Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
pressoffice@mqm.org
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام 12ربیع الاول کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پرنور ’’محفل ذکر مصطفی‘‘ کا انعقاد


 Posted on: 2/8/2013 1
ایم کیوایم کے زیر اہتمام 12ربیع الاول کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پرنور ’’محفل ذکر مصطفی ‘‘ کا انعقاد
مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی ،ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں حضرات الحاج محمد اویس رضا قادری ، الحاج صدیق اسماعیل ، جنید جمشید ، الحاج سعید ہاشمی ،قاری وحید ظفر قاسمی ، محترمہ تابندہ لاری سمیت دیگر نعت خواں بارگاہِ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے
ارمان اسلم جانی و ہمنوازماں ذکی تاجی و ہمنوا ، فرید ایاز و ابو محمد و ہمنوا کے علاوہ امجد فرید صابری و ہمنوا نے بھی اپنے کلام پیش کئے 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست وزراء ، ارکان اسمبلی سمیت عاشقانِ رسول  کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت 
لکڑی کے دلکش کام سے محرابیں اور گنبد بناکر منفر د اسٹیج تیار کیا گیا تھا جو اسلامی فنِ تعمیر کی ترجمانی کررہا تھا
پنڈال کے اطراف میں خانہ کعبہ ، مسجد نبوی ، قرآنی آیات اور مختلف اقسام کے پھولوں پر مشتمل پینا فلیکس اسکرینیں ، اسپاٹ لائیٹیں اور LEDاسکرین بھی لگائی گئی تھی جن کے باعث پنڈال کی خوبصورتی دوبالا ہوگئی
شرکائے محفل  نعرہ تکبیر اللہ اکبر ، نعرہ رسالت یارسول اللہ ، نعرہ حیدری یا علی لگا تے رہے اور سبحان اللہ ماشاء اللہ کی صدائیں بلند کرتے رہے 
محفل میں کیف و سرور، رنگ نور کی برسات ہوتی رہی اور شرکاء اپنے قلوب و اذہان کو منور کرتے رہے
کراچی ۔۔۔8، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 12ربیع الاول جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں گزشتہ شب ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پُر نور ’’محفل ذکر مصطفی ‘‘منعقد ہوئی جس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی جبکہ ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں اور قوال حضرات نے بار گاہِ رسالت  میں گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ ذکر مصطفی کی محفل میں معروف عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی ، ممتاز عالم دین علامہ عباس کمیلی اور معروف عالم دین امیر عبد اللہ فاروقی نے آپ کی سیرت پر روشنی ڈالی جبکہ محفل میں علامہ ظہیر عباس عابدی ، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے صدر علامہ مرزایوسف حسین ، متحدہ بین المسلمین کے سینئر نائب صدر مولانا اسد دیو بندی ، مولانا علی کرار نقوی ، مولانامرتضیٰ خان ، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی ، دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن یحییٰ عطاری ، عمران عطاری ، معراج عطاری ، مفتی عبد العلیم قادری ، علامہ سید عون محمد نقوی ، علامہ قاری مصباح الحق ، علامہ مولانا پیر رفیق ، علامہ پیر سید عاشق حسین اور دیگر علماء نے شرکت کی ۔محفل میں ملکی و بین الاقوامی نعت خواں حضرات الحاج محمد اویس رضا قادری ، الحاج صدیق اسماعیل ، جنید جمشید ، الحاج سعید ہاشمی ،قاری وحید ظفر قاسمی ، محترمہ تابندہ لاری حافظ نعمان طاہر ، نعیم عباس روفی ،محمد راشد اعظم ، محمدناصریامین ، محمد ریحان قریشی ، مکرم علی خان ، شفیق احمد ، یاسر عباس ،عبد الحمید رانا سہروردی ، اسد ایوب ،ذو الفقار علی حسینی ، سید ریحان قادری اور محترمہ سیدہ ثناء نے اپنے اپنے مخصوص لہجے اور انداز میں بارگاہِ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے جبکہ ارمان اسلم جانی و ہمنوازماں ذکی تاجی و ہمنوا ، فرید ایاز و ابو محمد و ہمنوا کے علاوہ امجد فرید صابری و ہمنوا نے بھی اپنے کلام پیش کئے ۔ اس موقع پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون ،ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر فاروق ستار ، انیس احمدقائم خانی، ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،محترمہ نسرین جلیل، رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین ، حق پرست وزراء ، ارکان اسمبلی سمیت عاشقان رسول ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے ۔محفل ذکر مصطفی کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں شامیانہ اور قناطیں لگاکر بڑا اور خوبصورت پنڈال بنایا گیا تھا جس کے سامنے لکڑی کے دلکش کام سے محرابیں اور گنبد بناکر منفر د اسٹیج تیار کیا گیا تھا جو اسلامی تاریخ کی ترجمانی کررہا تھا ، اسٹیج کے درمیان میں ’’محفل ذکر مصطفی ، متحدہ قومی موومنٹ ‘‘ جلی حروف میں تحریر تھا ۔ پنڈال میں مرد ، خواتین کیلئے قالین بچھا کرفرشی نشستوں کا علیحدہ علیحدہ اہتمام کیا گیا تھا۔ پنڈال کے اطراف میں خانہ کعبہ ، مسجد نبوی  ، قرآنی آیات اور مختلف اقسام کے پھولوں پر مشتمل پینا فلیکس اسکرینیں ، اسپاٹ لائیٹیں اور LEDاسکرین بھی لگائی گئی تھی جن کے باعث پنڈال کی خوبصورتی دوبالا ہوگئی اور اس میں اسلامی شعار اور عکاسی کی نمایاں جھلک دکھائی دی جبکہ سردی اور ٹھنڈ سے بچاؤ کیلئے شرکاء کے درمیان میں درجنوں لیمپ ہیٹر رکھے گئے تھے ۔ذکر مصطفی کی محفل کے لئے مکا چوک کے علاوہ دیگر آنے والی سڑکوں پر بڑے محرابی و آرائشی گیٹ لگائے گئے تھے جو برقی قمقموں سے جھلملا رہے تھے ۔حق پرست وزراء ، ارکان اسمبلی اور ایم کیوایم کے دیگر ذمہ داران نے ہدیہ نعت اور سرکار دو عالم  کی سیر ت طیبہ پر روشنی ڈالنے کیلئے اسٹیج پر آنے والے نعت خواں حضرات اور علماء کرام کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کی دلی مبارکباد پیش کی ۔محفل ذکر مصطفی صبح5بجے تک بلاتوقف جاری رہی اس دوران شرکائے محفل  نعرہ تکبیر اللہ اکبر ، نعرہ رسالت یا رسول اللہ اور نعرہ حیدری یا علی کے نعرے لگا تے رہے اور نعتیہ اشعار پر سبحان اللہ اور ماشاء اللہ کی صدائیں بلند کرتے رہے ، محفل میں کیف و سرور، رنگ نور کی برسات ہوتی رہی اور شرکاء ذکر مصطفی  سے اپنے قلوب و اذہان کو منور کرتے رہے ۔ محفل ذکر مصطفی میں اسٹیج پر آنے والے نعت خواں حضرات اور علمائے کرام نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جشن عیدمیلا د النبی کی دلی مبارکباد بھی پیش کی محفل ذکر مصطفی کے اختتام پر سماع خوانوں نے رنگ پڑھا بعدازاں حق پرست صوبائی وزیر عبد الحسیب نے خشوع و خضوع کے ساتھ دعاکرائی جس میں حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، بیماروں کی صحت یابی ،ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، شہر اور ملک میں امن و امان کے قیام ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ 
اللہ تعالیٰ نے متحدہ قومی موومنٹ کو یہ اعزازبخشاہے کہ دینی جذبے اور مسلم امہ کے اتحاد کا سب سے بڑا مظاہرہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے ہوتا ہے، علامہ تنویر الحق تھانوی 
ذکر مصطفی  کی پررونق محفل کو جس طریقے سے سجایا گیا ہے وہ تمام مکاتب فکر کے علماء اور مسلمانوں کو ایک مرکز پر جمع ہونے کی ایک مرتبہ پھر دعوت ہے ، علامہ عباس کمیلی 
مسجد نبوی میں آپ  نے غیر مسلموں کو ٹھہرایا اسی طریقے سے جناب الطاف حسین تمام لوگوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں ، علامہ امیر عبد اللہ فاروقی 
ایم کیوایم کے زیر اہتمام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد پرنور محفل ذکر مصطفی کے شرکاء سے علمائے کرام کا خطاب 
کراچی ۔۔۔08، فروری 2013ء 
ممتاز عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفی معلم اخلاق بنا کر بھیجے گئے اور آپ  دنیا میں سیر ت ، کردار اور اخلاق سدھارنے کیلئے آئے ، ذکر رسول ذکر مصطفی ہے ولادت  کا ذکر کریں گے تو ثوا ب ہی ثواب ہوگا ۔اللہ تعالیٰ نے متحدہ قومی موومنٹ کو یہ شان عطا فرمائی ہے کہ دینی جذبہ اور مسلم امہ کے اتحاد کا سب سے بڑا مظاہرہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے ہوتا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم کیوایم کے زیر اہتمام ربیع الاول کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ روح پرو ر محفل ذکر مصطفی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ محفل ذکر مصطفی میں علامہ عباس کمیلی اور علامہ امیر عبدا للہ فاروقی نے بھی آپ کے حیات طیبہ پر روشنی ڈالی ۔ مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا کہ حضور اکرم کو اللہ تعالیٰ نے دنیا میں رحمت اللعالمین بناکربھیجا ، یہ بات بالکل واضح ہے کہ آپ دنیا میں آئے تو آپ  نے اعلان فرمایا کہ مجھے دنیا میں اس لئے بھیجا گیا ہے کہ میں لوگوں کے اخلاق ، سیرت و کردار کو بہتر بناؤں ۔ انہوں نے کہاکہ آج ہمیں افسوس ہوتا ہے کہ دنیا کے نام پر دنیا بنانا تو ہم نے سنا اور دیکھا تھا لیکن دین او ر مذہب کے نام پر دنیا کمانے سے بڑھ کر کوئی بدترین مثال نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ حضور اکرم نے فرمایا ’’نیک آدمی کی صحبت ایسی ہے جیسے عطر اور مشک کا ملاپ اور برے آدمی کی صحبت بھٹی جھوکنے اور آگ جلانے والے کے مترادف ہے ، آج چودہ سوسال بعد یہ نصیحت آج بھی ہے ، اللہ تعالیٰ نے اس میں چودہ سو سال بعد بھی افادیت رکھی ہے اور بتا دیا ہے کہ ہم اور آپ نیک صحبتیں اختیار کریں اور بری صحبتوں سے بچیں ۔انہوں نے کہاکہ حضور اکرم کی یہ حدیث مشعل راہ ہے یعنی ہم اپنی صحبتیں اچھی کریں ، دوست ایسے بنائیں جو خیر خواہ اور بھلائی رکھنے والے ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ یوں تو سب سیاسی جماعتیں، پارٹیاں اور ان کے قائدین اور کارکنان ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ ہمیں متحدہ قومی موومنٹ کے علاوہ سچائی کسی اور جماعت کے اندر نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے بتایا کہ میرے تایا مولانا عزیز الحق مرحوم ڈپٹی سیکریٹری کے عہدے پر تھے ، میں فخریہ بتا رہا ہوں کہ عزیز آبا د ان ہی کے نام پر ہے ، انہوں نے یہاں مساجد قائم کیں ، وہ شریعت کے پابند تھے اور علی گڑھ یونیورسٹی سے پڑھے ہوئے تھے ۔انہوں نے کراچی ، کوئٹہ او ر ملک بھر میں بے گناہ افراد کی شہادتوں پر ان کی مغفرت اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور عافیت کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی ۔
علامہ عباس کمیلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور اکرم نے دلوں کو جوڑا تھا ، آپ  سے پہلے مکہ کے حالات ایسے تھے جیسے آج ہیں ، اسی طرح سے ڈکیتیاں ، چوریاں ہوتی تھیں ، جاگیردارانہ نظام تھا ، کرپشن انتہاء کو تھی ، غریب کو جینے کا حق نہیں تھا ، معاشرے میں دولت ہی معیار تھا ، عزت کا معیار دولت ، طاقت اور قوت تھی ، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں تھا ، مظلوم کو جینے کا حق نہیں تھا ، خون کی ندیاں بہتی تھی ، روز لاشوں کے انبار لگتے تھے اور ایسے میں اللہ تعالیٰ کا یہ آخری رسول رحمت اللعالمین رسالت  ہوتا ہے اور اس نے دو ر جاہلیت کے دور کی تقدیر بدل دی ۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ ، سنی، بریلوی ، وہابی یہ فرقے ہر ممالک میں ہیں وہاں یہ قتل و غارتگری کیوں نہیں ہے وہاں تو سب شیر و شکر ہیں سب بھائی بھائی ہیں اور یہاں یہ تفرقہ اور سازشیں تصادم کرانے کیلئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شیعہ و سنی علماؤں کو قتل کیاجارہا ہے ، تیسری قوت ہے جو یہ قتل و غارتگری کررہی ہے ، فرقہ وارانہ نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں اور مسلمانوں کو لڑانے کی سازش کی جارہی ہے ، یہ ساری سازشیں ملک کو دولخت کرنے کیلئے ہیں لہذا اس مبارک محفل میں ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم کسی سازش کاشکار نہیں ہوں گے کیونکہ یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں اور یہ نہیں تو کچھ بھی ہے ہمیں اس ملک کو بچانا ہے ۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کو جشن عید میلاد النبیاور روح پرور محفل کے انعقاد پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ جس طریقے سے اس عظیم الشان محفل کوسجایا گیا ہے وہ تمام مکاتب فکر کے علماء اور مسلمانوں کو ایک مرکز پر جمع ہونے کی ایک مرتبہ پھر دعوت ہے ۔
علامہ امیر عبد اللہ فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرور کائنات حضرت محمد مصطفی سراپائے رحمت تھے ، خانہ کعبہ کی تعمیر کا شرف بھی آپ  کوحاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ آقائے رحمت  کا پیغام انسانیت ہے ، مسجد نبوی میں آپ  نے غیر مسلموں کو ٹھہرایا اسی طریقے سے جناب الطاف حسین تمام لوگوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں اورجناب الطاف حسین اسلام کے بے باک سپاہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جو اسی طریقے سے محافلِ ذکر مصطفی  منعقد کرتی ہے ، اللہ تعالیٰ ایم کیوایم کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور ایم کیوایم کو اسی طریقے سے شاد و آباد رکھے ۔انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔ 
 
جامعہ بنوریہ سے منسلک علماء کے قتل پر ایم کیوایم کااظہار مذمت 
کراچی میں قتل اور دہشت گردی کی کارروائیاں ایک سازش کے تحت کرائی جارہی ہیں ، رابطہ کمیٹی 
ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کو قتل و غارتگری کی آگ میں جھونکا جارہا ہے 
کراچی میں فساد کی صورتحال پیدا کرنے کیلئے علمائے کرام ، دینی مدارس کے طلبہ اور دیگر شہریوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر چن چن کر قتل کیاجارہا ہے 
کراچی میں کی جانے والی گھناؤنی سازشوں کو سمجھیں اور ان ناپاک سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں 
تمام فقہوں اور مسلکوں کے ماننے والوں ، تمام نسلی و لسانی اکائیوں اور برادریوں سے ایم کیوایم کی اپیل 
کراچی ۔۔۔8، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں علمائے کرام ، دینی مدارس کے طلبہ ، ایم کیوایم سمیت دیگر جماعتوں کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر مختلف شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں قتل اور دہشت گردی کی یہ کارروائیاں ایک سازش کے تحت کرائی جارہی ہیں اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کو قتل و غارتگری کی آگ میں جھونکا جارہا ہے ۔ کراچی میں ایک فساد کی صورتحال پیدا کرنے کیلئے علمائے کرام ، دینی مدارس کے طلبہ اور دیگر شہریوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر چن چن کر قتل کیاجارہا ہے اور گزشتہ دنوں جامعہ بنوریہ سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کا بہیمانہ قتل بھی اسی سازش کا حصہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے علماء کے قتل پر جامعہ بنوریہ اور اس سے منسلک دینی مدارس کے علماء اور طلبہ سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور تمام فقہوں اور مسلکوں کے ماننے والوں ، تمام نسلی و لسانی اکائیوں اور برادریوں سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں کی جانے والی گھناؤنی سازشوں کو سمجھیں اور ان ناپاک سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور شہر کو سفاک دہشت گردوں سے نجات دلانے کیلئے بھر پور اور مؤثر اقدامات کئے جائیں ۔ 
 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست صو بائی وزیر سیدشعیب بخاری ایڈوکیٹ کی علالت پر جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش
حق پرست عوام اور کارکنان اللہ تعالیٰ کے حضورسید شعیب بخاری ایڈوکیٹ کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں، الطاف حسین کی اپیل
لندن: ۔۔۔8، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست صو بائی وزیر سیدشعیب بخاری ایڈوکیٹ کی علالت پر گہری تشویش کا اظہا کر تے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے تمام حق پرست عوام ،ماؤں ، بہنوں، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضورسید شعیب بخاری ایڈوکیٹ کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ 
 
۔29برسوں سے طلبہ یونینز پر پابندی سے پاکستان پڑھی لکھی اور باشعور نوجوان قیادت سے محروم ہوچکا ہے
عوام ملک میں بہتر تبدیلی چاہتے ہیں جو صرف باشعور نوجوان طلباء ہی لاسکتے ہیں، طلباء یونینز کو فی الفور بحال کیا جائے
اے پی ایم ایس او کاطلبہ یونینز کی بحالی کے لیے صدر زرداری ، وزیر اعظم و دیگر سے مطالبہ
کرا چی :۔۔۔8، فروری 2013ء 
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ نے کہا ہے کہ 9اور 11فروری 1984پاکستان کی طلباء تاریخ میں وہ سیاہ ترین ایام ہیں کہ جب آمرِ وقت جنرل ضیاء الحق نے پنجاب اور سندھ بھر میں طلبہ یونینز پر پابندی عائد کرکے انھیں انکے بنیادی حق سے محروم کیا۔ ایک بیان میں مرکزی کابینہ نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے وقت بھی طلبہ کا کردار مثالی رہا اورطلبہ یونینز پر پابندی لگنے سے قبل تک بھی طلبہ یونینز سے ہی لوگ نکل کر مختلف ایوانوں تک پہنچتے تھے جس سے اس ملک کو بہتر قیادت میسر آتی رہی تاہم گزشتہ 29 برسوں سے طلبہ یونینز پر پابندی سے پاکستان پڑھی لکھی اور باشعور نوجوان قیادت سے محروم ہوچکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان پر فرسودہ و آزمائے ہوئے لوگوں اور موروثی کلچر کی حکمرانی چلی آرہی ہے۔ اراکین مرکزی کابینہ نے کہا کہ بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بھی زمانۂ طالبعلمی میں محض 25 برس کی عمرسے تحریک کا آغاز کیا تھاکہ جس کی روشنی آج پاکستان سمیت دنیا کے طول و عرض میں پوری آب و تاب کے ساتھ پھیل رہی ہے ،پاکستان کے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام آج گزشتہ 65 برسوں سے آزمائے ہوئے فرسودہ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں اور وہ اس ملک میں بہتر تبدیلی چاہتے ہیں کہ جو صرف باشعور نوجوان طلباء ہی لاسکتے ہیں۔اراکین مرکزی کابینہ نے حکومت سے سوال کیا کہ اگر انھوں نے بلدیاتی نظامِ حکومت کو ایک آمر کا عمل بتاکر اسے ختم کیا تو اپنے اعلان کے باوجود ایک آمر کی جانب سے طلبہ یونیز پر لگائی جانے والی پابندی کو ختم کیوں نہیں کرتے؟ اراکین مرکزی کابینہ نے صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس غیر جمہوری اور آمرانہ عمل کا عملی خاتمہ کرکے طلبہ کو ملک کی عملی سیاست میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کریں تاکہ پاکستان کو نوجوان و باشعور پڑھی لکھی قیادت میسر آئے اور ملک سے موروثی سیاست، بد امنی ، کرپشن، دہشت گردی و دیگر بحرانوں کا خاتمہ ہو۔
 
سینئروکیل ایم ایم طارق ایڈووکیٹ کوفائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے واقعے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
سینئر وکیل ایم ایم طارق ایڈووکیٹ کے قتل کا فی الفورنوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔8، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلستان جوہرمیں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے سینئروکیل ایم ایم طارق ایڈووکیٹ کوفائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے شہرکاامن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ایم ایم طارق ایڈووکیٹ کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سزادی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی دشمن قوتیں سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کے معصوم شہریوں اوراہم سیاسی ،سماجی ومذہبی شخصیات کو قتل وغارت گری کانشانہ بنارہی ہیں اوراب تک ڈاکٹرز،پروفیسرز،انجینئرز،وکلاء ،علمائے کرام اورمعصوم شہریوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کودہشت گردی کانشانہ بنایاجاچکاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہائی کورٹ کے سینئروکیل ایم ایم طارق ایڈووکیٹ کابہیمانہ قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے ایم ایم طارق ایڈووکیٹ کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مقتول کواپنی جورارحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ۔رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ سینئر وکیل ایم ایم طارق ایڈووکیٹ کے قتل کافی الفور نوٹس لیاجائے اورقتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔
 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ لوگ جلد از جلد ملک کو 2 فیصد جاگیر داروں ، وڈیروں اورکرپٹ لوگوں سے نجات دلا دیں اور ملک کو حقیقی معنوں میں آزاد کرایا جا سکے ۔ رانا افتخار احمد 
گوجرانوالہ ۔۔۔۔۔8 فروری، 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ گوجرانوالہ زون کے زیر اہتمام ضلعی آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر رانا افتخار احمدنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان تحریکی کاموں میں مزید تیزی لاتے ہوئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ لوگ جلد از جلد ملک کو 2 فیصد جاگیر داروں ،وڈیروں اورکرپٹ لوگوں سے نجات دلا دیں اور ملک کو حقیقی معنوں میں آزاد کرایا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک کی تمام کاوشیں اور کوششیں صر ف اور صرف ملک کے غریب ، مظلوم اور محروم افراد کے حقوق کے حصول کے لئے ہیں ۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس قائد کے پیرو کار ہیں کہ جس نے قربانی کا سلسلہ اپنے گھر سے شروع کیا ، ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ جب بھی تحریک کو ہمارے خون کی ضرورت پڑی تو ہم کسی صورت پیچھے نہیں رہیں گے۔اس موقع پر ضلعی صدر نے ضلع گوجرانوالہ کی تحریکی ذمہ داریوں کو آٹھ حصوں میں تقسیم کیا ۔ س موقع پر ضلعی صدرنے تنظیمی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تنظیمی کام کو مزید تیز کیا جا ئے اس موقعہ پر ایم کیو ایم ضلع گوجرانوالہ کے تمام ذمہ داران بھی موجود تھے ۔
 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کا نظریہ حق و صداقت پر مبنی نظریہ ہے۔ محمد شریف 
حق پرستی کی راہ کا انتخاب آسان ہوتاہے مگر اس حق و سچ کی راہ پر چلنا دشوار ہوتا ہے 
حیدرآباد۔۔۔۔۔8 فروری2013ء
متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد زون کے انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا نظریہ حق و صداقت پر مبنی نظریہ ہے اور آج ملک بھر سے مظلو م و محکوم عوام کا قائد تحریک کی قیادت میں متحد ہونااس بات کی واضح دلیل ہے ۔انہوں نے کہاقائد تحریک وہ شخصیت ہیں جو ملک کی مظلوم ومحکوم عوام کو اس کا جائز حقوق دلوانے کیلئے کئی سالو ں سے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں اور اسی حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں جلا وطنی کی زندگی گزاررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قو می موومنٹ کا مقصد ملک بھر کے غریب و مظلوم عوام کو ملک میں 65سالوں سے رائج فرسودہ و جاگیر دارانہ نظام سے نجات دلانا ہے اور ایک ایسا نظام قائم کرنا ہے جس میں عدل وانصاف پر مبنی معاشرے قائم ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک اورمتحدہ قو می موومنٹ کسی بھی طبقہ کو اپنا غلام ہرگز نہیں بنانا چاہتے بلکہ وہ تمام طبقات کو بلا امتیاز رنگ ونسل زبان و مذہب یکساں حقوق کے حصول پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم حق پرستی کی تحریک ہے اور حق پرستی کی راہ کا انتخاب آسان ہوتا ہے مگر اس حق و سچ کی راہ پر چلنا دشوار ہوتاہے مگر ایسے راستہ پر گامزن ہوکر ہی ہم اپنی نسلوں اور اس پاک دھرتی کے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں ۔ 
 
ایم کیو ایم ایک نظریہ کا نام ہے جسے طاقت کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ فرید احمد خان 
میرپورخاص۔۔۔۔۔8 فروری، 2013ء
ایم کیو ایم ایک نظریہ کا نام ہے جسے طاقت کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہارایم کیو ایم میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمدخان نے میرپورخاص کے سیکٹرز انچارجز سے زونل آفس پر اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر جوائنٹ زونل انچارجز عارف مہاجر ، احمد رضا خان ودیگر اراکین زونل کمیٹی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ حق پرستی کراچی سے نکل کر پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے اور وطن عزیز کے غریب اور مظلوم عوام قائد تحریک جناب الطاف حُسین کو اپنا نجات دہندہ تسلیم کرچُکے ہیں کیونکہ قائد تحریک نے ہمیشہ غریب ومظلوم عوام کے حقوق کے لئے آواز حق بلند کی ہے۔انہوں نے سیکٹرز کے ذمہ دارن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت آپہنچا ہے کہ اب ہمیں قائد تحریک کے نظریہ حق پرستی اور فکر وفلسفے کوپھیلانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے اپنی کوششوں کو تیز تر کرنا ہوگا تاکہ اس ملک میں جلد ازجلد ایک مثبت انقلاب برپا ہو اور ملک میں رائج مورثی سیا ست، جاگیردارانہ، وڈیرانہ اورسرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ ہو اور لوگوں کو تمام تر بنیادی حقوق حاصل ہوں۔ 
 
*****

1/14/2025 12:32:11 AM