Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم آزادی اظہار رائے اور شہری آزادی کی مکمل حامی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار


 Posted on: 2/9/2013 1
ایم کیوایم آزادی اظہار رائے اور شہری آزادی کی مکمل حامی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار 
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں سی پی این ای کے پاکستان بھر سے آئے ہوئے نمائندہ وفد کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب 
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز نے سی پی این ای کے نمائندہ وفد کو سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی و اجرک کا تحائف پیش کیے 
کراچی ۔۔۔9 فروری 2013ء 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم آزادی اظہار رائے اور شہری آزادی کی مکمل حامی ہے ، ایم کیوایم نے ارتقاء کا سفر طے کیا ہے ،ہم آئین کی بالادستی ، لوکل باڈیز کے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا عمل چاہتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کے روز لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں (Council Of Pakistan Newspaper Editors(CPNEکے نمائندہ وفد کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرسی پی این ای کے رحمت علی رازی ، شاہین قریشی ، عبدالجبار خٹک ، مختا ر عقل ، دردانہ شہاب ، جاوید مہر سمشی ، غلام ربانی، طاہر نجمی، وحید جمال، زاہد ہ عباسی، انور فاروقی، اور سجاد قاضی اکبر کے علاوہ حق پرست وزراء ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجود تھے ۔ تقریب سے سی پی این ای کے صدر جمیل اطہر ، جنرل سیکریٹری عامر محمود ،خوشنود علی خان ،سینئر صحافی ضیاء الدین ،کالم نگار ، مدیر وصحافی الطاف حسین قریشی اورامتیاز عالم نے بھی خیالات کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر فارو ق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست کے قبلے کودرست کرنے کی ضرورت ہے ، ہمیں جمہوری عمل کے تسلسل کو قائم رکھنے ، انتخابات کے ہر حال میں انعقاد کے ساتھ ساتھ پاکستان کے در پیش اندورنی و بیرورنی مسائل کے حل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔جمہوری عمل کے جاری و ساری رہنے سے ہی پاکستان کے مظلوم و محروم عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے مڈل کلاس سے جنم لیا ہے ایم کیوایم کی جانب سے متوسط اور غریب طبقے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیجا ، ہم کرپٹ پولیٹیکل کلچر اور اسٹیٹس کو کے خلاف ہیں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے سی پی این ای کے پاکستان بھر سے آئے ہوئے نمائندہ وفد کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔اس مو قع وفد کے ارکان نے کہاکہ ایم کیوایم وہ واحدسیاسی جماعت ہے جس کا سماجی شعبے میں خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے ، جناب الطاف حسین کے پیغام کے ساتھ آپ پاکستان کے عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ زرعی ٹیکس کے نفاذکابل ضرور پیش ہونا چاہیے،ملک بھر میں مقامی حکومتوں کا قیام اشد ضروری ہے کراچی میں امن و امان کے قیام میں ہی پاکستان کی بقاء وسلامتی ہے کراچی ایک میٹرو پولیٹین شہر ہے جہاں کمیونٹی پولیس کانظام قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ہم سب پاکستان میں جمہوریت کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں جہاں ایک ایسا مثالی معاشرہ قائم ہو جہاں بلاتفریق تمام پاکستانیوں کو ان کے جائز حقوق مل سکیں۔اس مو قع پر سی پی این ای وفد نے اراکین رابطہ کمیٹی سے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ بھی رابطوں کا مضبوط سلسلہ جاری وساری رہے گا۔ سی پی این ای نمائندہ وفدنے نائن زیرو مدعو کرنے پر جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ۔بعدازا ں ڈاکٹر فاروق ستار و اراکین رابطہ کمیٹی نے سی پی این ای کے نمائندہ وفد کوقائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ سمیت ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایاجس پر نمائندہ وفد نے ایم کیوایم کے جدید میڈیا سیل کوسراہا ،اس مو قع پر مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستارنے دیگر اراکین رابطہ کمیٹی نے سی پی این ای کے نمائندہ وفد کو سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی و اجرک کے تحائف بھی پیش کیے
 
ایم کیوایم برطانیہ کے تحت قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر و صحت وتندرستی کیلئے یا سلاموں کا ورداور دعائیہ اجتما ع 
قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر و صحت و تندرستی اور تحریک کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی 
اجتما ع میں ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر وا راکین کمیٹی ،مختلف یونٹو ں کے ذمہ داران وکارکنان اور ہمدرد وں کی شرکت 
لندن ۔۔ 9فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے تحت ایم کیوایم یوکے آفس میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے یا سلاموں کا ورد اور دعائیہ اجتما ع منعقد کیا گیا ۔ اجتما ع میں ایم کیوایم بر طانیہ کے آرگنائزر و اراکین آرگنائزنگ کمیٹی ،مختلف یونٹو ں کے ذمہ داران وکارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعد ازں اجتما عی دعا کی گئی جس میں حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ،ناصرحسین شہید اور عار ف حسین شہید سمیت تحریک کے تمام شہد ا کے بلند درجات ،سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی مغفرت ، رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست صوبائی وزیر شعیب احمد بخاری ایڈو کیٹ کی جلد ومکمل صحتیا بی کے علاوہ ۔ خصوصی طور پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر و صحت و تندرستی،ہرناگہانی آفت سے بچاؤ اور تحریک کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔
حق پرست صوبائی مشیر ،ممتاز آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر محمد علی شاہ کاسوئم مرحوم کی رہائشگا ہ پر منعقد ہوا 
مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی
سوئم میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرانیس قائم خانی و راکین رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی، سیکٹرویونٹ کے ذمہ داران و کارکنان، مرحوم کے عزیز واقارب اور کھیل سے وابستہ افراد نے شرکت 
کراچی ۔۔۔9، فروری 2013ء 
حق پرست صوبائی مشیر، ممتاز آرتھو پیڈک سرجن اور کرکٹ سے جنون کی حد تک عشق رکھنے والی شخصیت ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کاسوئم مرحوم کی رہائشگاہ واقع F-97/Fنارتھ ناظم آبادمیں اجتماع منعقد ہوا جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی ۔اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر انیس قائم خانی ، رابطہ کمیٹی کے ارکان ، وسیم آفتاب، ڈاکٹر صغیر احمد ، سیلم تاجک،حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سیکٹرویونٹ کے ذمہ دارن و کارکنان ،مرحوم کے عزیزو اقارب مختلف طبقہ فکر ، شعبہ ہائے زندگی اور کھیل سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پردعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کے درجات بلند کرنے اور ان کی، مغفرت فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ( آمین)
 
ایم کیوایم کے سو گوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔9، فروری 2013ء 
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ملیر سیکٹریونٹ 99کے فنانس سیکریٹری قیصر صدیقی کے بڑے بھائی محمد شکیل، نارتھ ناظم آباد سیکٹرو یونٹ 173-Aکے فنانس سیکریٹری محمد اسلم کی والدہ اچھی بی ،فیڈل بی ایریا سیکٹریونٹ145کے کمیٹی ممبر محمد راشد کے بھائی محمد عمران اور کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے یونٹ ابراہیم حیدر ی کے کارکن سخی کی والدہ بنت بائی کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔ایک تعزیتی میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ ا للہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار ان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے(آمین)۔
 

12/22/2024 5:44:36 PM