Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کی خوشحالی اسی وقت ممکن ہے جب ملک سے جاگیر داری اور وڈیرہ شاہی کلچر کا خاتمہ کردیا جائے، ڈا کٹر محمد فاروق ستار


پاکستان کی خوشحالی اسی وقت ممکن ہے جب ملک سے جاگیر داری اور وڈیرہ شاہی کلچر کا خاتمہ کردیا جائے، ڈا کٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 12/8/2014
پاکستان کی خوشحالی اسی وقت ممکن ہے جب ملک سے جاگیر داری اور وڈیرہ شاہی کلچر کا خاتمہ کردیا جائے، ڈا کٹر محمد فاروق ستار
کراچی کو اجاڑا جا رہا ہے،اسکی قیمتی اراضی کو کوڑیوں کے مول فروخت کرکے اپنے بینک اکاؤنٹ بھرے جارہے ہیں
لاڑکانہ ہو یا کراچی، شہر کے وسائل پر پہلا حق اسی شہر کا ہی ہونا چاہیے
سندھ کا نوجوان جناب الطاف حسین کی فکر کو سمجھتے ہوئے ایم کیو ایم کے پرچم تلے جمع ہورہا ہے، احمد سلیم صدیقی 
گریجویٹ فورم کے زیر اہتمام دانشوروں اور ماہرین تعلیم کے اعزاز میں تقریب سے خطاب
کراچی۔۔۔8دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 65برسوں سے ملک کے وسائل پرچند جاگیر داروں اور وڈیروں نے قبضہ کر رکھا ہے، ایم کیو ایم یہ چاہتی ہے کہ تمام شہر اپنے وسائل استعمال کرنے میں آزاد ہوں،ملک کے وسائل پر جاگیر داروں کا ایک ٹولہ وفاق تو دوسرا صوبوں پر اپنا حق جتائے بیٹھاہے اور اسے ہمارے ملک میں جمہوریت کا نام دیا جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گریجویٹ فورم کے زیر اہتمام کے ڈی اے کلب میں دانشوراور ماہر تعلیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی،گریجویٹ فورم کے انچارج عبد القادر خانزادہ اور جنرل سیکریٹری شکیل شیر وانی سمیت ڈاکٹرز ،پروفیسرز،انجینئرز،صحافیوں، اہل علم و دانش اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدا د موجود تھی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اگر کسی قوم یا ملک کی بہتری دیکھنی ہے تو اس کی معاشی حالت دیکھ لی جائے جبکہ پاکستان کی صورتحال یہ ہے کہ دن بہ دن معاشی حالت ابتر ہوتی جارہی ہے اور حکمرانوں ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو بہترکرنا ہے تو اداروں کو بااختیارکرنا ہوگا، مقامی حکومتوں کا نظام لانااورانتظامی یونٹس بنانے ہونگے،مقامی پولیس کا نظام رائج کرنا ہوگا،تعلیمی ماحول ٹھیک کرنا ہوگا،جامعات ،کالجز ،اسکولوں کو بہتر کرنا ہوگااور یہ اسی وقت ممکن ہے جب پورے پاکستان سے جاگیر داری نظام اور وڈیرہ شاہی کلچر کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کو اجاڑا جا رہا ہے،اس قیمتی اراضی کو کوڑیوں کے مول فروخت کرکے اپنے بینک اکاؤنٹ بھرے جارہے ہیں،یہاں کا انفرا اسٹرکچر تباہ کیا جارہا ہے اور یہ وہی لوگ کررہے ہیں جو اس شہر کو روشن ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے پاکستان کی بہتر ی اور ترقی و خوشحالی کیلئے انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ کیا تھا لیکن چند مفاد پرست عناصر نے اس بات کا واویلا مچانا شروع کردیا جبکہ ایم کیو ایم یہ چاہتی ہے کہ تمام شہر اپنے وسائل استعمال کرنے میں آزاد ہوں اور ان وسائل پر پہلا حق اس شہر کا ہی ہونا چاہیے لاڑکانہ کے وسائل لاڑکانہ میں استعمال کئے جائیں اور کراچی کے وسائل کراچی میں ہی لگائے جائیں، اسی میں پاکستان کی ترقی کا رز پوشیدہ ہے، ہم انکم ٹیکس نہیں مانگ رہے،ہم سیلز ٹیکس نہیں مانگ رہے بلکہ شہریوں کیلئے مقامی پولیس اورمقامی حکومتوں کا نظام مانگ رہے ہیں، کراچی کی زمینوں کی بندر بانٹ کا عمل جاری ہے اور ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ،یہ زمینیں کراچی والوں کی ہیں،اس پر پہلا حق یہاں کے رہنے والوں کا ہے،اگر پرانی پٹری پر ہی ٹرین کو چلنا ہے اور نئی پٹری نہیں ڈالنی تو اسے نیا پاکستان نہیں کہا جا سکتا۔تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ملک کی خوشحالی کیلئے صرف تھیوری پیش نہیں کی بلکہ اس پرعمل کرکے دنیا کو دکھایا ہے، تحریک کے آغاز سے ہی عو امی مسائل پر توجہ دی ہے آج جو بھی عوامی مسائل موجود ہیں انکا حل ہماری کوششوں کا حصہ ہے اور اسے ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج جو پورے ملک میں انقلابی نظریات اور نوجوانوں کی باتیں ہورہی ہیں وہ جناب الطاف حسین 35سال قبل اس تحریک کے آغاز میں نوجوانوں کو صحیح سمت میں انقلاب کی راہ پر لگا دیا ہے اور آج وہ نظریاتی طو ر سے پختہ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کا نوجوان طبقہ جاگ چکا ہے اور اب سازشی عناصر انہیں جناب الطاف حسین سے دور نہیں کرسکتے ،آج سندھ کا نوجوان قائد تحریک کی سوچ و فکر کو سمجھتے ہوئے ایم کیو ایم کے پرچم تلے جمع ہورہا ہے اور جاگیر داروں اور وڈیروں کو مسترد کررہا ہے۔تقریب سے عبد القادر خانزادہ نے بھی اظہار خیال کیا ۔

9/30/2024 2:18:55 AM