Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیرا ہتمام’محفل ذکر مصطفی‘ 7فروری2013ء بروز جمعرات جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوگا


 Posted on: 2/6/2013 1
ایم کیوایم کے زیرا ہتمام’’محفل ذکر مصطفی‘‘ 7فروری2013ء بروز جمعرات جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوگا
محفل ذکر مصطفی میں ملک کے معروف علماء کرام سیر ت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے اوربین الاقوامی نعت خواں حضرات گلہائے عقید ت پیش کر یں گے
محفل ذکر مصطفی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں ،رابطہ کمیٹی کی حق پرست عوام وکارکنان سے اپیل 
کراچی:۔۔۔6فروری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیرا ہتمام ’’ عید میلاالنبی‘‘ کے سلسلے میں 7فروری2013ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء رات 8:00بجے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں محفل ذکر مصطفی کی روح پرور محفل کا انعقاد وہوگا ۔جس میں ملک کے معروف علماء کرام سیر ت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے اوربین الاقوامی نعت خواں حضرات بارگاہ رسا لت  میں گلہائے عقید ت پیش کر یں گے ۔ محفل ذکر مصطفی کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہیں ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ روح پرور محفل میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں ۔ 
 
حق پرست صوبائی مشیر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی میت پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح ای کے۔۶۰۴کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ لائے جائے گی 
مرحوم کی نمازجنازہ بعد نماز ظہر اصغر علی شاہ اسٹیڈیم نارتھ ناظم آبادمیں ادا کی جائے گی
کراچی:۔۔۔6،فروری2013ء
گزشتہ دنوں ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی،حق پرست صوبائی مشیر اورپاکستان کے ممتاز آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کی میت پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح EK-604 کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ پرلائے جائے گی ۔مرحوم کی نمازجنازہ بعدنماز ظہر اصغر علی شاہ اسٹیڈیم نارتھ ناظم آبادمیں ادا کی جائے گی ۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام اورکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹر محمد شاہ کی نمازجنازہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔دریں اثناء ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کا جسد خاکی ان رہائش گاہ بلاک ایف مکان نمبر 57عقب فتح پارک نارتھ ناظم آباد سے دوپہر ایک بجے اُٹھایا جائے گا ۔
 
ایم کیوایم کی سینٹرل ایگز یکٹو کونسل کے رکن کرنل ایل کے ٹریسلر کی بھابھی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس 
لندن:۔۔ ۔۔ 6،فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سینٹرل ایگز یکٹو کونسل کے رکن اور ایم کیوایم سینٹر ل پنجاب کے سینئر نائب صدر کرنل ایل کے ٹریسلر کی بھابھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سوگوار لوا حقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفر دو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔دریں اثنا ء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بھی کرنل ایل کے ٹریسلر کی بھابھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
 
ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کورنگی سیکٹر کے زیر اہتمام جناب الطاف حسین کی درازی عمر صحت و تندرستی کے لئے دعائیہ اجتماعات کا انعقاد 
کراچی :۔۔۔۔6، فرور ی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کورنگی سیکٹر کے زیر اہتمام گزشتہ روز کیتھولک چرچ’’ Our Lady Of Lordes Church‘‘ میں کرسچن برادر ی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی کے لئے دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا ۔ جس میں چرچ کے فادر آشر نے قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کی درازی عمر صحتیابی کے لئے خصوصی دعائیں کرائیں ۔ دعائیہ اجتماع میں ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی رشید خان اور جوائنٹ انچارج گردھاری لعل ، اراکین کمیٹی سمیت کو رنگی سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ 
 
ایم کیو ایم کے سوگوار کارکنان سے جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔06فروری،2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات CCDونگ کے کارکنان فیض الاسلام اور داور کے والد اور ایم کیوایم ایلڈر ونگ، فیڈرل بی ایریا یونٹ 146 کے کمیٹی رکن جہانگیر الاسلام کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین )۔ دریں اثناء ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات CCDونگ کے کارکنان فیض الاسلام اور داور کے والد اور ایم کیوایم ایلڈر ونگ، فیڈرل بی ایریا یونٹ 146 کے کمیٹی ممبر جہانگیر الاسلام ، اکراچی مضافاتی کمیٹی خمیسو گوٹھ کے کارکن محمد عامر کے والد محمد یاسین ،سندھ تنظیمی کمیٹی لاڑکانہ یونٹ سٹی "G"کے آفس سیکریٹری عبدالرسول چنہ کے والد در محمد چنہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
 
ایم کیوایم برطانیہ کے کارکن غفر ان حمید کی والدہ کے انتقال پررابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت 
لندن:۔۔۔ ۔۔6فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم برطانیہ کے کارکن غفر ان حمید کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے سوگوارلواحقین سے دلی تعز یت و افسو س کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما ئے او ر سوگواران کو صبر جمیل کی تو فیق دے ۔ دریں اثنا ء ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے بھی غفران حمید کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور سوگوار ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
 
ڈاکٹر محمد علی شاہ پاکستان کے ممتاز آرتھوپیڈک سرجن اور کھیلوں کو وسعت دینے والی شخصیت تھی جو آج ہم سے جدا ہو گئی ہیں ،ایم کیو ایم امریکہ 
واشنگٹن ڈی سی :۔۔۔۔6،فروری 2013
ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عباد الرحمان، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی،یونٹ انچارجز، کارکنوں و ہمدردوں نے ایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی، حق پرست صوبائی مشیراور پاکستان کے ممتاز آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر محمد علی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ پاکستان کے ممتاز آرتھوپیڈک سرجن اور کھیلوں کو وسعت دینے والی شخصیت تھی جو آج ہم سے جدا ہو گئی ہیں۔ اراکین سینٹر ل آرگنائزنگ نے ڈاکٹر محمد علی شاہ کے انتقال کو ایم کیو ایم سمیت ملک و قوم کے لئے ایک عظیم نقصان قرار دیا ہے۔انہوں نے ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماءئے اور سوگوار ان کو صبر جمیل عطا کرے (آمین)۔دریں اثناء محبانِ پاکستان اوورسیز یواے ای کے آرگنائزر ہداخان و اراکین مرکز ی آرگنائز نگ کمیٹی نے بھی ڈاکٹر محمد علی شاہ کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحو م کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
 

12/22/2024 5:10:44 PM