Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین سینے میں انفیکشن اوربخار کے باعث علیل ہوگئے


 Posted on: 2/3/2013 1
قائد تحریک الطاف حسین سینے میں انفیکشن اوربخار کے باعث علیل ہوگئے 
علالت کے باعث الطاف حسین آج جنوبی پنجاب کے تنظیمی سیٹ کے اعلان کے موقع پر خطاب نہیں کریں گے
حق پرست کارکنان وعوام ، قائد تحریک الطاف حسین کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔۔3،فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین سینے میں انفیکشن اور بخار کے باعث علیل ہوگئے ہیں اور علالت کے باعث آج ایم کیوایم جنوبی پنجاب کے تنظیمی سیٹ کے اعلان کے موقع پر خطاب نہیں کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق جناب الطاف حسین انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔اپنی علالت کے باعث جناب الطاف حسین آج ایم کیوایم جنوبی پنجاب کے تنظیمی سیٹ اپ کے اعلان کے موقع پرمنعقد ہونے والے پروگرام سے ٹیلی فون خطاب نہیں کریں گے۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت وعافیت کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا ئیں کریں۔
 
صدرآصف زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک اور ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن فون کرکے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی 
پاکستان کے مختلف علاقوں اور دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ،منتخب نمائندوں، ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں نے بھی فون کرکے جناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت وتندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں کیں
لندن۔۔۔3،فروری 2013ء
مختلف سیاسی ، سماجی اور دینی شخصیات نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن ٹیلی فون کرکے قائد جناب الطاف حسین کی علالت پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے اور انکی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان نے فون کرکے صدرمملکت جناب آصف علی زرداری اور اپنی جانب سے جناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت وعافیت کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔دریں اثناء وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی ٹیلی فون کرکے جناب الطاف حسین کی علالت پر تشویش کااظہار کیا اور ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔علاوہ ازیں پاکستان کے مختلف علاقوں اور دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، منتخب نمائندوں ، دانشوروں ، صحافیوں ،ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں نے بھی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے جناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت وتندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں کیں۔
 
وفاقی وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک کی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
رحمن ملک نے صدر آصف زرداری کی جانب سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی 
موجود جمہوری حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے میں الطا ف بھائی کے کرداراور مدبرانہ قیادت کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔رحمن ملک
رابطہ کمیٹی نے بیشتر عوامی ایشوز کے حل نہ ہونے پراپنے شدیدتحفظات کااظہارکیا
رابطہ کمیٹی کا پاکستان خصوصاًکراچی میں دہشت گردی کے واقعات اورمعصوم شہریوں کے قتل پر گہری تشویش کااظہار
تمام اختلافی اموراورعوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں جلد ہی ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کی کورکمیٹیوں کامشترکہ اجلاس کیا جائیگا۔رحمن ملک
عوام کی فلاح وبہبودسے متعلق تمام حل طلب مسائل کوحل کیاجائے گا۔رحمن ملک
شہریوں کے تحفظ اوردہشت گردی کی روک تھام کیلئے مزیدمؤثراقدامات کئے جائیں گے ۔رحمن ملک
ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی، قاسم علی رضا، محمداشفاق، محمدانور، انیس ایڈوکیٹ اورافتخاراکبررندھاواشریک تھے
لندن ۔۔۔ 3 فروری 2013ء
وفاقی وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک نے آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی، قاسم علی رضا، محمداشفاق، محمدانور، انیس ایڈوکیٹ اورافتخاراکبررندھاواشریک تھے ۔ رحمن ملک نے رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے صدر آصف زرداری کی جانب سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اورانکی صحتیابی کیلئے دعاکی ۔رحمن ملک نے موجود جمہوری حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے میں جناب الطا ف حسین کے کردارکوسراہااوران کی مدبرانہ قیادت کوخراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پروفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے رابطہ کمیٹی کی جانب سے گزشتہ روزاٹھائے گئے نکات پر بھی بات چیت کی ۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کی جانب سے پیش کردہ بیشتر عوامی ایشوز کے حل نہ ہونے اوربعض متعصب عناصر کی جانب سے ان مسائل کی حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے معاملے پراپنے شدیدتحفظات کااظہارکیا۔ رحمن ملک نے رابطہ کمیٹی کویقین دلایاکہ تمام اختلافی اموراورعوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں جلد ہی ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کی کورکمیٹیوں کامشترکہ اجلاس کیا جائے گااورعوام کی فلاح وبہبودسے متعلق تمام حل طلب مسائل کوحل کیاجائے گا۔اس سلسلے میں صدرمملکت آصف علی زرداری اپنامؤثرکرداراداکریں گے ۔ رابطہ کمیٹی نے ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ سے پاکستان خصوصاًکراچی میں دہشت گردی کے واقعات اورمعصوم شہریوں کے قتل پر اپنی گہری تشویش اوراس حوالے سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی سے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے یقین دلایاکہ حکومت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اوردہشت گردی کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے اوراس سلسلے میں مزیدمؤثراقدامات کئے جائیں گے۔ 
 
پنجاب کا کوئی ضلع یا تحصیل ایسی نہیں جہاں ایم کیوایم کا تنظیمی ڈھانچہ موجودنہ ہو ،ایم کیوایم کو کراچی تک محدود رکھنے  کیلئے شہر میں حالات خراب کئے جارہے ہیں ، ڈاکٹر فاروق ستار 
ملتان میں ایم کیوایم جنوبی پنجاب کمیٹی کی تشکیل نو اور عہدیداران کے ناموں کے اعلان کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب اور پریس بریفنگ 
ملتان۔۔۔3، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم جنوبی پنجاب کمیٹی کے صدر ، سینئر نائب صدور ، نائب صدور ، سیکریٹری جنرل ، جوائنٹ سیکریٹریز ، سیکریڑ ی اطلاعات ، فنانس سیکریٹری ، آفس سیکریٹری سمیت 19رکنی کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ اعلان ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے ملتان میں ایم کیوایم جنوبی پنجاب کی تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدہ بڑے اجتماع میں کیا ۔ تنظیم نو کے مطابق ایم کیوایم جنوبی پنجاب کمیٹی کے صدر شمشاد جعفری ، سینئر نائب صدور رانا ابو بکر ، رائے خالد ، نائب صدور جاوید چیمہ ، عمران گاڈی ، فرقان مغل ، سیکریٹری جنرل ادریس جامی ، جوائنٹ سیکریٹریز علی عمران سہروردی ، میجر (ر) جاوید حسین ، راؤ تسلیم ، سیکریٹری اطلاعات راؤ خالد ، فنانس سیکریٹری قاسم رضوی ، آفس سیکریٹری ندیم مراز جبکہ اراکین میں محترمہ فرخندہ ، رحمت اللہ وڑائچ ، سکندر گوپانگ ، زاہد بخاری ، جاوید اختر اور راشدہاشمی شامل ہیں ۔ جنوبی پنجاب کمیٹی کی تشکیل نو کے اجتماع کے شرکاء سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ نظام اور موروثی سیاست ہے جسے ختم کرکے ہی ملک میں حقیقی انقلاب برپا کیاجاسکتا ہے، ایم کیوایم پاکستان سے کرپٹ پولیٹیکل کلچر اور اسٹیٹس کو کا خاتمہ چاہتی ہے اسی لئے جب بھی ایم کیوایم نے اپنی جدوجہد کا دائرہ ملک گیر سطح پر بڑھانے کی کوشش کی تو اسٹیبلشمنٹ کے وہ عناصر جو ملک سے اسٹیٹس کو اور کرپٹ فیوڈل سیاسی کلچر کا خاتمہ نہیں چاہتے اور جن کاکرپٹ جاگیرداروں اور وڈیروں سے گٹھ جوڑ ہے انہوں نے ہمیشہ مختلف ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم کا راستہ روکنے کی کوشش کی ، اس مقصد کیلئے کبھی پختون مہاجر ، کبھی سندھی مہاجر اور کبھی پنجابی مہاجر یا کبھی بلوچ مہاجر فساد کرانے کی کوشش کی گئی ، سازشوں کے تحت قتل و غارتگری کرائی گئی اور عوام کو ایم کیوایم سے بدظن کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے گئے جبکہ ایم کیوایم کو کراچی تک محدود رکھنے کیلئے شہر میں حالات خراب کئے جارہے ہیں لیکن یہ ایم کیوایم کے پیغام اور قائد تحریک الطاف حسین کے فکرو فلسفہ کی سچائی ہے کہ تمام تر سازشوں کے باوجود ایم کیوایم کو ختم نہیں کیا جاسکا اور ایم کیوایم کا پیغام کراچی سے نکل کر ملک اور قبائلی علاقوں میں بھی پھیل رہا ہے ۔بعدازاں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ آج پنجاب کا کوئی ضلع یا تحصیل ایسا نہیں ہے کہ جہاں ایم کیوایم کا تنظیمی ڈھانچہ نہ ہو ، اب پنجاب کے نئے تنظیمی ڈھانچے کے تحت اپر پنجاب کا مرکز اسلام آباد ، سینٹرل پنجاب کا مرکز لاہور اور جنوبی پنجاب کا مرکز ملتان ہوگا جبکہ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت اب پنجاب کے ہر حصہ کا علیحدہ صدر ، نائب صدور ، علیحدہ جنرل سیکریٹری اور دیگر عہدیداران اور ہرحصہ کی علیحدہ کمیٹی ہوگی اور پنجاب کے تینوں حصوں کے مرکزی صدور اور کمیٹیاں مرکز کو جوابدہ ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے ضلعوں اور تحصیلوں میں نچلی سطح پر ایم کیوایم کا تنظیمی کام جس تیزی سے پھیل رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے ہمیں اس بات کی قوی امید ہے کہ انشاء اللہ ایم کیوایم آئندہ عام انتخابات میں حیران کن نتائج دے گی ، ایم کیوایم کا فکر و فلسفہ کھلی کتاب کی مانند ہے اور ایم کیوایم کے دروازے ملک بھر کے عوام کیلئے کھلے ہیں ، ایم کیوایم زبانی نہیں عملی انقلاب اور حقیقی تبدیلی کیلئے جدوجہد کررہی ہے لہٰذا ملک میں تبدیلی کی مثبت سوچ رکھنے والا ہر شخص ایم کیوایم کے منشور کا مطالعہ کرکے ایم کیوایم میں نہ صرف شامل ہورہا ہے بلکہ اس کی جدوجہد کا عملی حصہ بھی بن چکا ہے ۔ انہوں نے پنجاب کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے منشور ، اغراض و مقاصد کو پڑھ کر ان پر غور کریں اور ذہن و دل سے قبول کرے تو ایم کیوایم میں شامل ہوجائیں کیوں کہ ایم کیوایم ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے اور ملک کے فرسودہ نظام کو بدل سکتی ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ملک میں 65برس سے پاکستان کی سیاست میں ڈرامہ ہورہا ہے ، انتخابات میں جو جیت گیا اسے وزیر جو ہار گیا اسے مشیر اور جو بچ گیا اس کو سفیر بناکر بیرون ملک بھیج دیا جاتا ہے ۔
 
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔۔3فروری2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برا بر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
 
پنجاب میں رہنے والے پنجابی اورسرائیکی کارکنان تحریک کا ہراول دستہ ثابت ہوں گے، کنور نوید جمیل
پنجاب کے مختلف زونز سے آئے ہوئے ذمہ داران اور شعبہ پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ داران سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں گفتگو 
کراچی۔۔۔۔3 فروری، 2013ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنورنوید جمیل نے کہا ہے کہ ایک وقت آئیگا کہ پنجاب میں رہنے والے پنجابی اورسرائیکی کارکنان تحریک کا ہراول دستہ ثابت ہوں گے ملک بھر کی عوام کی طرح پنجاب میں رہنے والے لاکھوں حق پرست بھی جناب الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔یہ بات انہوں نے پنجاب کے مختلف زونز سے آئے ہوئے ذمہ داران اور شعبہ پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ داران سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ملاقات میں اراکین رابطہ کمیٹی ،شاہد لطیف ، گلفراز خان خٹک ، شعبہ پنجابی سرائیکی آرگنائیزنگ کمیٹی کے انچارج خالد اعوان اور اراکین، پنجاب سے آئے ہوئے ذمہ داران ا راکین سینٹر ل پنجاب فنانس سیکرٹری ہاشم رضا ، سینئر نائب صدر اپر پنجاب ذوالفقار ، نائب صدر ڈسٹرکٹ فیصل آباد ، علی حسنین ، اے پی ایم ایس او صدر ملتان محترمہ ماہ نور ، انچارج سینٹرل پنجاب شعبہ خواتین محترمہ سلم منیر ،اراکین سینٹرل پنجاب شعبہ خواتین بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہاکہ آج اگر ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں رائج فرسودہ کرپٹ نظام اور دو فیصد مراعات یافتہ جاگیر دارانہ طبقے کی موروثی سیاست سے نجات حاصل کی جائے تو اس کے لئے عملی جدوجہدکرنا ہوگی اگر ہم اب بھی نہ جاگے تو ہماری آنے والی نسلیں بھی جاگیر داروں اور وڈیروں کی غلام ہی رہیں گی اور اس غلامی سے نجات کے لیئے پاکستان میں رہنے اٹھانوے فیصد پسے ہوئے غریب و متوسط مظلوم عوام قائدتحریک الطاف حسین کی آوازانقلاب پر لبیک کہتے ہوئے ظالم جاگیردار وڈیروں سے جان چھڑا سکتے ہیں۔ اس موقع پرپنجاب کے مختلف زونوں سے آئے ہوئے ذمہ داران نے پنجاب میں ایم کیو ایم کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ 
 
نشتر کالونی میں زیر تعمیر عمارت گرنے کے نتیجے میں 2افراد کے جاں بحق ومتعددافرادکے زخمی ہونے پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
حکومت پنجاب سے مطالبہ زیر تعمیر عمارت گرنے کا نوٹس لے اور اس میں ملوث ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے 
کراچی۔۔۔۔3 فروری، 2013ء
ایم کیوایم حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں زیر تعمیر عمارت گرنے کے نتیجے میں 2افرادکے جاں بحق ومتعددافرادکے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیر تعمیر عمارت گرنے کا نوٹس لے اور اس میں ملوث ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ایک بیان میں اراکین قومی اسمبلی نے جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے۔(آمین)
 
بروہی برادری کی معزز شخصیات کی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد سے متاثرہوکر اپنی برادری کے سیکٹروں افرادکے ہمراہ ایم کیوایم میں شمولیت 
ایم کیوایم کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کے بجائے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،یوسف شاہوانی
حق پرستی کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے،معزز شخصیات بروہی برادری
کراچی۔۔۔۔3 فروری، 2013ء
سکھر سے تعلق رکھنے والی بروہی برادری کی معزز شخصیات نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد سے متاثرہوکر اپنی برادری کے سیکٹروں افرادکے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ کی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو سے متصل خور شید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پرایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے جوائنٹ انچارج غازی صلاح الدین ، رکن سید سلیم اختر ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان عظیم دانش اور عاشق حسین اسدی بھی موجود تھے۔ رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہنوانی سے ایم کیوایم میں شمولیت کرنے افراد سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم وڈیروں ، جاگیرداروں او رسرداروں کے بجائے غریب اور متوسط طبقے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کوایوان میں پہنچاکر انقلاب پہلے ہی بر پا کر چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کے بجائے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم کا پیغام پورے ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اب ملک میں غریب متوسط طبقے تعلق رکھنے والے افراد کی حکمرانی کا دن دور نہیں ہے ۔ایم کیوایم شمولیت اختیار کرنے والے افراد نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ پیغام کو پھیلانے کیلئے اپنی عملی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس جدوجہد میں اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ اس مو قع پر بروہی برادری کی شخصیات نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے حق پرست رکن سندھ سید منظر امام سمیت دیگر شہدا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ 
 
سندھ کے نامور ادیب ، عالم ، مترجم ، صحافی ، ناول نگار اور دانشور سراج الحق میمن کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس 
الطاف حسین کا مرحوم کو ان کی ادبی ، صحافتی خدمات پر زبردست خراج عقیدت
لندن۔۔۔3، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سندھ کے نامور ادیب ، عالم ، مترجم ، صحافی ، ناول نگار اور دانشور سراج الحق میمن کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیاہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ سراج الحق میمن کا شمار سندھ کے نامور دانشوروں میں ہوتا ہے ، مرحوم نے اپنے قلم کے ذریعے علم و ادب کی جو خدمت کی اس کی سندھ کی موجودہ تاریخ میں مثال ملنا مشکل ہے ۔جناب الطاف حسین نے مرحوم کی ادبی ، صحافتی اور دیگر خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کے انتقال پر مجھے ذاتی طور پر دکھ ہے اورمجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان مرحوم کے سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین) 
 
سابق ایڈیٹر دی نیوز اور دی نیشن لاہور محترمہ عائشہ ہارون کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس 
لندن۔۔۔3، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق ایڈیٹر دی نیوز اور دی نیشن لاہور محترمہ عائشہ ہارون کے امریکہ کے شہر میں نیویار ک میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)
 
ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
خبر نمبر:8
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن سید محمد عسکری کی والدہ محترمہ سیدہ کنیز فاطمہ ، ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 108کے شہید کارکن وقار عالم کے والد دین محمد ، لانڈھی سیکٹر یونٹ 85کے کارکن عدنان کے والد محمد اقبال اور نیو کراچی سیکٹر یونٹ 142کے کارکن جمیل احمد کی والدہ محترمہ شمیم بانو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطاکرے۔ 
 
وفاقی وزیر بابرغوری نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رینجرزکے بارے میں دیئے گئے بیان کی وضاحت کی
سینیٹر بابر غوری نے اپنے بیان پر معذرت کی اورکہاکہ وہ آئندہ اس حوالے سے محتاط رہیں گے
ایم کیوایم دہشت گردی کے خلاف رینجرزکے کردارکوسراہتی ہے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔3 فروری 2013ء 
آج متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں وفاقی وزیر سینیٹربابرغوری نے رینجرزکے بارے میں دیئے گئے اپنے بیان کی وضاحت کی۔سینیٹر بابر غوری نے اپنے بیان پر معذرت کی اورکہاکہ وہ آئندہ اس حوالے سے محتاط رہیں گے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم دہشت گردی کے خلاف رینجرزکے کردارکوسراہتی ہے اوراس کی قربانیوں کااحترام کرتی ہے ۔ 
 
*****

12/22/2024 6:09:27 PM