Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہم وہ قوم ہیں جس کی تاریخ شہادت سے شروع ہوکر شہادت پر ختم ہوتی ہے ، ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


ہم وہ قوم ہیں جس کی تاریخ شہادت سے شروع ہوکر شہادت پر ختم ہوتی ہے ، ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 12/9/2014
ہم وہ قوم ہیں جس کی تاریخ شہادت سے شروع ہوکر شہادت پر ختم ہوتی ہے ، ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
شہادتوں ، ظلم و ستم کا نظام جاری رہا اور محرومیوں کا سلسلہ بڑھتا رہاتو ہمیں بھی بڑی تعداد میں سر با کفن ہوکر تاریخی اور بڑے 
دھرنے کی تیاری کرنا پڑے گی،رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاورق ستار 
ایسے عظیم شہیدوں نے تحریک کو پروان چڑھانے کیلئے اپنی جانیں دینے سے دریغ نہیں کیا، رکن رابطہ کمیٹی عامر خان 
بیس سال بعد عدالت بتاتی ہے کہ حکیم سعید کا قتل ایم کیوایم کے کارکنان نے نہیں کیا ، رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی 
ہم کسی صورت میں الطاف حسین کو چھوڑنے کا تصور نہیں کرسکتے اور ہم آپکے قدم بہ قدم ہیں، عمران شہید کی بیوہ طاہرہ عمران 
9، دسمبر یوم شہداء کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ مرکزی اجتماع کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔9 دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم وہ قوم ہیں جس کی تاریخ شہادت سے شروع ہوکر شہادت پر ختم ہوتی ہے ، 1947ء سے شہادتوں کا یہ سلسلہ جاری ہے ، افسوس سے کہنا پڑتاہے کہ جس دیس میں ہم رہتے ہیں اس نے ہمیں اپنا سمجھاہوتا توہمارے شہیدوں کی تعداد اتنی نہیں ہوتی شاید یہ ہمیں اپنا نہیں سمجھتے یا یہ ہمارے اپنے نہیں ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کی شب جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے شہداء کی یاد میں تعمیر کی گئی یاد گار شہدائے حق پر منعقدہ یوم شہداء کے مرکزی اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر فاروق ستار ، عامر خان ، حیدر عباس رضوی اور ایم کیوایم کے کارکن عمران شہید کی بیوہ طاہرہ عمران نے بھی خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ کل فیصل آباد میں تحریک انصاف کاایک کارکن شہید ہوا ، ہماری جانب سے اس کی تعزیت کی گئی ، میں سلام کروں گا ان پولیس افسروں کو جنہوں نے واٹر کنین چلانے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نصیب میں فولادی گولیاں ہیں اور آپ اپنے لوگوں کیلئے ربڑ کی گولیاں استعمال کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج تک جناب الطا ف حسین سے لیکر ایم کیوایم کے ایک ایک کارکن پر 35سال میں کوئی بھی جرم عدالتوں میں ثابت نہیں ہوسکا ہے جن جرائم میں ہمارے ہزاروں کارکنان کو شہید کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں جس جرم کی سزا دی گئی ہے وہ بتایا جائے ، آج تک جناح پور ، ٹارچر سیل، حکیم سعید کے قتل کے جھوٹے الزامات میں قدرت نے ایم کیوایم کو سرخرو کیا ہے اور تاریخ لکھے گی کہ ایم کیوایم کے شہداء بے گناہ ہیں ، ہمیں یقین ہے کہ لہو کا بہنا کبھی رائیگاں نہیں جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایم کیوایم کو کراچی اور شہری علاقوں میں ختم کرنے آئے تھے وہ آج دیکھ لیں کہ الطا ف حسین کے نمائندے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کی نمائندگی کررہے ہیں ، انشاء اللہ شہداء کی قربانیوں کے صلے میں ایم کیوایم کا مشن پورا ہوگا ، پاکستان سے محبت ہماری مجبوری ہے کیونکہ یہ ہمارے آباؤ اجداد کی ذمہ داری تھی ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے شہیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اوراسیروں کے بلند حوصلے اور جلد رہائی کیلئے دعا کی ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ انسانی تاریخ اور انسان کا ارتقائی عمل قربانیوں اور خون ناحق کے بہنے سے بھرا ہوا ہے ، تحریک پاکستان کاجائزہ لیں تو اس کیلئے بھی سب سے زیادہ قربانیاں ہمار ے آباؤ اجداد نے دیں ہیں، پاکستان بچانے کیلئے بھی سب سے زیادہ قربانیں ہمارے آباؤ اجداد نے دیں اور پاکستان بچانے کی قربانیوں کی طویل فہرست میں ہمارا خون پیش پیش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایک صحیح تبدیلی کیلئے ، لوگوں کو بااختیار بنانے ، انگریزوں کے چھوڑے ہوئے جاگیردارانہ ، وڈیرانہ نظام کے خاتمے ، غیر منصفانہ نظام کے خاتمے ، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور پاکستان کو مضبوط مستحکم بنانے میں سب سے زیادہ قربانیاں متحدہ قومی موومنٹ نے دی ہیں اور ہمارے خون ناحق سے ہی پاکستان کی سرزمین کو رنگین کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ ظلم و ستم قتل وغارتگری کے باوجود ہم نے پاکستان کی ریاست کو دل و جان سے تسلیم کیا ہے ، لیکن آج ارباب اختیار کو یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ ہماری شہادتوں کا سلسلہ اور ظلم و ستم کا نظام کب تک جاری رہے گا اور ہماری محرومیوں کا سلسلہ کیا اسی طرح بڑھتا رہے گا اگر ایسا تو ہمیں بھی یہ حق حاصل ہے کہ ایک سچے پاکستانی شہری کی طرح اس ملک کے نظام ، پاکستان کو بچانے ، ظلم کا خاتمہ کرنے کیلئے بڑی تعداد میں سر با کفن ہوکر تاریخی اور بڑے دھرنے کی تیاری کرنا پڑے گی ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے کہا کہ آج کا اجتماع ان عظیم شہداء کی یاد میں منعقد کیا گیا ہے جنہوں نے اپنا سب کچھ تحریک کی خاطر قربان کردیا ، ایسے عظیم شہیدوں نے اپنے ذاتی مفادات کو جوتے کی نوک پر رکھا اور تحریک کے نظریئے کو پروان چڑھانے کیلئے اپنی جانوں کو دینے سے بھی دریغ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کارکن اور قائد کے رشتے تک کو توڑنے کیلئے ہزارہا سازشیں کیں لیکن شکست ان کا مقدر اس لئے بنی کہ ہمارا قائد الطاف حسین ہے کہ جس کے کارکن کو اگر خراش بھی آجائے تو وہ بے چین اور تڑپ جاتا ہے اور کارکن کی تدفین سے لیکر سوئم تک کے ایک ایک انتظامات کی خود نگرانی کرتا ہے اور جب قربانی دینے کا وقت آئے تو اس میں بھی سب سے پہلے اپنا نام لکھوا لیتا ہے ایسے قائد سے کارکنان کو دور نہیں کیاجاسکتا اور یہ رشتہ اس لئے نہیں ٹوٹتا ہے کہ جناب الطاف حسین جیسی رہبرو رہنما شخصیت کہیں سے نہیں لاسکتے اور نہ ہی ہے ایسے شہید لاسکتے ہو جو تحریک کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں ۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس مرتبہ بھی ایم کیوایم 9دسمبر کو یوم شہداء منا رہی ہے ، ویسے تو آج یوم شہداء کا اختتامی دن ہے اور 9دسمبریوم شہداء وہ دن ہے جب قائد تحریک جناب الطا ف حسین کے بھائی اور ان کے جواں سال صاحبزادے جناب ناصر حسین اور جناب عارف حسین کو گھروں سے اغواء کرنے کے بعدتین دن کر انسانیت سوز تشد د کے بعد شہید کردیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکیم سعید قتل کیس میں ایم کیوایم کے 300سے زائد کارکنان کو گرفتارکیا گیا ، تشدد کیا گیا ،فصیح جگنو کو سرکاری عقوبت خانے میں اتنا تشدد کیا گیا کہ فصیح جگنوکو شہید کردیا گیا ، سندھ کی حکومت حکیم سعید قتل پر ختم کردی گئی اور دنیا بھر میں میڈیا میں ایم کیوایم کو بدنام کیا گیا کہ ایم کیوایم نے حکیم سعید کو قتل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لوئر کورٹ ، سیشن کورٹ ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ اوران کی اپیلوں کے باوجود ایم کیوایم کو حکیم سعید کیس میں عدالتوں نے بری کردیا ، بیس سال بعد عدالت بتاتی ہے کہ حکیم سعید کا قتل ایم کیوایم کے کارکنان نے نہیں کیا تھا۔عمران شہید کی بیوہ طاہرہ عمران نے کہا کہ ایم کیوایم واحد تحریک ہے جس نے اپنے شہداء کی قربانیوں ، تکالیف اور دکھوں کو کبھی نظر انداز نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی تحریک کیلئے ہزاروں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں اور ہم کسی صورت میں جناب الطاف حسین کو چھوڑنے کا تصور نہیں کرسکتے اور ہم ان کے قدم بہ قدم ہیں۔
YoumeShuhadaMQM#




9/30/2024 2:23:28 AM