Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین ملک کی تیسری اور سندھ کی دوسری بڑی جماعت ایم کیوایم کے بانی و قائد ہیں جنہیں سینیٹ، قومی یا صوبائی اسمبلی کے کسی عہدے کی ہرگز ضرورت نہیں، اقبال محمد علی، رکن قومی اسمبلی


 Posted on: 12/11/2014
الطاف حسین ملک کی تیسری اور سندھ کی دوسری بڑی جماعت ایم کیوایم کے بانی و قائد ہیں جنہیں سینیٹ، قومی یا صوبائی اسمبلی کے کسی عہدے کی ہرگز ضرورت نہیں، اقبال محمد علی، رکن قومی اسمبلی 
کراچی کے عوام گزشتہ تین دہائیوں سے ایم کیوایم کو ووٹ دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی وہ ایم کیوایم کو ووٹ دینگے
اپنے جائز حق کے لئے احتجاج کرنا ہر پاکستانی شہری اور جماعت کا آئینی اور جمہوری حق ہے خورشید شاہ کے بیان پر اقبال محمد علی، رکن قومی اسمبلی کا تبصرہ
کراچی:۔۔۔11 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی نے پیپلزپارٹی مرکزی رہنماء اورقومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیو ایم موروثی سیاست پریقین نہیں رکھتی ،الطاف حسین ملک کی تیسری اور سندھ کی دوسری بڑی جماعت ایم کیوایم کے بانی وقائد ہیں جنہیں سینیٹ، قومی یا صوبائی اسمبلی کے کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے خاندان کو نوازنے کی روایت پیپلز پارٹی میں تو دکھائی دیتی ہے لیکن ایم کیو ایم میں صرف میرٹ پر لوگوں کو ایوانوں میں بھیجا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اپنے کسی رشتہ دار کے بجائے ہمیشہ قابل اور پڑھے لکھے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو سینیٹر ، رکن قومی اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین پاکستان کے کروڑوں دلوں پر حکومت کرتے ہیں جبکہ ارکان سینیٹر ، ارکان اسمبلی عہدوں کی خواہش خورشید شاہ جیسے کم فہم لوگ ہی رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ ملک کی تیسری بڑی جماعت ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کے بارے میں بولنے سے پہلے سوچ لیا کریں بصورت دیگر انہیں بہت سے سوالاتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ بات پوری دنیا جانتی ہے کہ کراچی کے عوام گزشتہ تین دہائیوں سے ایم کیوایم کوووٹ دیتے چلے آرہے ہیں اورآئندہ بھی وہ ایم کیوایم کوووٹ دینگے۔انہوں نے کہاکہ خورشیدشاہ سندھ حکومت کی ناکامیوں پرپردہ ڈالنے کے لئے اس قسم کے بیانات دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم جمہوریت پسند جماعت ہے جوملک میں حقیقی جمہوریت کے فروغ کے لئے ایشوزپرآوازاٹھاتی رہی ہے۔انہوں نے خورشیدشاہ کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خورشید شاہ جیسے لوگوں کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی کوکسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

9/30/2024 4:24:20 AM