روائی نہیں کر رہی،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 12/12/2014
کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے اڈے وجود میں آرہے ہیں حکومت سندھ کوئی کار روائی نہیں کر رہی،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
مسلح دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے ایم او سی کے کارکن قادر بخش لاسی کو چنیسر گو ٹھ میں فائرنگ کرکے شہید کردیا 
ایم کیوایم کے ذمہ داران، کارکنان اور منتخب عوامی نمائندوں کو جرائم پیشہ دہشت گرد زخمی و شہید کرچکے ہیں، شہداء کے قاتل اللہ کے عذاب سے کسی صورت نہیں بچ سکتے
پولیس سنجیدگی کا مظاہر ہ کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ، اہل خانہ
چنیسر گوٹھ میں ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل اور زخمی کرنے کے واقعات میں ملوث عناصر کو حاصل سرکاری سرپرستی کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، بصورت دیگر ایم کیوایم اپنے پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے،
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی شہداء کے اہل خانہ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس 
کراچی ۔۔۔12، دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چنیسر گوٹھ میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آگنائرنگ کمیٹی کے کارکنان کے بہیمانہ قتل اور زخمی کرنے کے واقعات میں ملوث جرائم پیشہ منشیات فروش دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں حاصل پولیس اور سرکاری سرپرستی کا سلسلہ فی الفور بند کیاجائے بصورت دیگر ایم کیوایم اپنے پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ ان خیالا ت کااظہار ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن غازی صلاح الدین نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین ڈاکٹر نصرت شوکت ،اسلم آفریدی ، گلفراز خان خٹک ،عارف خان ایڈوکیٹ ، کہف الوریٰ اور ایم کیو ایم کی کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ اور شہداء کے اہل خانہ انکے ہمراہ موجود تھے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غازی صلاح الدین نے کہاکہ چنیسر گوٹھ کو دوسر الیاری بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جہاں اب تک ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کئی کارکنان کو شناخت کرکے شہید اور زخمی کیا جاچکاہے ۔ چنیسر گوٹھ میں عوام کو جرائم پیشہ گینگ وار اور منشیات فروشوں کے مسلح دہشت گر دوں کے رحم وکر م پہ چھو ڑ دیا گیا اوریہ جرائم کا مکمل گڑھ بن چکا ہے جہاں گینگ وار جرائم پیشہ منشیات فروش دہشت گردوں کی سرکاری اور پولیس کی سرپرستی میں پرورش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز مسلح جرائم پیشہ دہشت گردوں نے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکن قادر بخش لاسی کو چنیسر گو ٹھ میں فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں چالیس سالہ قیوم ولد یار محمد ، 30سالہ علی بخش ولد یار محمد ، 30سالہ فیروز ولد خدا بخش اور ایک معصوم بچہ حسن بھی زخمی ہوئے جو مقامی اسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔انہوں نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ عید الاضحی کے موقع پر چنیسر گوٹھ میں جرائم پیشہ دہشت گردوں نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے جواں سال کارکن نعمان لاسی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا جو گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے گزشتہ روز نعمان لاسی شہید کی تدفین کے بعد نعمان لاسی شہید کے عزیز و اقارب اور کارکنان گھر کے باہر سوگوار بیٹھے تھے کہ جرائم پیشہ دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکن قادر بخش لاسی شہید اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ اس سے قبل صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اور منتخب عوامی نمائندوں کو جرائم پیشہ دہشت گرد فائرنگ کرکے بیدردی سے ز خمی و شہید کرچکے ہیں جن میں پنجاب سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف شہید ، سندھ سے تعلق رکھنے والے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی رضاحیدر ، سید منظر امام ، ساجد قریشی شامل ہے جبکہ گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ نائب صدر باؤ محمد انور کو بھی دہشت گرد کھلے عام جدید آتشی اسلحہ سے فائرنگ کرکے شہید کرچکے ہیں۔انہوں نے چنیسر گوٹھ میں ایم کیوایم کے کارکنان کی کے قتل اور زخمی کئے جانے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ دہشت گردوں نے 26جولائی 2013کو ایم کیوایم کے کارکن غلام رسول لاسی کو نماز جمعہ کی ادائیگی کرکے آنے کے بعد راستے میں فائرنگ کرکے بیدردی سے شہید کردیا ،4ستمبر2013کو فعال ترین کارکن ایاز لاسی کو ان ہی منشات فروش اور جرائم پیشہ دہشت گردوں نے گولیاں مار کر شہید کردیا ، اس سے قبل 29جولائی کو چنیسر گوٹھ کے کارکن اویس کے گھر میں گھس کر جرائم پیشہ منشیا ت فروش دہشت گردوں نے توڑ پھوڑ کی اور ان کی والدہ محترمہ ذرینہ کو بھی زخمی کردیا ، 9اپریل 2014کو جرائم پیشہ دہشت گردوں نے کارکن رحمت اللہ پر گھر کا سامان لاتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ اس واقعہ میں ان کی سالی ہلاک ہوگئیں ، 20اپریل کو چنیسر گوٹھ میں ہی کارکن عرفان کے بھائی سلمان کو محمود آباد گیٹ پر واقع ہوٹل میں ناشتہ کرتے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ، یکم مئی 2014کو چنیسر گوٹھ کے کارکن یاسر کو دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ اسی طرح 5مئی 2014کو چنیسر گوٹھ کے کارکن اسماعیل کو منشیا ت فروش دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے اور دوسری جانب کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے اڈے وجود میں آرہے ہیں اورحکومت سندھ ، رینجرز اورپولیس کی سطح پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی تیسری بڑی پرامن سیاسی جماعت ہے جو تمام تر سازشوں ، مظالم اور قتل و غارتگری کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود مستقل مزاجی اور ثابت قدمی کے ساتھ ملک بھر کے 98فیصدغریب ومتوسط طبقے کے افراد کے حقوق کے حصول کی عملی جدوجہد کررہی ہے اور اس جدوجہد کی راہ میں آنے والی ہر سازش اور مظالم کو برداشت کرکے ایم کیوایم نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ وہ منظم ، متحد اور فعال ترین سیاسی جماعت ہے اور ملک کے موجودہ حالات میں بھی ملک و قوم کو مسائل سے نجات دلانے اور ان کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے چنیسر گوٹھ میں منشیات فروش گینگ وار اور جرائم پیشہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکنان قادر بخش لاسی ، نعمان لاسی کی شہادت پر سوگوار لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے دعا گو کی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحتیابی عطافرمائے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم شہداء کے لواحقین اور زخمی افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ شہداء کے قاتل اللہ کے عذاب سے کسی صورت نہیں بچ سکتے ۔ غازی صلاح الدین نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا علی خان، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا کہ وہ چنیسر گوٹھ میں دہشتگردوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کا نوٹس لیں اور ایم کیو ایم کے کارکنان و عوام کو فوری تحفظ فراہم کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم بیانات کے ذریعے انتظا رکرہے تھے کہ وزیراعلیٰ سندھ چنیسر گوٹھ کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیں لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور کراچی کے حالات مزید خراب ہوتے جارہے ہیں ایم کیو ایم کراچی کے ہر علاقے کو لیاری اور چنیسر گوٹھ نہیں بننے دیگی ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے فوج کے ذریعے کراچی میں آپریشن کا سب سے پہلے مطالبہ کیا تھا جس کے بعد رینجرز کو آپریشن کے اختیارات دئیے گئے او ر وزیر اعظم نے کراچی میں اجلاس کرکے ہمیں یقین دلایا تھا کہ ہم مانٹرنگ کمیٹی تشکیل دیں گے جو تمام کار روائیوں کا جائزہ لے گی اور انہیں شفاف بنائے گی لیکن آج تک ایسی کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی، کارکنان کے ماورائے عدالت قتل اور ٹارگٹ کلنگ سے بات اب ہمارے ہاتھ سے نکلتی جارہی ہے اب ایم کیوایم اپنے کارکنان کی لاشیں اُٹھاتے اُٹھاتے تھک چکی ہے، وزیر اعلیٰ کی سندھ کی تبدیلی کا معاملہ سندھ حکومت کا اندرونی ہے ۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں آنے والے میڈیانمائندگان کا بالخصوص شکریہ ادا کیا ۔ جس کے بعد شہید قادر بخش لاسی اور چنیسر گوٹھ میں شہید ہونے والے ایم کیوا یم کے دیگر کارکنان کے اہل خانہ سے میڈیا نمائندگان کی خصوصی گفتگو کروائی ۔ اس موقع پر شہداء کے اہل خانہ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ایم کیو ایم سے وابستگی کے جرم میں متعدد افراد کو دہشتگردوں نے قتل کیا ہے اور ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن پولیس سنجیدگی کا مظاہر ہ کرنے کے بجائے دہشتگردوں کے خلاف خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے اور انکی سرپرستی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اہل علاقہ نے اپنی جانب سے پولیس کیلئے چوکی تعمیر کروائی لیکن پولیس اہلکار وہاں نہیں آتے اور دہشتگردوں سے خوف زد ہ ہیں، ہم نے اپنے شہداء کی FIRبھی در ج کروائی ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جاتی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چنیسر گوٹھ کے حلقے سے منتخب حق پرست رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی نے کہاکہ ایم کیو ایم اپنی جانب سے پولیس اور رینجرز کو چنیسر گوٹھ کی خراب صورتحال سے آگاہ کر رہی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے حسی سے ایسا تاثر مل رہا ہے کہ حکومت ان تمام کار روائیوں میں منشیات فروشوں کو تعاون فراہم کر رہی ہے ۔انہوں نے حکومت سے چنیسر گوٹھ میں شہید ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا


9/30/2024 4:22:07 AM