Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنان اپنی تر توانائیاں ملک سے کرپٹ سیاسی کلچر کے نظام کے خاتمے کیلئے استعمال کریں، الطاف حسین


 Posted on: 2/10/2013
کارکنان اپنی تر توانائیاں ملک سے کرپٹ سیاسی کلچر کے نظام کے خاتمے کیلئے استعمال کریں، الطاف حسین
صحت یابی پر اللہ تعالیٰ کاشکراور دعائیں کرنے والے عوام کا شکریہ ادا کرتاہوں۔حق پرست عوام ملک اور ملک کے اطراف ہونے والی بین الاقوامی تبدیلیوں وسرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔
ایم کیوایم، ملک بھر کے ہرحلقہ انتخاب سے اپنے حق پرست امیدوار کھڑے کرے گی۔پاکستان میں رابطہ کمیٹی اور تمام شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن۔۔۔10، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں پرزور دیا ہے کہ وہ میدان عمل میں آکر اپنی تمام تر توانائیاں ملک سے کرپٹ سیاسی کلچر کے جاری نظام کے خاتمے اور انصاف پر مبنی مستحکم پاکستان کے قیام کیلئے بھرپورطریقے سے استعمال کریں۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے جو گزشتہ دنوں شدید علیل ہوگئے تھے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اورعوام کی دعاؤں کے طفیل تیزی سے روبہ صحت گامزن ہیں۔ جناب الطاف حسین نے اپنی صحت یابی پر اللہ تعالیٰ کا شکراور صحت یابی کی دعائیں کرنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے حق پرست عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک بھر کے حق پرست بزرگ، خواتین ، نوجوان ، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ایک ایک حق پرست علماء سمیت تمام حق پرست طلباوطالبات سے اپیل کی کہ وہ ملک اور ملک کے اطراف ہونے والی بین الاقوامی تبدیلیوں وسرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ موجودہ حالات میں اللہ تعالیٰ نے بذریعہ انتخابات اپنے نمائندے چننے کا موقع فراہم کیا ہے ۔جہاں تمام جماعتیں اپنے اپنے انتخابی منشور اور اغراض ومقاصد لیکر عوام کے روبرو جاکر ان سے رابطہ کررہی ہیں وہاں ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں کا یہ قومی فرض ہے کہ وہ ملک سے اسٹیٹس کو،کے خاتمے، کرپشن کے خاتمے ، عدل اورانصاف کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے ، مظلوموں کی دادرسی کرنے، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سردارانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے اور صحیح معنوں میں جمہوری نظام قائم کرنے کیلئے میدان عمل میں آکر اپنی توانائیاں بھرپورطریقے استعمال کریں اور ملک کوکرپٹ سیاسی کلچر کے جاری نظام سے نجات دلاکرانصاف پر مبنی مستحکم پاکستان کے قیام کیلئے جدوجہد کریں۔ جناب الطاف حسین نے تمام کارکنان پر زور دیا کہ گزرنے والا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے لہٰذا ہرلمحہ کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے تمام کارکنان اپنے تنظیمی کام کی رفتارکو تیز سے تیز تر کریں اور پاکستان کے ہر علاقے میں تنظیمی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے ہرممکن مثبت تدابیر اختیارکریں۔ انہوں نے صبہ پنجاب ، صوبہ خیبرپختونخوا، صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کے تمام حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کی سلامتی ، استحکام اور ملک کواندرونی وبیرونی خطرات سے بچانے کیلئے ایم کیوایم کا ساتھ دیں۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر قوم کو یاددلایا کہ ایم کیوایم انتخابات سے متعلق اپنے اعلان کردہ مؤقف پر قائم رہتے ہوئے ملک بھر کے ہرحلقہ انتخاب سے اپنے حق پرست امیدوار کھڑے کرے گی اور آئندہ انتخابات میں بھرپورطریقے سے حصہ لے گی ۔
 
لاہورمیں ینگ ڈاکٹرز اور رکن اسمبلی شوکت بسرا پر پولیس کا لاٹھی چارج ،تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ الطاف حسین 
زخمی ڈاکٹروں کا فی الفورعلاج کرایاجائے ،انکے خلاف ریاستی طاقت استعمال کرنے کے بجائے ان کی بات سنی جائے
ینگ ڈاکٹرز اور ایم پی اے شوکت بسرا پر تشدد کی تحقیقات کرائی جائے ،تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ینگ ڈاکٹرز سے الطاف حسین کا مکمل یکجہتی کا اظہار
لندن ۔۔۔ 10 فر وری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے لاہورمیں ینگ ڈاکٹرزپر پنجاب پولیس کے لاٹھی چارج ،تشدداورگرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرزگزشتہ کئی دنوں سے اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں اورآج بھی وہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کررہے تھے لیکن حکومت پنجاب نے جس طرح ان کے احتجاج کوپولیس کی طاقت کے ذریعے کچلاہے اور ڈاکٹروں اوران کی حمایت میںآنے والے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بسراپر جس طرح تشددکیاگیاہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ینگ ڈاکٹرزسے مکمل یکجہتی کااظہارکیااورمطالبہ کیاکہ زخمی ڈاکٹروں کافی الفورعلاج کرایاجائے ،ان کے خلاف ریاستی طاقت استعمال کرنے کے بجائے ان کی بات سنی جائے اورینگ ڈاکٹرزاورایم پی اے شوکت بسرا پر تشددکی تحقیقات کرائی جائے اوراس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے
 
شوکت بسرا اور ینگ ڈاکٹرز پر پولیس تشدد کھلی ریاستی دہشت گردی ہے ، رابطہ کمیٹی
پنجاب حکومت ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات پر ریاستی دہشت گردی کے بجائے ہوشمندی کا مظاہرہ کرے اور گرفتار کئے گئے ینگ ڈاکٹرز کو فی الفور رہا کیا جائے ، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی۔۔۔10، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہور میں حکومت پنجاب کی ایماء پر پولیس کی جانب سے پنجاب میں پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا اور بھوک ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو کھلی ریاستی دہشت گردی قراردیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ سات روز سے ینگ ڈاکٹرز بھوک ہڑتال کررہے تھے جس کے باعث بیشتر ڈاکٹرز کی حالت تشویشناک ہوچکی تھی۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ حکومت پنجاب ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات کرکے مسئلہ کا حل تلاش کرتی لیکن بدقسمتی سے پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرکے ینگ ڈاکٹرز کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا،ان سے اظہاریکجہتی کرنے والے منتخب عوامی نمائندوں کو بھی نہیں بخشا اورمتعددینگ ڈاکٹرزکو گرفتارکرلیا۔رابطہ کمیٹی نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ینگ ڈاکٹرز پر ریاستی دہشت گردی کے بجائے ہوشمندی کا مظاہرہ کرے ،گرفتار ڈاکٹروں کو فی الفور رہا کیا جائے اور پنجاب کے عوام پر ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بند کیا جائے ۔رابطہ کمیٹی نے پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے ینگ ڈاکٹرز کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔
 
ایم کیوایم کے شہید کارکن سید آصف زیدی کے بھائی سید انجم علی زیدی اور ان کے بیٹے سید آصف علی کی شہادت پر الطاف حسین کااظہار افسوس 
لندن۔۔۔10، فروری 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 131کے شہید کارکن سید آصف زیدی کے بھائی سید انجم علی زیدی اور ان کے بیٹے سید آصف علی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہداء کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید انجم علی زیدی شہید اور ان کے بیٹے سید آصف علی شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔ (آمین)
 
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے شہید کارکن سید آصف زیدی کے بھائی سید انجم علی زیدی اور ان کے بیٹے سید آصف علی کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
رابطہ کمیٹی کا شہداء کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔10، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی نشانہ وار فائرنگ سے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 131کے شہید کارکن سید آصف زیدی کے بھائی سید انجم علی زیدی اور ان کے بیٹے سید آصف علی کے بہیمانہ قتل سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورفائرنگ کے اس واقعہ کو بدترین اور کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید انجم علی زیدی اور ان کے بیٹے سید آصف علی اورنگی ٹاؤن نمبرساڑھے گیاہ رئیس امروہی کالونی میں سرکس کے کیمپ میں کام کرتے تھے اور کئی گھنٹوں سائیکل سے بغیر اتر ایک ہی جگہ سائیکل کا سرکس دکھاتے تھے اور آج صبح بھی وہ یہی سرکس دکھا رہے تھے کہ سفاک دہشت گردوں نے انہیں اور ان کے بیٹے کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر بیدردی سے قتل کردیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مسلح دہشت گرد شہر میں بے قصور لوگوں کی جام ومال سے کھیل رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے سید انجم علی زیدی شہید اور ان کے بیٹے سید آصف علی شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے شہید کارکن سید آصف زیدی کے بھائی سید انجم علی زیدی اور ان کے بیٹے سید آصف علی کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، قتل و غارتگری کرکے شہر کا امن غارت کرنے میں ملوث سفاک دہشت گردں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اور شہر میں عوام کی جام و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 
دریں اثناء سید انجم علی زیدی شہید اور ان کے بیٹے سید آصف علی شہید کو مقامی قبرستا ن میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہداء کی نماز جنازہ امام بارگاہ باب العلم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، قصبہ علی گڑھ اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز واقارب نے شرکت کی ۔ 
 
ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ماہِ ربیع الاول کے سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں پرنور ’’محفل میلاد ؐ ‘‘ کا انعقاد
ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی کارکنان سمیت کراچی کے مختلف علاقوں سے آئی ہوئی خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت 
خواتین مقررین نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور ملک گیر شہرت یافتہ نعت خواں خواتین نے بارگاہِ رسالت ؐمیں گلہائے عقیدت نچھاور کئے
اسٹیج پر موجود خواتین درود پاک اور محفل میلاد میں شریک خواتین سبحان اللہ اور ماشااللہ کی صدائیں بلند کرتی رہیں
محفل میلاد کی براہ راست کوریج ایم کیو ایم ویب ٹی وی پر بھی دکھائی جاتی رہی
کراچی ۔۔۔10، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام 12ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں پُر نور ’’محفل میلاد ‘‘کا انعقاد کیا گیا۔میلاد کی محفل میں جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون نے خصوصی شرکت کی ۔جبکہ ایم کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل اورخواتین کی انچارج کشور زہرا و دیگر حق پرست اراکین اسمبلی کے علاوہ خواتین کی بہت بڑی تعدادنے شرکت کی۔ محفل میلادسے خطا ب کرتے ہوئے خواتین مقررین نے حضور سرورِ کائنات کے اسوہ حسنہ اور سیرت طیبہؐ پر روشنی ڈالی جبکہ پاکستان اوربیرون ملک سے تعلق رکھنے والی شہرت یافتہ نعت خواں خواتین نے بار گاہِ رسالت ؐ میں گلہائے عقیدت پیش کئے ۔محفل میلاد کی نظامت شعبہ خواتین کی رکن محترمہ شاہین شیر دین نے کی ۔محفل میلاد کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا ۔محترمہ ماریہ قادری نے سورۃ ر حمان کی تلاوت کرکے حاضرین کے قلوب کو منورکیا۔بعد از تلاوت ایم کیو ایم کے شہید کارکنا ن کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔حمد باری تعالیٰ محترمہ صبا سلطان نے پیش کی محفل میلاد کا با قاعدہ آغاز محترمہ رابعہ جمال نے سیرت النبی اور حضور ؐ کے اوصاف بیان کرکے کیا۔محفل میلاد میں حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ خوش بخت شجاعت ،محترمہ ساجدہ سلیم ، محترمہ کوثر سلطانی نے سیرت طیبہ بیان کی۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ خوش بخت شجاعت نے سیرت النبی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہاسلام ایک عمل کا مذہب ہے اور تمام ارکان اسلام ہم کو نظم وضبط کا عادی بنانے اور ہماری تربیت کاذریعہ ہیں۔ دوران حج ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اللہ کی نظر میں کوئی چھوٹا بڑا، کالا گورا، امیر غریب نہیں ہے بلا تفریق فقہ و مسلک سب ایک ہی صف میں کھڑے ہوتے ہیں۔ اور یہی پیغام میرے نبی کا بھی ہے ۔ حضور ؐ نے فرمایا تم میں کسی کالے کو کسی گورے پر فضیلت نہیں سوائے وہ جو کہ تقویٰ میں زیادہ ہے اور حضورؐ نے اپنے عمل و کردار سے ثابت کیا کہ وہ بنی نوع انسان کے لئے امن و آشتی کا پیغام لے کر آئے ہیں اور اس کا عملی ثبوت بھی دیا اور تمام تر صعوبتیں اور کفار کا ظلم سہنے کے باوجود کبھی بدعا نہ کی۔ جبکہ معروف نعت خواں محترمہ تابندہ لاری اور ثنا سید نے اپنے مخصوس انداز میں نعت خوانی کرتے ہوئے محفل سے سبحان اللہ اور ماشااللہ کی داد وصول کی ۔دیگر نعت خواں خواتین میں شبانہ سرور،حرا شاہد ،سبین زہرا ، زینب عمران ، نرجس عباس، ارج زہرا ،مبرین نسیم ، فرح سلیم مونا مظہر ،عروبہ فاطمہ ،شمائلہ فاطمہ شامل تھیں۔ حاضرین محفل سیرۃ النبی کے بیان اور نعتوں کے دوران شرکائے محفل ؐ نعرہ تکبیر اللہ اکبر ، نعرہ رسالت یا رسول اللہ ؐاور نعرہ حیدری یا علی کے نعرے لگا تے رہے اور نعتیہ اشعار پر سبحان اللہ اور ماشاء اللہ کی صدائیں بلند کرتے رہے ، محفل میں کیف و سرور، رنگ نور کی برسات ہوتی رہی اور شرکاء میلاد ؐ ذکر رحمت العالمین سے اپنے قلوب و اذہان کو منور کرتے رہے ایم کیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی کی اراکین نے ہدیہ نعت اور سرکار دو عالم ؐ کی سیر ت طیبہ پر روشنی ڈالنے کیلئے اسٹیج پر آنے والی مقررہ اور نعت خواں خواتین کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ؐکی دلی مبارکباد پیش کی ۔اس پر نور محفل کے اختتام سے پہلے سلام بحضور سرور کائنات محترمہ صبا توحید نے پیش کیا۔ بعدازاںیاسمین توحید باجی اورشبینہ طلعت باجی خشوع و خضوع کے ساتھ دعاکرائی جس میں حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، بیماروں کی صحت یابی ،ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، شہر اور ملک میں امن و امان کے قیام ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔
 
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام جوہانسبرگ میں محفل میلادالنبی ؐ کا انعقاد
علامہ مظفر شاہ نے احترام انسانیت اور سیرت طیبہ ؐ کے موضوع پر خطاب کیا
عمران شیخ عطاری اور دیگر نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیے
جوہانسبرگ۔۔۔10، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام گزشتہ روزساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں محفل میلاد النبی ؐ کا انعقاد ہوا جس میں معروف علمائے کرام اور نعت خواں حضرات نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور بارگاہ رسالت ؐ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ محفل میلاد النبی ؐ کی روح پرور تقریب میں معروف عالم دین علامہ مظفر شاہ اور معروف نعت خواں عمران شیخ عطاری نے پاکستان سے خصوصی طورپر شرکت کی ۔محفل میلاد کی بابرکت تقریب چارگھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہی جس میں علامہ مظفر شاہ نے احترام انسانیت اور سیرت طیبہ ؐ کے موضوع پر خطاب کیا جبکہ نعت خواں عمران شیخ عطاری اور دیگر نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ تقریب میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔بعدازاں اجتماعی دعا ہوئی جس میں پاکستان کی سلامتی وبقاء، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی اور حق پرست شہداء کے بلنددرجات کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
 
ہندوؤں کے قدیمی اور تاریخی ’’پنچ مکھی ہنومان ‘‘ مندر میں جناب الطا ف حسین کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے پوجا اور پراتھنا کی گئی 
ہندو برادری کے نوجوانوں، بزرگوں سمیت ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے ذمہ داران کی شرکت، پوجا میں پراتھنا مہاراج رام ناتھ مہارج نے کرائی 
کراچی ۔۔۔10، فروری 2013ء 
سولجر بازار نمبر2میں واقع ہندؤں کے قدیمی اور تاریخی’’پنچ مکھی ہنومان ‘‘ مندر میں ہندو برادری کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے پوجا (عبادت )اور پراتھنا (دعا ) اہتمام کیا گیا ۔ پوجا میں پراتھنا مہاراج ،رام ناتھ مہاراج نے کرائی ۔ ہندو برادری کی جانب سے جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی کیلئے پوجا اور پرتھنا میں ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و رکن اسمبلی رشید خان ، کمیٹی کے اراکین منور جان ، روشن مکیش اور انتھونی سموئیل نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر ہندو برادری کے نوجوان او ربزرگ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ 
حق پرست عوام و کارکنان حیدرآباد کے سینئر صحافی اور بیورو چیف رئیس کمال کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ، الطاف حسین کی اپیل 
لندن۔۔۔10، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حیدرآباد کے سینئر صحافی اور روزنامہ جنگ حیدر آباد کے بیورو چیف رئیس کمال کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ رئیس کمال کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔
 
رابطہ کمیٹی کے رکن افتخاررندھاوا کے کزن کے انتقال پرالطاف حسین کااظہار تعزیت
لندن۔۔۔10، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخاراکبر رندھاوا کے کزن اخترعلی رندھاوا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔آمین
 
*****

12/22/2024 6:04:24 PM